کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {اِلَّا أَنْ یَعْفُوْنَ أَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحَ} کی تفسیر
١٧٨٤٣ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن ابن سيرين قال: قال شريح: هو الزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٤٤ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن عبد اللَّه بن أبي مليكة قال: قال سعيد بن جبير: ﴿الَّذِي بِيَدِهِ (عُقْدَةُ النِّكَاحِ) (١)﴾ [البقرة: ٢٣٧]، هو الزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٤٥ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج قال: قال مجاهد: الذي بيده عقدة النكاح هو الزوج، ﴿إِلَّا أَنْ يَعْفُونَ﴾: (ترد) (١) المرأة شطرها، ﴿أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: إتمام الزوج الصداق كله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔ {إلاَّ أَنْ یَعْفُونَ } سے مراد یہ ہے کہ عورت اپنا حصہ لوٹا دے۔ { أَوْ یَعْفُوَ الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } سے مراد یہ ہے کہ خاوند پورا پورا مہر ادا کردے۔
١٧٨٤٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن شريح.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حضرت شریح، حضرت شعبی ، حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت { أَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٤٨ - حدثنا عبدة عن ابن (أبي عروبة) (١) عن قتادة عن ابن المسيب: ﴿إِلَّا أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾، قال: الذي بيده عقدة النكاح ⦗٤٢٥⦘ الزوج، إن شاءت أن تعفو هي فلا تاخذ من صداقها شيئًا وإن شاء فهو (بينهما) (٢) نصفين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَعْفُونَ أَوْ یَعْفُوَا الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔ اگر عورت چاہے تو مہر معاف کردے اور کچھ بھی نہ لے اور اگر چاہے تو آدھا آدھا تقسیم کرلیں۔
١٧٨٤٩ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن (حزم) (١) (أن) (٢) نافع بن جبير طلق امرأته قبل أن يدخل بها فأتم لها الصداق وقال: أنا أحق بالعفو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن جبیر نے عورت کو دخول سے پہلے طلاق دی اور اسے پورا مہر دیا اور فرمایا کہ میں زیادہ دینے کا زیادہ حق دار ہوں۔
١٧٨٥٠ - حدثنا زيد بن حباب عن أفلح (بن) (١) سعيد قال: سمعت محمد بن كعب يقول (٢): ﴿الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾ هو الزوج، يعطي ما عنده عفوًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن کعب قرآن مجید کی آیت { الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔ وہ زیادہ دے سکتا ہے۔
١٧٨٥١ - حدثنا الثقفي عن عبيد اللَّه عن نافع قال: الذي بيده عقدة النكاح (هو) (١) (الزوج) (٢) وأما قوله: ﴿إِلَّا أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: فهي المرأة يطلقها زوجها قبل أن يدخل بها فإما أن تعفو عن النصف لزوجها وإما أن يعفو زوجها فيكمل لها الصداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع قرآن مجید کی آیت { الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔ اور وہ عورت جسے اس کا خاوند دخول سے پہلے طلاق دے تو عورت چاہے تو آدھا مہر معاف کردے اور اگر آدمی چاہے تو باقی ماندہ آدھا مہر دے کر پورا مہر ہی دے۔
١٧٨٥٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن التيمي عن أبي (مجلز) (١) عن شريح قال: هو الزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٥٣ - [حدثنا أبو داود عن زهير عن أبي إسحاق عن الشعبي قال: هو الزوج] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٥٤ - حدثنا أبو خالد عن شعبة عن أبي بشر عن طاوس ومجاهد (قالا) (١): ﴿الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: هو (الولي) (٢) وقال سعيد بن جبير: هو الزوج، فكلماه في ذلك فما برحا حتى تابعا سعيدًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس اور حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔ حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔ ان دونوں حضرات نے اس بارے میں حضرت سعید سے بات کی اور دونوں حضرت سعید کے نکتہ نظر کے قائل ہوگئے۔
١٧٨٥٥ - حدثنا حميد عن (الحسن) (١) عن سالم عن سعيد قال: هو الزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٥٦ - حدثنا يحيى بن آدم عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن عمار ابن أبي عمار عن ابن عباس قال: ﴿الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: الزوج (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٥٧ - [حدثنا ابن (الدراوردي) (١) عن عمر مولى (غفرة) (٢) أن محمد بن كعب كان يقول: ﴿الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: الزوج] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٥٨ - حدثنا ابن علية ووكيع عن جرير بن حازم عن عيسى بن (عاصم) (١) عن علي قال: الزوج (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٥٩ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن إبراهيم عن شريح قال: هو الزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٦٠ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن الحكم عن شريح قال: هو الزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٦١ - حدثنا مروان عن جويبر عن الضحاك قال: هو الزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٦٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد: ﴿إِلَّا أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: قال: الزوج (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَعْفُونَ أَوْ یَعْفُوَا الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔
١٧٨٦٣ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن خصيف عن سعيد بن جبير ومجاهد (قالا) (١): ﴿الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: الزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر اور حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