١٦٨٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد (السلام) (١) بن حرب عن عطاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی صرف ایک باندی سے نکاح کرسکتا ہے۔
١٦٨٣٠ - وخصيف عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: لا يتزوج (الحر) (١) من الإماء إلا واحدة (٢).
١٦٨٣١ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي هاشم عن الحارث قال: قال: يتزوج الحر من الإماء (أربعة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی چارباندیوں سے نکاح کرسکتا ہے۔ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ صرف دو باندیوں سے نکاح کرسکتا ہے۔
١٦٨٣٣ - حدثنا روح بن عبادة عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يتزوج الحر أربع إماء وأربع نصرانيات، والعبد كذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی چار باندیوں سے نکاح کرسکتا ہے، چار عیسائی عورتوں سے نکاح کرسکتا ہے۔ غلام کا بھی یہی حکم ہے۔
١٦٨٣٤ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة قال: إنما أحل اللَّه واحدة لمن خشي العنت على نفسه ولا يجد طولا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک باندی کو اس شخص کے لئے حلال کیا ہے جسے گناہ کا خوف ہو اور و ہ آزاد کا خرچہ برداشت نہ کرسکتا ہو۔