فہرستِ ابواب — مصنف ابن ابي شيبه

في التزويج من كان يأمر به ويحث عليه

باب: جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے

حدیث 16650–16664

في قال: لا نكاح إلا بولي أو سلطان

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا

حدیث 16665–16689

في المرأة إذا تروجت بغير ولي

باب: اگر کوئی عورت ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلے توکیاحکم ہے؟

حدیث 16690–16697

من أجازه بغير ولي ولم يفرق

باب: جن حضرات کے نزدیک بغیر ولی کے نکاح کی صورت میں میاں بیوی میں جدائی نہیںکرائی جائے گی

حدیث 16698–16710

من قال: ليس للمرأة أن تزوج المرأة وإنما العقد بيد (الرجل)

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کسی عورت کی شادی نہیں کراسکتی بلکہ نکاح کروانے کااختیار مردوں کوہے

حدیث 16711–16716

في المرأة تزوج نفسها

باب: کیا ایک عورت اپنانکاح خود کراسکتی ہے؟

حدیث 16717–16720

الرجل يزوج ابنته، من (قال): يستأمرها

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا

حدیث 16721–16734

في اليتيمة من قال: تستأمر في نفسها

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ یتیم لڑکی سے نکاح کرانے کے لئے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کا اقرار اس کی خاموشی ہے

حدیث 16735–16746

في الوليين يزوجان

باب: اگر دوولی نکاح کرائیں تو کس کا نکاح معتبر ہے؟

حدیث 16747–16756

اليتيمة تزوج وهي صغيرة، من قال: لها الخيار

باب: اگر یتیم لڑکی کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کی شادی کرادی گئی تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 16757–16762

المرأة يأبى وليها أن يزوجها

باب: اگر کسی عورت کا ولی اس کا نکاح کرانے سے انکار کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 16763–16765

في (الرجل) يزوج ابنه وهو صغير، من أجازه

باب: جن حضرات کے نزدیک نابالغ بیٹے کانکاح کرانا باپ کے لئے جائز ہے

حدیث 16766–16771

على من يكون المهر؟

باب: اگرکوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تومہر کس پر واجب ہوگا؟

حدیث 16772–16777

في الرجل: (يزوج)، أيشترط إمساكا بمعروف؟

باب: کیا کوئی آدمی کسی لڑکی کی شادی کراتے وقت امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا)یا تسریح باحسان(بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کی شرط لگاسکتا ہے؟

حدیث 16778–16787

في الرجل يزوج عبده أمته بغير مهر ولا بينة

باب: کیا کوئی آدمی اپنے غلام کی شادی اپنی باندی سے بغیر مہر اوربغیر گواہوں کے کراسکتا ہے؟

حدیث 16788–16792

في المملوك، كم يتزوج من النساء؟

باب: غلام کتنی شادیاں کرسکتا ہے؟

حدیث 16793–16804

العبد يتزوج بغير إذن سيده

باب: اگر غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلے تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 16805–16810

الرجل يطلق المرأة فيتزوجها عبد بغير إذن مولاه

باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کوطلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے گی؟

حدیث 16811–16818

الرجل يتزوج الأمة من كرهه

باب: جن حضرات کے نزدیک آزادآدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے

حدیث 16819–16828

من رخص للحر أن يتزوج الأمة، كم يجمع منهن؟

باب: ایک آزاد آدمی کتنی باندیوں سے شادی کرسکتا ہے؟

حدیث 16829–16834

من كره أن يتزوج الأمة على الحرة

باب: جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے

حدیث 16835–16845

إذا نكح الحرة على الأمة فرق بينه وبين الأمة

باب: جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی

حدیث 16846–16850

الأمة يتزوجها على اليهودية والنصرانية

باب: باندی کے ہوتے ہوئے یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کرنے کا حکم

حدیث 16851–16852

من كره أن يتزوج النصرانية على المسلمة

باب: جن حضرات کے نزدیک مسلمان عورت کے ہوتے ہوئے عیسائی عورت سے شادی نہیں کرسکتا

حدیث 16853–16853

في الحرة والأمة إذا (اجتمعتا) كيف قسمتهما؟

باب: جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوںتوان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا؟

حدیث 16854–16865

المسلمة والنصرانية (تجتمعان)، من قال: قسمتهما سواء

باب: جن حضرات کے نزدیک مسلمان اور عیسائی بیوی کے درمیان برابری کرے گا

حدیث 16866–16870

في الرجل يتزوج المرأة فيظهر في العلانية شيئا وفي السر أقل

باب: اگرکوئی آدمی کسی عورت کامہر مقررکرتے ہوئے علانیہ کچھ اورکہے اورخفیہ طور پر کچھ اور توخفیہ کا اعتبار ہوگا

حدیث 16871–16875

من قال: يؤخذ بالعلانية

باب: جن حضرات کے نزدیک علانیہ کا اعتبارہوگا

حدیث 16876–16879

الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها

باب: اگرکوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے توکیا حکم ہے؟

حدیث 16880–16888

الرجل (تكون) تحته الأمة فيطلقها تطليقتين ثم يشتريها

باب: اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 16889–16902

فيه: (أله) أنا يغشاها بالملك

باب: کیا ایسی باندی کا سابقہ خاوند اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے؟

حدیث 16903–16908

في العبد تكون تحته الأمة فيطلقها تطليقتين

باب: اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 16909–16915

في الرجل تكون عنده الأمة فيشتري بعضها، يطأها أم لا؟

باب: ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، اس نے اس کا کچھ حصہ خرید لیا اب وہ اس سے وطی کرسکتا ہے یانہیں؟

حدیث 16916–16919

في (الرجل) يعتق أمته ويجعل عتقها (صداقها)، من يراه جائزا ومن فعله

باب: جن حضرات کے نزدیک باندی سے نکاح کرتے ہوئے اس کی آزادی کومہر بنانا جائز ہے

حدیث 16920–16923

من قال: لها مع ذلك شيء وهو إذا فعل (ذلك) كالراكب بدنته

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ باندی کی آزادی کو مہر بنانے والا قربانی کے جانور پر سواری کرنے والے کی طرح ہے

حدیث 16924–16927

في (الرجل) يعتق أمته (لله) (تعالى)، أله أن يتزوجها؟

باب: اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لئے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟

حدیث 16928–16932

من قال: لا بأس أن يتزوجها وإن أعتقها لله

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اللہ کے لیے آزاد کرکے بھی اس سے نکاح کرسکتا ہے

