کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک خلوت کی صورت میںعورت کے لئے نصف مہرہوگا
١٧٥٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) وكيع عن حسن بن صالح عن فراس عن الشعبي عن ابن مسعود قال: لها نصف الصداق [وإن جلس بين رجليها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خلوت کی صورت میں عورت کے لئے نصف مہرہوگا۔ خواہ خاوند اس کی دو ٹانگوں کے درمیان بیٹھ جائے۔
١٧٥٣٨ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: إذا طلق قبل أن يدخل (بها) (١) فلها نصف الصداق] (٢) وإن كان قد (خلا) (٣) بها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے دخول سے پہلے عورت کو طلاق دے دی تو اسے آدھا مہر ملے گا۔ خواہ اس سے خلوت اختیار کی ہو۔
١٧٥٣٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: لها نصف الصداق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خلوت کی صورت میں عورت کے لئے نصف مہرہوگا۔
١٧٥٤٠ - حدثنا ابن علية عن ليث عن الشعبي أن رجلًا قال لشريح: إني تزوجت امرأة فمكثت عندي ثماني سنين ثم طلقتها وهي عذراء قال: لها نصف الصداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت شریح سے کہا کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی، وہ میرے پاس آٹھ سال تک رہی پھر میں نے اس سے شرعی ملاقات کئے بغیر اسے طلاق دے دی۔ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو نصف مہر ملے گا۔
١٧٥٤١ - حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: لها نصف الصداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ خلوت کی صورت میں عورت کے لئے نصف مہرہوگا۔