کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: سیدنا بریرہ کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد؟
١٨٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن إدريس عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: كان زوج بريرة حرًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند آزاد تھے۔
١٨٥٠٨ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن الشعبي قال: كان زوجها حرًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند آزاد تھے۔
١٨٥٠٩ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا سعيد عن أبي معشر عن النخعي عن الأسود أن عائشة حدثته: (أن) (٢) زوج بريرة كان حرًا حين أعتقت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کی آزادی کے وقت ان کے خاوند آزاد تھے۔
١٨٥١٠ - حدثنا علي بن مسهر وابن إدريس عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن صفية ابنة أبي عبيد قالت: كان زوج بريرة عبدًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفیہ بنت ابی عبید فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند غلام تھے۔
١٨٥١١ - حدثنا ابن علية عن يونس [عن الحسن أن زوج بريرة (كان) (١) عبدًا (٢)
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند غلام تھے۔
١٨٥١٢ - حدثنا ابن علية عن يونس] (١) عن عكرمة (٢) أن زوج بريرة كان عبدًا أسود يقال له: (مغيث) (٣)، (٤) لبني (المغيرة) (٥) من بني مخزوم (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند ایک حبشی غلام تھے۔ ان کا نام مغیث تھا اور وہ بنو مخزوم کی شاخ بنومغیرہ کے غلام تھے۔
١٨٥١٣ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: نا سعيد بن أبي (عروبة) (٢) عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان عبدًا أسود لبني المغيرة يقال له: مغيث كأني أنظر إليه في طريق المدينة يتبعها ودموعه (تجري) (٣) على لحيته، يترضاها كي (تختاره) (٤) فلم تختره يعني زوج بريرة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند بنو مغیرہ کے ایک سیاہ فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، گویا کہ وہ منظر میرے سامنے ہے جب وہ مدینہ کی گلیوں میں حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے جارہے ہوتے تھے اور ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے ہوتے تھے، وہ انہیں راضی کرنا چاہتے تھے لیکن حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اختیار نہیں کیا۔
١٨٥١٤ - حدثنا حفص عن هشام عن عكرمة عن ابن عباس قال: زوج بريرة (عبد) (١) أسود يقال له: مغيث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند ایک سیاہ فام غلام تھے۔
١٨٥١٥ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة أنها أعتقت بريرة فخيرها رسول اللَّه ﷺ وكان لها زوج حر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا گیا تو حضور ﷺ نے انہیں اختیار دیا (کہ اپنے نکاح کو باقی رکھیں یا ختم کردیں) ان کے خاوند آزاد تھے۔
١٨٥١٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن سماك عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشة قالت: كان زوج بريرة عبدًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوندآزاد تھے۔