کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوںتوان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا؟
١٦٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن المنهال عن (زر) (١) عن علي قال: إذا تزوج الحرة على الأمة قسم لهذه يومًا ولهذه يومين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرے تو باندی کو ایک دن اور آزاد کو دودن دے گا۔
١٦٨٥٥ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن المنهال عن (زر) (١) (عن علي) (٢) قال: إذا تزوج الحرة على الأمة قسم للأمة يومًا وللحرة يومين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرے تو باندی کو ایک دن اور آزاد کو دودن دے گا۔
١٦٨٥٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
١٦٨٥٧ - حدثنا أبو خالد عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: اللحرة) (١) يومان (و) (٢) ليلتان، وللأمة يوم وليلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ آزادکودودن اور دوراتیں جبکہ باندی کو ایک دن اور ایک رات دے گا۔
١٦٨٥٨ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي عن مسروق قال: إذا (اجتمعتا) (١) قسم للحرة الثلثين من نفسه وماله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ جب آزاد اور باندی جمع ہوجائیں تو آزاد کو اپنے نفس اور مال کے دو ثلث دے گا۔
١٦٨٥٩ - حدثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرسکتا ہے اور باندی کو ایک جبکہ آزادکودودن دے گا۔
١٦٨٦١ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا نكحت الحرة على الأمة (فضلت الحرة) (١)، يقسم للحرة ليلتان وللأمة ليلة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے نکاح کیا گیا تو تقسیم میں آزاد کو برتری حاصل ہوگی۔ آزاد کے لئے دوراتیں اور باندی کے لئے ایک رات ہوگی۔
١٦٨٦٢ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن إبراهيم قال: إذا نكح الأمة ثم وجد ما ينكح الحرة إن شاء (أمسكها) (١)، ويقسم ليلتين وليلة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باندی سے نکاح کیا پھر اس نے آزاد عورت سے بھی نکاح کرلیا ۔ وہ اگر چاہے توباندی کو روکے رکھے ۔ لیکن باندی کو ایک رات اور آزاد کو دوراتیں دے گا۔
١٦٨٦٣ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: يقسم للحرة يومين وللأمة يومًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آزادکودودن اور باندی کو ایک دن دے گا۔
١٦٨٦٤ - حدثنا يحيي بن يعلى التيمي عن منصور عن إبراهيم قال: للحرة يومان وللأمة يوم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آزادکودودن اور باندی کو ایک دن دے گا۔
١٦٨٦٥ - (١) حدثنا يونس بن محمد قال: نا شريك عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: للحرة يومان وللأمة يوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آزادکودودن اور باندی کو ایک دن دے گا۔