حدیث 16933–16934

من كان يكره النكاح في أهل الكتاب

باب: جن حضرات نے اہلِ کتاب عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے

حدیث 16935–16938

من رخص في نكاح نساء أهل الكتاب

باب: جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے

حدیث 16939–16945

المسلم كم يجمع من أهل الكتاب؟

باب: ایک مسلمان کتنی اہل کتاب عورتوں سے شادی کرسکتا ہے؟

حدیث 16946–16948

في نساء أهل الكتاب إذا كانوا حربا للمسلمين

باب: مسلمانوں کے خلاف میدان کارزار میں سرگرم اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز ہے یانہیں؟

حدیث 16949–16955

في نكاح (إماء) أهل الكتاب

باب: اہلِ کتاب کی باندیوں سے نکاح کا بیان

حدیث 16956–16959

في الرجل يتزوج المرأة على صداق عاجل (و) آجل

باب: معجل اور مؤجل مہر کا بیان

حدیث 16960–16967

في نكاح نصارى بني (تغلب)

باب: بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان

حدیث 16968–16975

في الوصي: (أله) أن (يزوج)

باب: کیا وصی نکاح کراسکتا ہے؟

حدیث 16976–16982

الرجل يتزوج المرأة على أنه حر (فيوجد) (مملوكا)

باب: اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا توکیا حکم ہے؟

حدیث 16983–16987

في الرجل يملك عقدة المرأة (أتحل) لأبيه إذا لم يدخل بها؟

باب: اگر ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرے لیکن اس سے ازدواجی ملاقات کی نوبت نہ آئے تو کیا اس آدمی کے باپ کے لئے اس عورت کا نکاح کرنا جائز ہوگا

حدیث 16988–16994

في الرجل يجرد المرأة (أو) (يلمسها) من (قال): لا تحل لابنه (وإن فعل الأب)

باب: اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لئے حرام ہوجائے گی

حدیث 16995–17009

الرجل يقع على أم امرأته (أو) ابنة امرأته ما حال امرأته؟

باب: اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے؟

حدیث 17010–17022

الرجل (يكون) تحته الأمة المملوكة وابنتها فيريد أن يطأ أنها

باب: اگر ایک آدمی کی ملکیت میں باندی اور اس کی بیٹی دونوں ہوں اور وہ ایک سے جماع کرنا چاہے تو شرعی حکم کیا ہے؟

حدیث 17023–17031

في الرجل يكون عنده الأختان مملوكتان فيطأهما جميعا

باب: اگر کسی آدمی کے پاس دو مملوک بہنیں ہوں تو کیا وہ ان دونوں سے جماع کرسکتا ہے؟

حدیث 17032–17048

الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها قبل أن يدخل بها، أله أن يتزوج أمها؟

باب: اگر آدمی نے منکوحہ کو دخول سے پہلے طلاق دے دی توکیااس کی ماں سے نکاح کرسکتا ہے؟

حدیث 17049–17064

ما قالوا في العبد يتسري، من رخص فيه

باب: جن حضرات نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ غلام اپنے مال میں تصرف کرسکتا ہے

حدیث 17065–17074

من كره أن (يتسرى) العبد

باب: جن حضرات کے نزدیک غلام کامال میں تصرف کرنا مکروہ ہے

حدیث 17075–17079

المرأة يتزوجها الرجل ولها بركل أو جذام فيدخل بها

باب: اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اورپھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیاحکم ہے؟

حدیث 17080–17090

في الرجل يتزوج المرأة وبه جذام أو برص أو عيب في جسده

باب: شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو توعورت کے لئے کیا حکم ہے؟

حدیث 17091–17094

في الرجل يطأ الجارية المجوسية، من كرهه

باب: جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے

حدیث 17095–17105

في (الجارية) النصرانية (و) اليهودية تكون لرجل يطؤها أم لا؟

باب: نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یانہیں؟

حدیث 17106–17114

في الرجل يطلب الولد من ولد الزنى ويطأها، من كره ذلك

باب: حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلبِ اولاد کا حکم

حدیث 17115–17123

في الرجل تكون له الجارية (فتفجر)، (أيطؤها) أم لا؟

باب: زانیہ باندی سے جماع کرنے کا بیان

حدیث 17124–17129

في الرجل يرى امرأته تفجر أو يبلغه ذلك، (يطؤها) أم لا؟

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کوبدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیااس سے جماع کرسکتاہے؟

حدیث 17130–17139

في الرجل يزني بأخت امرأته، ما حال امرأته عنده؟

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن(سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے؟

حدیث 17140–17151

في (رجل) تزوج (ابنة) لرجل (فزفت) (إليه) ابنة له أخرى

باب: ایک آدمی نے کسی شخص کی بیٹی سے نکاح کیا لیکن شب زفاف میں دوسری بیٹی اسے پیش کی گئی تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

حدیث 17152–17152

ما قالوا في مهر النساء واختلافهم في ذلك

باب: مہر کے بارے میں علماء کی آراء اور اختلاف

حدیث 17153–17179

من تروج على المال (الكثير) (وزوج به)

باب: جن حضرات نے زیادہ مہر پر نکاح کیا اور کروایا ہے

حدیث 17180–17190

ما قالوا في إعلان النكاح؟

باب: نکاح کے اعلانیہ ہونے کا بیان

حدیث 17191–17194

ما قالوا في اللهو وفي ضرب الدف في العرس؟

باب: شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت

حدیث 17195–17205

من كره الدف؟

باب: جن حضرات کے نزدیک دف بجانا ناجائز ہے

حدیث 17206–17208

(الجمع بين المرأة وبنت زوجها)

باب: جن حضرات کے نزدیک کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو، دونوں سے نکاح کرنا جائز ہے

حدیث 17209–17219

من كره أن يجمع بينهما

باب: جن حضرات کے نزدیک کسی آدمی کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جوکسی اور بیوی سے ہے دونوں سے نکاح کرنا مکروہ ہے

حدیث 17220–17221

في الرجل يتزوج المرأة (فتجيء المرأة) فتقول: قد أرضعتهما

باب: شادی کے بعد اگر کوئی عورت آکر اس بات کا دعویٰ کرے کہ میں نے دونوں کو دودھ پلایا ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17222–17230

في الرجل يتزوج المرأة فيدخل بها قبل أن يعطيها شيئا

باب: نکاح کے بعد عورت کو کچھ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرنا کیسا ہے؟

