کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا
١٧٥٢١ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: قال عمر: إذا أغلقوا بابًا ⦗٣٥٠⦘ وأرخوا سترًا أو (كشف) (١) خمارًا فقد وجب الصداق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا۔
١٧٥٢٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن حماد عن إبراهيم عن (عمر) (١) بمثله، زاد فيه: وخلا بها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے کچھ اضافے کے ساتھ یونہی منقول ہے۔
١٧٥٢٣ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن (المنهال) (١) بن عمرو عن عباد ابن عبد اللَّه قال: قال علي: إذا (أرخى) (٢) سترًا على امرأته وأغلق (بابًا) (٣) وجب الصداق (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا۔
١٧٥٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن (المنهال) (١) بن عمرو عن (حبان) (٢) بن مرثد (عن) (٣) علي مثله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
١٧٥٢٥ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن عن الأحنف أن عمر وعليًا قالا: إذا أغلق بابًا (أو) (١) أرخى سترًا فلها الصداق (وعليها) (٢) العدة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا۔ اور عورت پر عدت بھی واجب ہوگی۔
١٧٥٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزناد عن سليمان بن يسار أن رجلًا تزوج امرأة فقال (عندها) (١) فأرسل مروان إلى زيد فقال: لها الصداق كاملًا، فقال مروان: إنه ممن لا يتهم، فقال له زيد: لو أنها جاءت بحمل أو بولد أكنت تقيم عليها الحد؟ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے ساتھ دوپہر کو کچھ وقت گزارا۔ مروان نے حضرت زید سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ایسی عورت کے لئے پورا مہر ہوگا۔ مروان نے کہا کہ وہ شخص ان لوگوں میں سے نہیں جنہیں متہم کیا جائے۔ حضرت زید نے فرمایا کہ اگر وہ حاملہ ہوجائے یا بچے کو جنم دے تو کیا آپ اس پر حد قائم کریں گے ؟
١٧٥٢٧ - حدثنا ابن فضيل عن حجاج عن مكحول قال: (اجتمع) (١) نفر من أصحاب النبي ﷺ (٢) فقال عمر ومعاذ: إنه إذا أغلق الباب وأرخى الستر فقد وجب الصداق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا۔
١٧٥٢٨ - حدثنا ابن علية عن (عوف) (١) عن زرارة بن أوفى قال: سمعته ⦗٣٥٢⦘ يقول: قضى الخلفاء المهديون الراشدون أنه من أغلق بابًا (أو) (٢) أرخى سترًا فقد وجب المهر ووجبت العدة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرارہ بن اوفی فرماتے ہیں کہ خلفاء راشدین کا فیصلہ تھا کہ جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا۔ اور اس پر عدت واجب ہوگی۔
١٧٥٢٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن (سعيد) (١) (عن سعيد) (٢) بن المسيب قال: قال عمر: إذا أرخيت الستور (٣) وجب الصداق (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب پردے ڈال دیئے گئے تو مہر واجب ہوگیا۔
١٧٥٣٠ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة قال: حدثني نافع بن جبير بن مطعم عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: إذا أرخى سترًا أو أغلق بابًا فقد وجب الصداق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن جبیر بن مطعم ایک صحابی سے نقل کرتے ہیں کہ جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا۔
١٧٥٣١ - حدثنا وكيع عن جعفر الأحمر عن عطاء بن السائب عن أبي البختري عن علي قال: إذا أغلق بابًا (أو) (١) أرخى سترًا (أو) (٢) خلى (بها) (٣) (٤) فلها الصداق (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا اور خلوت ہوگئی تو مہر واجب ہوگیا۔
١٧٥٣٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن (ابن) (١) سالم عن الشعبي عن عمر وعلي (قالا) (٢): إذا أرخى سترًا أو خلي وجب المهر وعليها العدة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ جب خلوت کے لئے پردہ ڈال دیایا خلوت اختیار کرلی تو مہر واجب ہوگیا اور عدت واجب ہوگی۔
١٧٥٣٣ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن مطر عن (حيان) (١) عن جابر (قال) (٢): إذا نظر إلى فرجها ثم طلقها فلها الصداق وعليها العدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ آدمی نے جب عورت کی شرمگاہ کو دیکھا اور پھر اسے طلاق دے دی تو مرد پر مہر واجب اور عورت پر عدت واجب ہوگی۔
١٧٥٣٤ - حدثنا أبو خالد عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: إذا (أجيفت) (١) الأبواب وأرخيت الستور وجب الصداق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا۔
١٧٥٣٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم (قال) (١): إذا اطّلع منها (على) (٢) ما (لا) (٣) يحل لغيره وجب الصداق (وعليها) (٤) العدة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب خاوند نے بیوی کی ان جگہوں کو دیکھ لیا جنہیں دیکھنا کسی اور کے لئے حلال نہیں تو مہر اور عدت واجب ہوگئے۔
١٧٥٣٦ - حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان أن رجلًا (اجتلى) (١) (امرأته) (٢) في طريق فجعل لها عمر ⦗٣٥٤⦘ الصداق كاملًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن ثوبان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے راستہ میں اپنی بیوی کو برہنہ کیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے لئے پورے مہر کا فیصلہ فرمایا۔