١٧٢٠٦ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد اللَّه عن (مغراء) (١) العمي عن شريح أنه سمع صوت (دف) (٢) فقال: الملائكة (لا يدخلون بيتًا) (٣) فيه دف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغراء عمی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ایک مرتبہ دف کی آواز سنی تو فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو۔
١٧٢٠٧ - حدثنا يحيى بن سعيد وابن مهدي عن سفيان عن عمران بن (مسلم) (١) قال: قال لي (خيثمة: أنا سمعت) (٢) (سويدًا) (٣) يقول: لا تدخل الملائكة بيتًا فيه دف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید فرماتے ہیں کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو۔
١٧٢٠٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن منصور (عن إبراهيم قال) (١): (كان) (٢) أصحاب عبد اللَّه يستقبلون الجواري في (الأزقة) (٣) معهن (الدفوف) (٤) فيشقونها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ لڑکیوں سے دف لے کر پھاڑ دیا کرتے تھے۔