حدیث 17231–17236

من قال: لا يدخل بها حتى يعطيها شيئا

باب: جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا

حدیث 17237–17246

في الرجل يتزوج المرأة ويشترط لها في دارها

باب: ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لئے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے

حدیث 17247–17254

من قال: ليس شرطها بشيء وله أن يخرجها

باب: جن حضرات کے نزدیک اس شرط کی کوئی حیثیت نہیں

حدیث 17255–17262

في الرجل يزوج ابنته ويشترط لنفسه شيئا

باب: ایک آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرائے اور اپنے لئے کسی چیز کی شرط لگائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17263–17268

في الرجل (يكون) له المرأة (فتقول): اقسم لي

باب: اگر کوئی عورت مرد سے کہے کہ مجھے طلاق نہ دے بلکہ میں اپنا حق چھوڑتی ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 17269–17277

المرأة تملك من زوجها (شقصا)

باب: اگر عورت اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17278–17296

كم يؤجل العنين؟

باب: نامرد کو علاج کے لئے کتنی مہلت دی جائے گی؟

حدیث 17297–17316

(وفيه: إذا خيرت، فإن: شاءت أقامت وإن شاءت فارقته)

باب: اگر عورت کو نامرد سے چھٹکارے کے لئے اختیار دیا جائے تو اسے نکاح کی بقاء اور اختتام کے بارے میں اختیار ہے

حدیث 17317–17319

من قال: إذا اختارته فليس لا (خيار)

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اس نے نکاح کے باقی رکھنے کواختیار لے لیا تو اس کا خیار ختم ہوجائے گا

حدیث 17320–17320

في (امرأة) العنين ما لها من الصداق

باب: نامرد کی بیوی کے مہر کی کیا صورت ہوگی؟

حدیث 17321–17328

فيه: إذا وصل مرة ثم (حبس) عنها

باب: اگر نامرد ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد اس پر قادر نہ رہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17329–17335

في تزويج الفاسق

باب: فاسق سے شادی کرانے کا بیان

حدیث 17336–17336

في الأمة تعتق ولها زوج حر

باب: وہ باندی جسے آزاد کردیا جائے اور اس کا خاوند کوئی آزاد ہو تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17337–17342

من قال: لها الخيار على (الحر والعبد)

باب: جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا

حدیث 17343–17352

من قال: إذا وطئها فلا خيار لها

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کر لیا تواس کا اختیار ختم ہوجائے گا

حدیث 17353–17358

(فيه) إذا وطئها وهي لا تعلم أن لها الخيار

باب: اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17359–17365

فيها إذا وطئها وهي تعلم أن لها الخيار

باب: جب باندی کوآزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی تھی تو اس کا خیار باقی نہیں رہے گا

حدیث 17366–17367

في الرجل يقول: قد علمت الخيار، (أتستحلف) له

باب: اگر کوئی شخص بیوی کے متعلق یہ دعویٰ کرے کہ اسے خیار کا علم تھا تو کیا بیوی سے قسم لی جائے گی؟

حدیث 17368–17371

في الكاتبة إذا أعتقت يكون لها الخيار

باب: کیا مکاتبہ باندی کو آزاد کے بعد اختیار ہوگا؟

حدیث 17372–17375

في تزويج النهاريات

باب: نہاریات سے نکاح کرنے کا بیان

حدیث 17376–17380

في الرجل يتزوج المرأة ويشترط عليها: ما قسمت (لك) في ليل أو نهار

باب: ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا

حدیث 17381–17385

(في) الرجل يتزوج المرأة (فيشترطون) (عليه): إن جئت بمهرها إلى كذا وكذا وإلا فلا نكاح بيننا

باب: اگر نکاح کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا جائے کہ اگر فلاں دن تک خاوند نے مہر دے دیا تو ٹھیک وگرنہ نکاح نہیں ہوگا

حدیث 17386–17389

في الرجل يتزوج المرأة على (الشيء) و (لا) يصل إليه

باب: کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان

حدیث 17390–17394

في الرجل يزوج الرجل فينكر، ما حال الصداق؟

باب: اگر ایک آدمی دوسرے کا نکاح کرادے اور دولہا بعد میں انکار کرے تو مہر کی کیا صورت ہوگی؟

حدیث 17395–17397

في العزل والرخصة فيه

باب: عزل اور اس کی اجازت کا بیان

حدیث 17398–17423

من كره العزل ولم يرخص فيه

باب: جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں

حدیث 17424–17433

من قال: يعزل عن الأمة ويستأمر الحرة

باب: جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی

حدیث 17434–17444

في الرجل يشتري الجارية العذراء (أيستبرئها)

باب: باندی کو خریدنے کے بعد حمل سے محفوظ ہونے کایقین کرنا ضروری ہے

حدیث 17445–17450

من كان يقول: يستبرئ الأمة (بحيضة)

باب: جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا

حدیث 17451–17462

في الرجل يشتري الجارية وهي حائض

باب: اگر خریدی ہوئی باندی حائضہ ہو تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17463–17464

فيها: إذا اشتراها من (امرأته) (أيستبرئها؟)

باب: اگر باندی کو کسی عورت سے خریدا تو کیا حمل سے خالی ہونے کا یقین کیا جائے گا؟

حدیث 17465–17466

اشتراها ولم تحض

باب: اگر باندی کو خریدا اور وہ حائضہ نہ ہوئی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17467–17472

(في الوصيفة) من قال: (يستبرئ) بشهر ونصف

باب: وہ عورت جسے حیض نہ آتا ہو اس کا استبراء جن حضرات کے نزدیک ڈیڑھ مہینہ ہوگا

حدیث 17473–17480

من قال: (يستبرئ) الأمة بحيضتين إذا كانت تحيض

باب: جن حضرات کے نزدیک قابل حیض باندی کا استبراء دو حیض ہے

حدیث 17481–17483

في الرجل (يشتري) الأمة، يصيب منها شيئا دون الفرج ألم لا؟

باب: استبراء کے دوران مالک باندی کی شرمگاہ کے علاوہ کہیں سے تلذذ حاصل کرسکتا ہے یا نہیں؟

حدیث 17484–17489

في الرجل يريد أن يبيع الجارية، من قال: (يستبرئها)

باب: آقا کو چاہئے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے

حدیث 17490–17494

في قوله تعالى: ﴿نساؤكم حرث لكم﴾

باب: قرآن مجید کی آیت: {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ}’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں‘‘ کا بیان

