کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک مسلمان اور عیسائی بیوی کے درمیان برابری کرے گا
١٦٨٦٦ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن ابن المسيب والحسن فيمن يتزوج اليهودية والنصرانية على المسلمة (قالا) (١): يقسم بينهما (سواء) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسیب اور حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے مسلمان بیوی کے ہوتے ہوئے عیسائی یا یہودی عورت سے شادی کی تو وہ ان دونوں کے درمیان برابری کرے گا۔
١٦٨٦٧ - حدثنا معن عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: قسمتهما سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ وہ ان دونوں کے درمیان برابری کرے گا۔
١٦٨٦٨ - [حدثنا ابن نمير عن عبيدة عن إبراهيم قال: يقسم لها كما يقسم للحرة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ ان دونوں کے درمیان برابری کرے گا جیسے آزاد عورتوں کے درمیان برابری کی جاتی ہے۔
١٦٨٦٩ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي في الرجل يتزوج المسلمة واليهودية (و) (١) النصرانية قال: يسوّي بينهما في القسمة من ماله (ونفسه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے مسلمان اور یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کی تو وہ ان دونوں کے درمیان مال وجان کی تقسیم میں برابری کرے گا۔
١٦٨٧٠ - حدثنا أبو خالد -وليس بالأحمر- عن (شعبة) (١) قال: سألت الحكم وحمادًا (عنه) (٢) فقالا: هما في القسمة سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تقسیم میں وہ دونوں برابر ہیں۔