کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص مرض الموت میں بیوی کے لئے مہر کا اقرار کرے توکیا حکم ہے؟
١٨٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن الشيباني عمن حدثه عن مسروق أنه قال في (رجل) (١) أقر لأمرأته بصداقها في (مرضه) (٢) قال: لا يجوز ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض الموت میں بیوی کے لئے مہر کا اقرار کرے تو یہ درست نہیں۔
١٨٤٤١ - حدثنا هشيم عن العوام أن مسروقًا أجاز إقراره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق رحمہ اللہ نے ایسے اقرار کو درست قرار دیا۔
١٨٤٤٢ - [حدثنا هشيم عن (ابن) (١) أبي ليلى عن الحكم عن إبراهيم قال: يجوز إقراره لها بصداق مثلها] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مہر مثلی کا اقرار کرنا درست ہے۔
١٨٤٤٣ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يجيز ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ کے نزدیک ایسا اقرار درست ہے۔
١٨٤٤٤ - (حدثنا) (١) هشيم عن بعض أصحابه عن الشعبي أنه كان لا يجيز إقراره لها؛ لأنها وارثة، ولا تجوز وصية لوارث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خاوند کے لئے ایسا اقرار درست نہیں کیونکہ عورت اس کی وارث ہے اور وارث کے لئے وصیت نہیں ہوتی۔