حدیث 17495–17510

في قوله: ﴿فأتوهن من حيث أمركم الله﴾

باب: قرآن مجید کی آیت: {فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ} (ترجمہ)’’تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے‘‘

حدیث 17511–17516

في قوله تعالى: ﴿ولن تستطيعوا أن تعدلوا بين النساء ولو حرصتم﴾

باب: قرآن مجید کی آیت: {وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ} ’’اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے‘‘

حدیث 17517–17520

من قال: إذا أغلق الباب (وألقى) الستر ققد وجب الصداق

باب: جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا

حدیث 17521–17536

من قال: لها نصف الصداق

باب: جن حضرات کے نزدیک خلوت کی صورت میںعورت کے لئے نصف مہرہوگا

حدیث 17537–17541

في امرأة المفقود، من قال: ليس لها أن تزوج

باب: جس عورت کا خاوند گم ہوجائے، جن حضرات کے نزدیک وہ شادی نہیں کرسکتی

حدیث 17542–17549

من قال: تعتد وتزوج ولا تربص

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ شوہرکے گم ہوجانے کی صورت میںوہ عدت گزارکر نکاح کرسکتی ہے انتظار نہیںکرے گی

حدیث 17550–17554

في المفقود يجيء وقد تزوجت امرأته

باب: گم شدہ شخص واپس آئے اور اس کی بیوی شادی کرچکی ہو تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17555–17564

في الرجل (تكون) تحته الوليدة فيطلقها طلاقا بائنا فترجع إلى سيدها فيطأها؛ ألزوجها أن يراجعها؟

باب: ایک شخص کے نکاح میںکوئی باندی تھی، اس نے اسے طلاق بائنہ دے دی، وہ اپنے آقا کے پاس واپس آئی اور اس نے اس سے وطی کی توکیا خاوند اس سے رجوع کرسکتاہے؟

حدیث 17565–17575

في (الرجل) (يكون) (تحته) أربع نسوة فيطلق إحداهن، من كره أن (يتزوج) خامسة حتى (تنقضي) عدة التي (طلق)

باب: اگر ایک آدمی کے نکاح میں چار عورتیںہوں اور وہ ایک کو طلاق دے دے تو طلاق یافتہ کی عدت پوری ہونے تک پانچویں سے نکاح کرنا جن حضرات کے نزدیک مکروہ ہے

حدیث 17576–17588

من قال: لا بأس أن يتزوج الخامسة قبل انقضاء عدة التي طلق

باب: اگر ایک آدمی کے نکاح میں چار عورتیںہوں اور وہ ایک کو طلاق دے دے تو طلاق یافتہ کی عدت پوری ہونے تک پانچویں سے نکاح کرنا جن حضرات کے نزدیک مکروہ نہیں ہے

حدیث 17589–17589

في الرجل يكون تحته المرأة فيطلقها فيتزوج أختها في عدتها

باب: اگر ایک آدمی کسی عورت کوطلاق دے تو کیا اس کی عدت میں اس کی بہن سے شادی کرسکتا ہے؟

حدیث 17590–17595

من رخص في ذلك

باب: جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے

حدیث 17596–17598

في المرأة (تنكح) على (عمتها) أو خالتها

باب: کیا اپنی بیوی کی پھوپھی یا خالہ سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟

حدیث 17599–17613

في الجمع بين ابنتي العم

باب: دو چچا زاد بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کا بیان

حدیث 17614–17618

في الرجل يفجر بالمرأة ثم (يتزوجها)، من رخص فيه

باب: ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے

حدیث 17619–17637

من كره أن يتزوجها

باب: جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا

حدیث 17638–17642

ما جاء إتيان النساء في أدبارهن، وما جاء فيه من الكراهة

باب: بیوی سے لواطت کی حرمت کا بیان

حدیث 17643–17654

في الرجل ما له من امرأته إذا كانت حائضا؟

باب: آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟

حدیث 17655–17677

في قوله تعالى: ﴿(ولا) جناح عليكم فيما عرضتم به من خطبة النساء﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} (ترجمہ)’’اور تم پرکوئی حرج نہیںکہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو‘‘ کی تفسیر

حدیث 17678–17696

في العبد يتزوج بغير إذن مولاه فيعطي الصداق فيعلم به

باب: اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھرآقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17697–17705

من كره للعبد أن يتزوج بغير إذن سيده وقال: إن تزوج فهو عاهر

باب: جن حضرات کے نزدیک آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والا غلام زانی ہے

حدیث 17706–17712

في قوله (تعالى): ﴿(ولكن) لا تواعدوهن﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا} کی تفسیر

حدیث 17713–17724

في الرجل يتزوج المرأة فيفجر قبل أن يدخل بها

باب: اس آدمی کا کیا حکم ہے جس کا کسی عورت سے نکاح ہو لیکن وہ اپنی بیوی کے ساتھ شرعی ملاقات سے پہلے کہیں زنا کربیٹھے؟

حدیث 17725–17733

في قوله (تعالى): ﴿والمحصنات من النساء﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ} کی تفسیر

حدیث 17734–17764

في قوله تعالى: ﴿لا (يحل) لك النساء من بعد﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ} کی تفسیر کا بیان

حدیث 17765–17776

في قوله (تعالى): ﴿الزاني لا ينكح إلا زانية﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً} کی تفسیر

حدیث 17777–17791

من قال: لا يتزوج محدود إلا محدودة ومن رخص (في) ذلك

باب: وہ مرد جس پر حد جاری ہوئی وہ کسی ایسی عورت سے ہی نکاح کرسکتا ہے جس پر حد جاری ہوئی یا کسی اور سے بھی کرسکتا ہے؟

حدیث 17792–17796

في الرجل يطلق امرأته ثلاثا فتزوج زوجا

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 17797–17810

في الرجل يتزوج المرأة بكرا (أو) ثيبا، كم يقيم عندها؟

باب: اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا؟

حدیث 17811–17826

في المستحاضة، من كره أن يأتيها زوجها

باب: جن حضرات کے نزدیک مستحاضہ سے وطی کرنا مکروہ ہے

حدیث 17827–17832

من قال: يأتي المستحاضة زوجها

باب: جن حضرات کے نزدیک مستحاضہ کا خاوند اس سے جماع کرسکتا ہے

حدیث 17833–17842

في قوله (تعالى): ﴿إلا أن يعفون أو يعفو الذي بيده عقدة النكاح﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {اِلَّا أَنْ یَعْفُوْنَ أَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحَ} کی تفسیر

