کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کیا مکاتبہ باندی کو آزاد کے بعد اختیار ہوگا؟
❮
❯
١٧٣٧٢ - حدثنا ابن (مبارك) (١) عن رجل عن جابر (بن) (٢) زيد (٣) في المكاتبة قال: تخير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ مکاتبہ باندی کو آزاد ی کے بعد اختیار ہوگا۔ (مکاتبہ باندی سے مراد ایسی باندی جس کا مالک اس سے ایک مخصوص رقم کی وصولی کے بعد اسے آزاد کرنے کا معاہدہ کرلے۔ )
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17372
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17372، ترقيم محمد عوامة 16817)
١٧٣٧٣ - حدثنا ابن مبارك عن سفيان عن فراس عن عامر قال: تخير المكاتبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مکاتبہ باندی کو آزاد ی کے بعد اختیار ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17373
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17373، ترقيم محمد عوامة 16818)
١٧٣٧٤ - حدثنا أبو بكر بن (عياش) (١) عن منصور ومغيرة عن إبراهيم قال: إذا (كاتبت) (٢) (المرأة) (٣) أعانها زوجها على مكاتبتها ثم أعتقت فلا خيار لها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مکاتبہ باندی کی آزادی کے لئے اس کے خاوند نے اس کی مدد کی تو آزادی کے بعد اسے اختیار نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17374
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17374، ترقيم محمد عوامة 16819)
١٧٣٧٥ - حدثنا شريك عن جابر عن عامر في المكاتبة: تسعى ومعها زوجها قال: لها الخيار وإن سعى معها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مکاتبہ باندی کو آزادی کے بعد اختیار ہوگا خواہ اس کے خاوند نے اس کے ساتھ مکاتبت کی رقم ادا کرنے میں کوشش کی ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17375
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17375، ترقيم محمد عوامة 16820)