کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو توعورت کے لئے کیا حکم ہے؟
١٧٠٩١ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه قال: إذا تزوج الرجل المرأة وبالرجل عيب لم (تعلم) (١) به، جنون أو جذام أو برص خيرت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔
١٧٠٩٢ - حدثنا غندر عن أشعث عن الحكم أنه قال في الرجل يتزوج المرأة وبه البرص قال: كان لا يراه من الرجل شيئًا وأما الجذام فإن شاءت (أقرت) (١) معه وإن (شاءت) (٢) فارقته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں پھلبہری کا مرض معلوم ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اگر کوڑھ نکلے تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔
١٧٠٩٣ - حدثنا محمد بن يزيد عن أبي (العلاء) (١) وهو أيوب عن قتادة في رجل تزوج امرأة وبه جنون أو داء عضال لا (تعلم) (٢) به قال: هي بالخيار إذا علمت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں جنون یا کوئی اور بیماری ظاہر ہو تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اسی مرد کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ یہ عورت اس مرد کی بیوی ہے وہ چاہے تو اسے رکھے اور چاہے تو طلاق دے دے۔