حدیث 17843–17863

من قال: الذي بيده عقدة النكاح: الولي

باب: جو حضرات قرآن مجید کی آیت {الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ} کی تفسیرمیں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے

حدیث 17864–17872

في قوله (تعالى): ﴿ولا يبدين زينتهن﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ} کی تفسیر

حدیث 17873–17892

في الرضاع، من قال: لا (تحرم) (الرضعتان) ولا الرضعة

باب: رضاعت کا بیان: جن حضرات کے نزدیک ایک یا دو چسکیاں لینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی

حدیث 17893–17902

من قال: يحرم قليل الرضاع وكثيره

باب: جن حضرات کے نزدیک تھوڑا یا زیادہ دودھ پلانے سے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے

حدیث 17903–17914

ما قالوا في الرضاع، يحرم منه ما يحرم من النسب؟

باب: جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں وہ رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں

حدیث 17915–17926

من قال: لا يحرم من الرضاع إلا ما كان في الحولين

باب: جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو

حدیث 17927–17943

في نكاح المتعة

باب: نکاحِ متعہ کا بیان

حدیث 17944–17958

في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له

باب: ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لئے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 17959–17973

في المرأة يتوفى عنها زوجها فتضع بعد وفاته (بيسير)

باب: اگر حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو جن حضرات کے نزدیک بچے کوجنم دینے سے عدت پوری ہوجائے گی

حدیث 17974–17991

في الرجل (يتزوج) المرأة فيموت عنها ولم (يفرض) لها

باب: نکاح کے بعد مہر دینے سے پہلے اگر خاوند کا انتقال ہوجائے

حدیث 17992–18005

ما حق الزوج على امرأته

باب: عورت پر خاوند کا کیا حق ہے؟

حدیث 18006–18024

المرأة الصالحة والسيئة الخلق

باب: اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت

حدیث 18025–18031

ما ينكح وأفضل ما ينكح عليه؟

باب: نکاح کی بنیاد کن چیزوں کو بنانا چاہئے؟

حدیث 18032–18035

ما يؤمر به الرجل إذا دخل على أهله؟

باب: بیوی سے شرعی ملاقات کے کیاآداب ہیں؟

حدیث 18036–18040

في المرأة تلحق بأرض الشرك يعتد بها؟

باب: اگر کوئی مسلمان عورت مشرکین کی سرزمین میں جابسے تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 18041–18042

من كان يقول: يطعم في العرس والختان

باب: شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا

حدیث 18043–18054

ما قالوا في التي وهبت نفسها للنبى ﷺ

باب: اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی کے لئے ہبہ کردیا

حدیث 18055–18062

ما قالوا في الرجل يسلم وعنده أختان

باب: اگر آدمی اسلام قبول کرلے اور اس کے پاس دو سگی بہنیں ہوں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18063–18065

ما قالوا فيه إذا أسلم وعنده (عشر) نسوة

باب: ایک آدمی اسلام قبول کرے اور اس کے نکاح میں دس عورتیں ہوں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18066–18068

ما قالوا في قوله: ﴿غير أولي الإربة﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ} کی تفسیر کا بیان

حدیث 18069–18075

ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها (أ) لها صداق أم لا؟

باب: جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں؟

حدیث 18076–18085

ما قالوا في الرجل يرى المرأة فتعجبه من قال: يجامع أهله

باب: ایک آدمی کی نظر کسی اجنبی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی محسوس ہو تو اسے چاہئے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے؟

حدیث 18086–18092

ما قالوا في (الرجل) يتزوج المرأة على حكمها

باب: ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی

حدیث 18093–18098

ما قالوا في الرجل يتزوج، ما يقال له؟

باب: جس آدمی کی شادی ہو اسے کیا دعادینی چاہئے؟

حدیث 18099–18100

ما قالوا في الرجل تمر به المرأة فينظر إليها، من كره ذلك

باب: بدنظری کی ممانعت

حدیث 18101–18118

الرجل يطلق امرأته طلاقا بائنا قبل أن يدخل بها ثم يجامعها وهو يرى أن له عليها رجعة، ما لها من الصداق؟

باب: اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کاحق ہے تواس عمل کا کیا حکم ہوگا؟

حدیث 18119–18132

ما قالوا في الرجل يتزوج الأمة (فتعتق) قبل أن يدخل بها (فتخير)، (فتختار) نفسها، هل لها (صداق)

باب: اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا؟

حدیث 18133–18137

ما قالوا في الرجل يقذف امرأته ثم يكذب نفسه (أيسعها) أن تقر معه أو ترافعه إلى السلطان؟

باب: ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر اپنے قول سے رجوع کرلے تو عورت اس مرد کے ساتھ قیام پذیر رہے یا معاملہ قاضی کے دربار میں لے جائے؟

حدیث 18138–18141

في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها وهو مريض قبل أن يدخل بها

باب: ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے توکیا حکم ہے؟

حدیث 18142–18150

ما قالوا في الرجل يتزوج امرأة زوج أمه

باب: کیا آدمی اپنی ماں کے خاوند کی بیوی سے شادی کرسکتا ہے؟

حدیث 18151–18154

ما قالوا في المرأة تزوج ولها زوج تجيء بولد، لمن الولد منهما؟

باب: اگر ایک عورت نے( غلطی سے) اس حال میں شادی کی کہ اس کا خاوند تھا، پھر بچہ پیدا ہوگیا تو بچہ کس کاہوگا؟

حدیث 18155–18156

ما قالوا في الرجل يقبل المرأة، تحل له ابنتها، أو يقبل ابنتها تحل له أمها؟

باب: اگر ایک آدمی کسی عورت کابوسہ لے تو کیا اس عورت کی بیٹی اس مرد کے لیے حلال ہوگی؟ یا وہ کسی لڑکی کا بوسہ لے تو اس لڑکی کی ماں اس آدمی کے لئے حلال ہوگی؟

حدیث 18157–18160

ما قالوا في المملوك، له أن يرى شعر مولاته؟

باب: جن حضرات کے نزدیک غلام اپنی مالکن کے بال دیکھ سکتاہے

حدیث 18161–18167

ما قالوا في الرجل ينظر إلى شعر (أمه أو أخته)

باب: آدمی اپنی ماں یا بہن کے بال دیکھ سکتا ہے

حدیث 18168–18173

ما قالوا في الرجل ينظر إلى شعر أمه (ويفليها)

