١٧٤٦٧ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة وابن سيرين في الرجل يشتري الأمة التي لم تحض (قالا) (١): (كانا) (٢) لا يريان أن ذلك يتبين في أقل من ثلاثة أشهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ اور حضرت ابن سیرین اس باندی کے بارے میں فرماتے ہیں جو خریدی جانے کے بعد حائضہ نہ ہو کہ حمل سے خالی ہونے کے لئے کم ازکم تین مہینے تک انتظار کیا جائے گا۔
١٧٤٦٨ - [حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: يستبرئها (بثلاثة) (١) أشهر] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تین مہینے تک اس کے حمل سے خالی ہونے کا انتظار کیا جائے گا۔
١٧٤٦٩ - حدثنا ابن علية (عن ليث) (١) عن عطاء وطاوس قالا: (تستبرئ) (٢) بحيضة، وإن كانت لا تحيض فثلاثة أشهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر ایک حیض سے اس کا حمل سے خالی ہونا معلوم ہوجائے تو ٹھیک ورنہ تین حیض تک انتظار کیا جائے گا۔
١٧٤٧٠ - [حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: ثلاثة أشهر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ تین ماہ تک انتظار کیا جائے گا۔
١٧٤٧١ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن عبد الكريم عن مجاهد قال: بثلاثة أشهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تین ماہ تک انتظار کیا جائے گا۔
١٧٤٧٢ - حدثنا معتمر (بن سليمان) (١) عن معمر عن صدقة بن يسار عن عمر ابن عبد العزيز قال: ثلاثة أشهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ تین ماہ تک انتظار کیا جائے گا۔