کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر نکاح کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا جائے کہ اگر فلاں دن تک خاوند نے مہر دے دیا تو ٹھیک وگرنہ نکاح نہیں ہوگا
١٧٣٨٦ - حدثنا أبو بكر عن إسماعيل بن عياش عن ابن (جريج) (١) عن عطاء عن ابن عباس في رجل تزوج امرأة فاشترطوا عليه: إن جئت بمهرها إلى كذا وكذا وإلا فلا نكاح بيننا، قال ابن عباس: لا بأس بذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر نکاح کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا جائے کہ اگر فلاں دن تک خاوند نے مہر دے دیا تو ٹھیک وگرنہ نکاح نہیں ہوگا۔ آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
١٧٣٨٧ - حدثنا (١) ابن مبارك عن معمر عن الزهري قال: هو جائز، وكأنه جعله (خلعًا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا جائز ہے۔ یہ عمل خلع کے حکم میں ہوگا۔ حسن فرمایا کرتے تھے کہ نکاح جائز ہے اور شرط باطل ہے۔
١٧٣٨٩ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كل شرط في النكاح فالنكاح يهدمه إلا الطلاق.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نکاح میں طلاق کے علاوہ لگائی جانے والی ہر شرط کو نکاح ختم کردیتا ہے۔