باب: ماں کے بالوں کو دیکھنا، ان میں کنگھی کرنا اور چٹیاں بنانا کیسا ہے؟

حدیث 18174–18180

ما قالوا في الرجل يباشر أمه؟

باب: جلد کے جلدکوچھونے کاحکم

حدیث 18181–18181

ما قالوا في الرجل ينظر إلى شعر جدته أو امرأة جده

باب: دادی یانانی کے بال دیکھنے کا حکم

حدیث 18182–18185

ما قالوا في المرأة أو الرجل يحل لرجل جاريته، يطأها؟

باب: کیا کوئی مرد یاعورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں؟

حدیث 18186–18195

ما قالوا في (الرجل) يقع على مكاتبته

باب: کیا آدمی مکاتبہ باندی سے جماع کرسکتا ہے؟

حدیث 18196–18201

ما قالوا في الزاني، كيف يكون عليه (عقر)

باب: جن حضرات کے نزدیک زانی پر عقر (فرج مغصوب کی دیت) نہیں ہے

حدیث 18202–18207

ما قالوا في المرأة تقبل رأس الرجل وليست منه بمحرم

باب: کیا غیر محرم عورت آدمی کا سرچوم سکتی ہے؟

حدیث 18208–18213

ما قالوا في الرجل يتزوج الأمة: أله أن يخرجها؟

باب: اگر آدمی کسی باندی سے شادی کرے تو کیا اس کو اس کے شہر سے نکال سکتا ہے؟

حدیث 18214–18215

ما قالوا في (المرأة) تهب نفسها لزوجها

باب: اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لئے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18216–18223

ما قالوا في الرجل يتزوج المرأة فيدخل بها فتكون ذات محرم منه

باب: ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے

حدیث 18224–18232

ما قالوا في الرجل (يزوج) الصبية أو يتزوجها

باب: نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم

حدیث 18233–18238

من كره الأعرابي أن يتزوج المهاجرة

باب: جن حضرات کے نزدیک دیہاتی کا مہاجرہ عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے

حدیث 18239–18242

ما قالوا في لبن (الفحل) من كرهه

باب: جن حضرات کے نزدیک کسی عورت کے دودھ اترنے کا سبب بننے والا مردبھی شرعی حیثیت رکھتا ہے

حدیث 18243–18260

من رخص في لبن الفحل ولم يره شيئا

باب: جن حضرات کے نزدیک دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد شرعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتا

حدیث 18261–18269

إذا فرق بين المتلاعنين لم (يجتمعا) أبدا وليس له أنه يتزوجها

باب: جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا

حدیث 18270–18283

من قال: له أن يخطبها إذا أكذب نفسه

باب: جن حضرات کے نزدیک لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرنے کے بعد عورت کو پیامِ نکاح بھجوا سکتا ہے

حدیث 18284–18286

ما قالوا في المتلاعنين إذا فرق بينهما يكون لها (مهر)

باب: اگر لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو عورت کو مہر ملے گا یا نہیں؟

حدیث 18287–18288

ما قالوا في المرأة (تصدق) الرجل

باب: اگر عورت نکاح کا مہر خود ادا کرنا چاہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18289–18290

ما قالوا في الرجل يزوج أخته، أيجوز ذلك عليها؟

باب: کیا کوئی شخص اپنی بہن کی شادی کراسکتا ہے؟

حدیث 18291–18292

من أراد أن يتزوج المرأة، من قال: لا بأس أن ينظر إليها

باب: اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے

حدیث 18293–18299

قوله (تعالى): ﴿في يتامى النساء اللاتي لا تؤتونهن ما كتب لهن﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ} [النساء ۱۲۷] کی تفسیر

حدیث 18300–18306

باب: بت پرست عورتوں سے نکاح کا بیان

حدیث 18307–18307

قوله (تعالى): ﴿فانكحوا ما طاب لكم من النساء﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِنَ النِّسَآئِ} کی تفسیر کابیان

حدیث 18308–18310

قوله: ﴿والمحصنات من الذين أوتوا الكتاب من قبلكم﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِیْنَ أُوْتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ} کی تفسیر

حدیث 18311–18312

(في) قوله: ﴿علم الله أنكم (ستذكرونهن)

باب: قرآن مجید کی آیت {عَلِمَ اللّٰہُ أَنَّکُمْ سَتَذْْکُرُوْنَھُنَّ} کی تفسیر

حدیث 18313–18314

في الرجل يتزوج المرأة (فيظلمها) مهرها

باب: مہر کے معاملے میں عورت سے زیادتی کرنے کا وبال

حدیث 18315–18316

من قال: لا بأس أن يتزوج المكاتبة على ما بقى من (مكاتبتها)

باب: جن حضرات کے نزدیک مکاتبہ کے باقی ماندہ بدلِ کتابت کو مہر بنا کر شادی کرنا جائز ہے

حدیث 18317–18317

قوله: ﴿ذلك أدنى ألا (تعولوا)

باب: قرآن مجید کی آیت {ذٰلِکَ اَدْنٰی أَلَّا تَعُوْلُوْا} کی تفسیر کا بیان

حدیث 18318–18323

في الرجل يتزوج وهو مريض، أيجوز؟

باب: کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے؟

حدیث 18324–18335

قوله: ﴿فآتوا الذين ذهبت أزواجهم﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {فَآتُوا الَّذِینَ ذَہَبَتْ أَزْوَاجُہُمْ} کی تفسیر

حدیث 18336–18337

من كان يحب أن يتخير في التزويج ومن كان لا يفعل

باب: اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کابیان

حدیث 18338–18343

ما قالوا في المرأة يكون لها المملوك فتقول: أعتقك على أن تزوجنى

باب: اگر کوئی مالکن اپنے غلام سے یہ کہے کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوںکہ تو مجھ سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18344–18348

في قوله: ﴿وأحضرت الأنفس الشح﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ} کی تفسیر کا بیان

حدیث 18349–18351

قوله: ﴿أو أكننتم في أنفسكم﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {أَوْ أَکْنَنْتُمْ فِیْ أَنْفُسِکُمْ}کی تفسیر کا بیان

