کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات قرآن مجید کی آیت {الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ} کی تفسیرمیں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے
١٧٨٦٤ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن عطاء قال: هو الولي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء قرآن مجید کی آیت { أَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔
١٧٨٦٥ - حدثنا ابن علية عن أبي رجاء قال: سئل الحسن عن ﴿الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾ قال: هو الولي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔
١٧٨٦٦ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: هو الولي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔
١٧٨٦٧ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن رجل عن عكرمة قال: هو الولي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔
١٧٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: هو الولي] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔
١٧٨٦٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: ﴿الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: الأب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد باپ ہے۔
١٧٨٧٠ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: هو الولي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔
١٧٨٧١ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن الزهري ﴿إِلَّا أَنْ يَعْفُونَ﴾: قال: الثيبات، ﴿أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: ولي البكر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ {إلاَّ أَنْ یَعْفُونَ } سے مراد ثیبہ عورتیں ہیں اور { أَوْ یَعْفُوَا الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } سے مراد باکرہ کا ولی ہے۔
١٧٨٧٢ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن عمرو بن (دينار) (١) عن عكرمة عن ابن عباس قال: رضي اللَّه بالعفو وأمر به، فإن عفت عفت؛ كان أبت وعفا وليها جاز وإن أبت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زائد دینے سے خوش ہوتا ہے اور اللہ نے اسی کا حکم دیا ہے۔ اگر عورت معاف کردے تو معاف ہوگا اور اگر وہ انکار کردے تو اس کا ولی معاف کرسکتا ہے، ولی کا معاف کرنا جاری ہوگا خواہ عورت انکار ہی کرے۔