کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
❮
❯
١٧٣٩٠ - حدثنا أبو بكر عن وكيع عن سفيان عن (عمرو) (١) بن قيس عن ⦗٣١٩⦘ جدته أن أباها تزوج امرأة بخادم لها فخاصمت أباها إلى شريح فقضى لها (بخادم) (٢) وقضى للمرأة بقيمة الخادم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن قیس کی دادی فرماتی ہیں کہ ان کے باپ نے ایک عورت سے میری خادمہ کے عوض شادی کی۔ میں یہ مقدمہ لے کر قاضی شریح کی عدالت میں گئی تو انہوں نے میرے لئے خادمہ کا اور اس عورت کے لئے خادمہ کی قیمت کا فیصلہ کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17390
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17390، ترقيم محمد عوامة 16831)
١٧٣٩١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي في رجل تزوج امرأة على أن (١) يعتق أباها فلم يقدر عليه، قال: عليه قيمة الأب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے اس بات کے عوض شادی کی کہ وہ اس عورت کے باپ کو آزاد کرے گا اور وہ اس کی آزادی پر قادر نہ ہوسکا تو اس پر اس کے باپ کی قیمت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17391
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17391، ترقيم محمد عوامة 16832)
١٧٣٩٢ - [حدثنا هشيم عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم في الرجل يتزوج المرأة على أن يحجها قال: هو جائز] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے عورت سے اس شرط پر شادی کی کہ وہ اسے حج کرائے گا تو یہ جائز ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17392
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17392، ترقيم محمد عوامة 16833)
١٧٣٩٣ - حدثنا هشيم عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن الشعبي في الرجل يتزوج امرأة على أن (صداقها) (٢) عتق (أبيها) (٣) فلم (يُبعَهَ) (٤) قال: لها قيمة الأب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے اس بات کے عوض شادی کی کہ وہ اس عورت کے باپ کو آزاد کرے گا اور وہ اس کی آزادی پر قادر نہ ہوسکا تو اس پر اس کے باپ کی قیمت لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17393
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17393، ترقيم محمد عوامة 16834)
١٧٣٩٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في رجل تزوج امرأة على أن يحجها ثم (طلقها) (١) قبل أن يدخل بها قال: لها نصف أدنى ما يحج به إنسان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے عورت سے اس شرط پر شادی کی کہ وہ اسے حج کرائے گا لیکن اسے دخول سے پہلے طلاق دے دی تو اس پر حج کے خرچے کا نصف لازم ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17394
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17394، ترقيم محمد عوامة 16835)