حدیث 18352–18353

من قال: النفساء لا تزوج حتى تطهر

باب: کیا نفاس والی عورت پاک ہونے سے پہلے نکاح کرسکتی ہے؟

حدیث 18354–18357

ما قالوا في النفساء كم تجلس حتى يغشاها زوجها؟

باب: نفاس والی عورت کاخاوند کتنے دن تک اس سے جماع نہیں کرسکتا؟

حدیث 18358–18366

ما قالوا في الرجل يشترى الجارية وهى حامل أو (يسبيها)، ما قالوا في ذلك؟

باب: اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 18367–18379

ما قالوا في المرأة تفسد المرأة (بيدها)، ما عليها في ذلك؟

باب: اگر کوئی عورت اپنے ہاتھ سے کسی لڑکی کا پردۂ بکارت زائل کردے تو اس پر کیا تاوان ہوگا؟

حدیث 18380–18387

ما قالوا في رجلين تزوجا أختين فأدخلت امرأة كل (واحد) منهما على صاحبه

باب: دو آدمیوں کی دو بہنوں سے شادی ہوئی لیکن ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری لائی گئی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18388–18391

ما قالوا في مهر البغي، من نهى عنه

باب: فاحشہ کی کمائی کی حرمت کا بیان

حدیث 18392–18398

ما قالوا الرجل يتزوج الأمة والحرة في (عقدة)

باب: اگر آدمی ایک ہی عقد میں ایک باندی اورایک آزاد عورت سے شادی کرے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18399–18400

ما قالوا في رجل (تزوج) امرأة فدخل بها ثم مات عنها ققامت (بينة) أنها أخته من الرضاعة

باب: ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، اس سے شرعی ملاقات کی پھر وہ مر گیا پھر اس بات پرگواہی قائم ہوگئی کہ وہ عورت اس کی رضاعی بہن ہے اب کیا حکم ہے؟

حدیث 18401–18401

ما قالوا في (الرجل) يكون ولي المرأة فيريد أن يتزوجها، ما يصنع؟

باب: ایک آدمی کسی عورت کا ولی ہو لیکن اس سے نکاح کرنا چاہے تو کیا کرے؟

حدیث 18402–18403

في نكاح (المضطهد)

باب: زبردستی کرائے گئے نکاح کا حکم

حدیث 18404–18405

في (المرأة والرجل) يختلفان في العاجل من المهر

باب: اگر مرد وعورت میں عاجل مہر کے بارے میں اختلاف ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18406–18407

في الرجل (يكون) له المرأة أو الجارية فيشك في ولدها، ما يصنع؟

باب: ایک آدمی کی کوئی بیوی یا باندی ہو لیکن اسے بچے میں شک ہو تو وہ کیا کرے؟

حدیث 18408–18412

ما قالوا في الرجل يعبث بذكره

باب: مرد کا بلا وجہ آلۂ تناسل کو ہاتھ میں لینا درست نہیں

حدیث 18413–18416

ما قالوا في نكاح الشغار

باب: نکاحِ شغار(رشتے کے لین دین کے ساتھ) نکاح کرنا کیسا ہے؟

حدیث 18417–18424

ما قالوا في خطب النكاح

باب: نکاح کے خطبو ں کا بیان

حدیث 18425–18431

من كره (للمرأة) أن تنام (مستلقية)

باب: جن حضرات کے نزدیک عورت کا بالکل سیدھا لیٹ کر سونا مکروہ ہے

حدیث 18432–18433

في الرجل اليهودي والنصراني (تكون) تحته النصرانية فتسلم قبل أن يدخل بها، ألها الصداق؟

باب: اگر کسی یہودی یا عیسائی مرد کے نکاح میں کوئی یہودی یا عیسائی عورت ہو اور وہ عورت دخول سے پہلے اسلام قبول کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا؟

حدیث 18434–18439

ما قالوا في الرجل يقر (لأمرأته) بصداقها في مرضه

باب: اگر کوئی شخص مرض الموت میں بیوی کے لئے مہر کا اقرار کرے توکیا حکم ہے؟

حدیث 18440–18444

ما قالوا في الرجل والمرأة يختلفان في الصداق

باب: اگر مہر کے بارے میں میاں بیوی کا اختلاف ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18445–18449

في المرأة تدعي الصداق بعد (وفاة) زوجها

باب: اگر کوئی عورت خاوند کی وفات کے بعد مہر کا دعویٰ کرے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18450–18453

في الرجل يقذف امرأته قبل أن يدخل بها، ما لها من الصداق؟

باب: اگر کوئی شخص دخول سے پہلے اپنی بیوی پر تہمت لگادے تو کیا اسے مہرملے گا؟

حدیث 18454–18461

ما قالوا في العدل بين النسوة إذا اجمتعن ومن كان يفعله

باب: بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان

حدیث 18462–18470

ما قالوا في الرجل (يكون) له (المرأتان) أو (الجاريتان) فيطأ (إحداهها) والأخرى تنظر

باب: اگر کسی آدمی کی دو بیویاں یادو باندیاں ہوں توکیا دوسری کے سامنے ایک سے جماع کرسکتا ہے؟

حدیث 18471–18473

ما قالوا هه الرجل تهدي إليه امرأته فتقول: لم (يمسني) و (يصدقها)، ما لها من الصداق؟

باب: ایک آدمی کواس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن وہ کہتی ہے کہ اس نے مجھے نہیں چھوا، مرد بھی اس کی تصدیق کرتا ہے، کیا اس عورت کومہر ملے گا؟

حدیث 18474–18475

ما قالوا في الرجل يقول للرجل: إذا جاء شهر كذا وكذا زوجتك ابنتي

باب: اگر ایک آدمی کسی شخص سے یہ کہے کہ جب فلاں مہینہ آئے گا تو میں اپنی بیٹی سے تیری شادی کرادوں گا تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 18476–18476

في العبد يأذن له مولاه في التزويج (من) قال: عليه النفقة

باب: اگر آقا غلام کوشادی کی اجازت دے تو نفقہ اسی پر لازم ہوگا

حدیث 18477–18477

في المرأة تجلس (حاسرة) عند (أبيها أو ابنها)

باب: عورت کا اپنے بیٹے یا باپ کے ساتھ کھلے سر بیٹھنا کیسا ہے؟

حدیث 18478–18479

في (الإخبار) ما يصنع الرجل (بامرأته) (و) المرأة (بزوجها)

باب: میاں بیوی کے لئے خلوت کی باتوں کوبیان کرنے کی ممانعت

حدیث 18480–18483

ما قالوا في النكاح في عام من (الجدب)

باب: قحط سالی کے دنوں میں نکاح کی ممانعت

حدیث 18484–18484

في الرجل الولي (يزوج) المرأة فلا ترضى ثم ترضى (بعد)

باب: اگر ولی کسی عورت کا نکاح کرائے لیکن وہ راضی نہ ہو البتہ بعد میں راضی ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18485–18485

