کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: خضاب کے ذریعے نقش بنانے کا حکم
❮
❯
١٨٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع (عن شعبة) (١) عن (بديل) (٢) بن ميسرة عن أبي عطية عن امرأة (منهم) (٣) (قالت) (٤): سمعت عمر ينهى عن النقش و (التطاريف) (٥) في (الخضاب) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خضاب کے ذریعے نقش ونگار بنانے اور اس سے انگلیوں کے کناروں کو رنگنے سے منع فرمایا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18609
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18609، ترقيم محمد عوامة 17967)
١٨٦١٠ - حدثنا وكيع عن زكريا قال: (حدثتني) (١) أمية (قالت) (٢): كنت (أقين) (٣) (العرائس) (٤) بالمدينة فسألت عائشة عن الخضاب فقالت: لا بأس به ما ⦗٦٧⦘ لم يكن فيه نقش (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امیہ رحمہ اللہ فرماتی ہیں کہ میں مدینے میں دلہنوں کو تیار کیا کرتی تھی۔ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے خضاب کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، اگر نقش نہ بنائے جائیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18610
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18610، ترقيم محمد عوامة 17968)
١٨٦١١ - حدثنا عبد الأعلى عن (خالد) (١) عن شيخ أن عمر نهى عن نقش في الخضاب (والتطاريف) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خضاب کے ذریعے نقش ونگار بنانے اور اس سے انگلیوں کے کناروں کو رنگنے سے منع فرمایا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18611
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18611، ترقيم محمد عوامة 17969)