کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایک آدمی کسی عورت کا ولی ہو لیکن اس سے نکاح کرنا چاہے تو کیا کرے؟
١٨٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال نا حفص بن غياث عن الحجاج عن (الركين) (١) أن المغيرة بن شعبة خطب امرأة (٢) هو وليها ومعه أولياء مثله فأمر بعض أوليائها أن يزوجها إياه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رکین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہایک عورت کے ولی تھے، انہوں نے اس عورت کو پیام نکاح بھیجنا چاہا، ان کے ساتھ اس عورت کے کچھ ولی اور بھی تھے۔ انہوں نے ایک ولی کو حکم دیا کہ وہ ان کا نکاح اس عورت سے کرادیں۔
١٨٤٠٣ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن قال: إذا أراد ولي المرأة أن يتزوجها بإذنها من نفسه و (لي) (١) أمرها رجلًا ثم (تزوجها) (٢) بشهادة العدول.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت کے ولی کا ارادہ ہو کہ وہ اس عورت سے نکاح کرے تو اسے چاہئے کہ کسی آدمی کو عورت کا ولی بنادے اور پھر عادل گواہوں کی موجودگی میں اس عورت سے نکاح کرلے۔