في الرجل يقر بولده، من قال: ليس له أن ينفيه

باب: ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا

حدیث 18486–18504

ما قالوا في قوله: ﴿فإذا أحصن﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {اِذَا أُحْصِنَّ} کی تفسیر

حدیث 18505–18506

ما قالوا في زوج (بريرة) كان حرا أو عبدا؟

باب: سیدنا بریرہ کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد؟

حدیث 18507–18516

ما قالوا في الحسن: ما هو؟

باب: حسن کس چیز کانام ہے؟

حدیث 18517–18519

في مباشرة الرجل الرجل والمرأة المرأة

باب: آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں

حدیث 18520–18526

ما قالوا في الرجل يستأذن على أمه وعلى أخته

باب: آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے

حدیث 18527–18541

ما قالوا في الرجل يستأذن على (جاريته)

باب: کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا؟

حدیث 18542–18547

ما قالوا في قوله: ﴿ولا تعزموا عقدة النكاح﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {وَلاَ تَعْزِمُوا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ} کی تفسیر کابیان

حدیث 18548–18550

﴿(واهجروهن) (في) المضاجع﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {واھجروھن فی المضاجع} کی تفسیر کا بیان

حدیث 18551–18557

ما قالوا في الاستتار إذا جامع (الرجل) أهله

باب: دورانِ صحبت پردہ کرنے کا بیان

حدیث 18558–18559

ما قالوا في الرضاع (بلبن) اليهودية والنصرانية والفاجرة

باب: یہودیہ، نصرانیہ یا فاحشہ کے دودھ سے رضاعت ثابت ہونے کا بیان

حدیث 18560–18563

باب كراهية أن تصف المرأة المرأة لزوجها

باب: ایک عورت کو دوسری عورت کے اوصاف اپنی خاوند کے سامنے بیان کرنامکروہ ہے

حدیث 18564–18564

من قال: إذا تزوج (الرجل) (أمة) وقع عليها ولم يستبرئها

باب: اگر آدمی نے اپنی باندی سے جماع کیا پھر اس سے شادی کرلی تو رحم کے خالی ہونے کا یقین کئے بغیر جماع کرسکتا ہے

حدیث 18565–18567

من قال: لا يخطب الرجل على خطبة أخيه

باب: کسی کے پیامِ نکاح پر پیامِ نکاح نہ بھیجا جائے

حدیث 18568–18569

ما ذكر في الزنا وما جاء فيه

باب: زنا کی مذمت کا بیان

حدیث 18570–18580

ما قالوا في المرأة يتزوجها الخصي

باب: خصی آدمی سے شادی کرنے کا بیان

حدیث 18581–18582

ما قالوا في (رجل) (زوج) ابنته ثم مات الزوج ولم تعلم الابنة

باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی کرائی پھر خاوند مر گیا لیکن بیٹی کو علم نہیں تھا

حدیث 18583–18584

ما قالوا في الرجل يزف ابنته إلى زوجها

باب: شبِ زفاف کے دن آدمی کا اپنی بیٹی کو اس کے خاوند کے پاس لے جانا

حدیث 18585–18585

ما قالوا في الرجل يزوج أمه

باب: آدمی کا اپنی والدہ کی شادی کرانا

حدیث 18586–18587

ما قالوا في الرجل يقبل (ابنته) أو أخته

باب: آدمی اپنی بیٹی یا بہن کوپیار کرسکتا ہے

حدیث 18588–18590

ما قالوا في الرجل يدخل على (المغيبة)

باب: جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لئے نہیں جاسکتے

حدیث 18591–18597

ما قالوا في الرجل يتزوج على الوصفاء

باب: خادموں اور باندیوں کے عوض شادی کرنے کا بیان

حدیث 18598–18599

ما قالوا في الجارية (تشوف) ويطاف بها

باب: چھوٹی بچیوں کا بناؤ سنگھار کرکے مردوں کے سامنے آنا

حدیث 18600–18602

من كان يكره المرأة على (ما لا) تهوى من الرجال

باب: ناپسندیدہ مردوں سے عورت کی شادی کرانا مکروہ ہے

حدیث 18603–18603

ما قالوا في الرجل يتزوج في أرض الحرب

باب: ارضِ حرب میں شادی کرنا درست نہیں

حدیث 18604–18606

من قال: لا (يحصن) الرجل نكاح (الحرام)

باب: ناجائز نکاح آدمی کو محصن نہیں بناتا

حدیث 18607–18608

ما قالوا في النقش بالخضاب

باب: خضاب کے ذریعے نقش بنانے کا حکم

حدیث 18609–18611

ما قالوا في (الخلوق) للرجال

باب: مردوں کے لئے خلوق کا استعمال کیساہے؟

حدیث 18612–18619

من رخص في الخلوق للرجال

باب: جن حضرات کے نزدیک مردوں کے لئے خلوق کے استعمال کی گنجائش ہے

حدیث 18620–18621

من (قال): الولد للفراش

باب: بچہ باپ کاہوگا

حدیث 18622–18630

ما قالوا في الرجل يلحق بأرض العدو، (أتزوج) امرأته؟

باب: اگرکوئی شخص دشمنوں کی سرزمین میں چلا جائے تو کیا اس کی بیوی کی شادی کرادی جائے گی؟

حدیث 18631–18632

ما قالوا في تزويج الأبكار وما ذكر في ذلك

باب: باکرہ عورتوں سے نکاح کی فضیلت

حدیث 18633–18637

ما قالوا في الأكفاء في النكاح

باب: نکاح میں برابری کرنے کا بیان

حدیث 18638–18645

في المغيرة وما ذكر فيها

باب: غیرت کا بیان

حدیث 18646–18652

من كان يقول: إذا درأ اللعان ألزق به الولد

باب: جب لعان ختم کردیا جائے تو بچہ باپ کاہی ہوگا

حدیث 18653–18655

ما (قالوا) في الرجل (يفجر) بالمرأة، (أيتزوج) ابنتها؟

باب: اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے تو کیا اس کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے؟

حدیث 18656–18659

ما قالوا في الرجل يتزوج المرأة فيموت أو يطلقها ولها ابنة، يحل لابن الرجل أن يتزوجها؟

باب: ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھرو ہ مرگیایا طلاق دے دی، جبکہ اس آدمی کی پہلے سے ایک بیٹی تھی، کیا آدمی کے بیٹے کے لئے اس لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے؟

حدیث 18660–18663

اس باب کی تمام احادیث