کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا} کی تفسیر
١٧٧١٣ - حدثنا أبو بكر عن جرير عن منصور عن الشعبي في قوله (تعالى) (١): ﴿(وَلَكِنْ) (٢) لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا (إِلَّا أَنْ تَقُولُوا) (٣) قَوْلًا﴾ [البقرة: ٢٣٥]، قال: لا (يأخذ) (٤) عليها عهدًا ولا ميثاقًا أن لا (تزوّج) (٥) غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس کا معنی ہے کہ آدمی عورت سے ایسا عہد و پیمان نہ لے کہ وہ عورت کسی اور سے شادی نہ کرے گی۔
١٧٧١٤ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد في قوله: ﴿(وَلَكِنْ) (١) لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا﴾، يخطبها في عدتها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس کی عدت میں اسے نکاح کا پیغام نہ بھجوائے۔
١٧٧١٥ - حدثنا الثقفي عن خالد عن محمد (قال) (١): ﴿(وَلَكِنْ) (٢) لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا (٣)﴾ قال: يلقى (الولي) (٤) (فيذكر) (٥) (رغبة) (٦) وحرصًا.
مولانا محمد اویس سرور
محمد قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ ولی سے مل کر اپنی رغبت اور خواہش کو ظاہر کرے۔
١٧٧١٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن مسلم البطين عن (سعيد) (١) قال: لا يقاضيها بالعدة أن لا تزوج غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مرد عورت سے اس بات کا تقاضا نہ کرے کہ وہ کسی دوسرے سے شادی نہ کرے۔
١٧٧١٧ - حدثنا شبابة (عن) (١) ورقاء عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿(وَلَكِنْ) (٢) لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا﴾، قول الرجل للمرأة: لا تفوتيني بنفسك فإني ناكحك، هذا لا يحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد آدمی کا عورت سے یہ کہنا ہے کہ مجھے خود سے محروم نہ کرنا، میں تم سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کہنا حلال نہیں ہے۔
١٧٧١٨ - حدثنا أبو أسامة عن عمران (١) بن حدير عن أبي (مجلز) (٢) والحسن: ﴿(وَلَكِنْ) (٣) لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا﴾، (قالا) (٤): الزنى.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زنا ہے۔
١٧٧١٩ - حدثنا مروان بن معاوية عن عمران عن الحسن: ﴿وَلَكِنْ (١) لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا﴾ قال: الزنى.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زنا ہے۔
١٧٧٢٠ - [حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن الحسن قال: سمعته يقول: ﴿(وَلَكِنْ) (١) لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا﴾ قال: الزنى] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زنا ہے۔
١٧٧٢١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (السدي) (١) عن إبراهيم قال: الزنى.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زنا ہے۔
١٧٧٢٢ - حدثنا جرير عن التيمي عن (أبي مجلز) (١) قال: الزنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زنا ہے۔
١٧٧٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن الحباب عن (أبي هلال عن حيان عن الأعرج) (١) عن جابر بن زيد قال: الزنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زنا ہے۔
١٧٧٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) يحيى بن يمان عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن الضحاك قال: لا يقاضيها أن لا (تزوّج) (٢) غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت { وَلٰکِنْ لَا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی اس عورت سے اس بات کا تقاضا نہ کرے کہ وہ کسی اور سے شادی نہ کرے۔