١٧٠٧٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (سلمة) (١) بن كهيل عن الحكم قال: يتزوج ولا يتسرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ غلام شادی کرسکتا ہے مالی تصرفات نہیں کرسکتا۔
١٧٠٧٦ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين أنه كان يحب أن يزوجه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ غلام کی شادی کرائی جائے۔
١٧٠٧٧ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن ذلك (فقال) (١): لم أسمع اللَّه يقول: ﴿إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ﴾ [المؤمنون: ١٦].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سنا {إلاَّ عَلَی أَزْوَاجِہِمْ أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُہُمْ }
١٧٠٧٨ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وابن سيرين أنهما كرها أن يتسرى وإن أذن له مولاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت ابن سیرین نے اس بات کو ناپسند قرار دیا کہ غلام مالی معاملات کرے خواہ آقا نے اجازت دے دی ہو پھر بھی نہیں۔
١٧٠٧٩ - حدثنا عبدة عن إسماعيل عن حماد عن إبراهيم أنه كان يكره أن يتسرى العبد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ غلام مالی تصرفات کرے۔