فہرستِ ابواب — مصنف ابن ابي شيبه

ما قالوا (في) طلاق السنة ما (هو) ومتى يطلق

باب: طلاقِ سنت کیا ہے؟ یہ طلاق کب دی جائے؟

حدیث 18664–18678

ما يستحب من طلاق السنة، وكيف هو؟

باب: طلاق کا مستحب طریقہ کیا ہے؟

حدیث 18679–18686

ما قالوا في الحامل: كيف تطلق؟

باب: حاملہ کوکیسے طلاق دی جائے گی؟

حدیث 18687–18691

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته وهي حائض؟

باب: اگر حالتِ حیض میں بیوی کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18692–18704

من كان يرى أن تعتد بالحيضة من عدتها

باب: جن حضرات کے نزدیک اس حیض کو بھی عدت میں شمار کیا جائے گا

حدیث 18705–18706

من قال: يحتسب بالحق إذا طلق وهي حائض

باب: جن حضرات کے نزدیک حالتِ حیض میں دی گئی طلاق معتبر ہے

حدیث 18707–18708

ما قالوا إذا طلق عند كل طهر طلقة، متى تنقضي عدتها؟

باب: اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا؟

حدیث 18709–18717

ما قالوا في (الإشهاد) على الرجعة إذا طلق ثم راجع؟

باب: طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان

حدیث 18718–18731

في الرجل يراجع (في نفسه)

باب: اپنے دل میں رجوع کرنے کا حکم

حدیث 18732–18734

في الرجل يقول لامرأته: إن دخلت هذه الدار فأنت طالق فتدخل ولا يعلم، من قال: يشهد على رجعتها إذا علم

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو اس گھر میں داخل ہوئی توتجھے طلاق ہے، وہ اس گھر میں داخل ہوئی لیکن آدمی کو علم نہیں تھا تو اسے جب علم ہو تو رجوع پر گواہ بنانا ضروری ہے

حدیث 18735–18736

من كره أن يطلق الرجل امرأته ثلاثا في مقعد واحد وأجاز ذلك عليه

باب: جن حضرات کے نزدیک ایک نشست میں تین طلاقیں دینا مکروہ ہے، لیکن یہ واقع ہوجائیں گی

حدیث 18737–18743

من رخص للرجل أن يطلق ثلاثا في مجلس

باب: جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دینے میں کوئی حرج نہیں

حدیث 18744–18746

في (الرجل) يطلق امرأته مائة أو ألفا في قول واحد

باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کوایک جملے میں سو یا ہزار طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18747–18759

من قال: لامرأته أنت طالق عدد النجوم

باب: جس شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ’’ تجھے ستاروں کی تعداد کے برابر طلاق‘‘ تو اس کا کیا ٰحکم ہے؟

حدیث 18760–18762

الرجل يقول: يوم أتزوج فلانة فهي طالق، من كان لا يراه شيئا

باب: اگر ایک آدمی نے کہا کہ’’ جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق‘‘جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں

حدیث 18763–18780

في رجل قال: يوم أتزوج فلانة فهي طالق ثلاثا

باب: اگر ایک آدمی نے کہا کہ ’’میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے تین طلاقیں‘‘تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 18781–18786

من كان يوقعه عليه ويلزمه الطلاق إذا وقت

باب: جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے

حدیث 18787–18801

في الرجل يقول: كل امرأة يتزوجها فهي طالق، ولا يوقت وقتا

باب: اگر کسی آدمی نے کہا کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق اور کوئی وقت مقرر نہ کرے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18802–18806

في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 18807–18827

في الرجل يقول لامرأته: أنت طالق أنت طالق (أنت طالق)، قبل أن يدخل عليها، متى يقع عليها؟

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18828–18834

(ما قالوا): إذا طلق امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها فهي واحدة

باب: اگر آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو جن حضرات کے نزدیک ایک طلاق واقع ہوگی

حدیث 18835–18837

ما قالوا في الرجل يطلق المرأة واحدة فيلقاه الرجل فيقول: طلقت؟ فيقول: نعم! ثم يلقاه آخر فيقول: طلقت؟ فيقول: نعم!

باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے، پھر اسے ایک آدمی ملے اور اس سے پوچھے کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب دے ہاں دے دی، پھر ایک اورآدمی ملے وہ بھی یہی سوال کرے توآدمی جواب دے کہ ہاں دے دی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18838–18844

في الرجل يطلق امرأته إلى سنة، متى يقع عليها؟

باب: اگر آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے ایک سال تک طلاق ہے تو طلاق کب واقع ہوگی؟

حدیث 18845–18849

من قال: لا يطلق حتى (يحل) الأجل

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی مدت کو مقرر کرکے اس سے طلاق دی تو طلاق اسی وقت واقع ہوگی

حدیث 18850–18854

في الرجل يقول لامرأته: اعتدي، ما يكون؟

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر، تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 18855–18861

ما قالوا إذا قال: اعتدي ثلاثا؟

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے تین مرتبہ کہا کہ ’’عدت شمار کر‘‘ تو کیا حکم ہے

حدیث 18862–18863

ما قالوا فيه إذا قال: أنت طالق فاعتدي، أنت طالق (فاعتدي)

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے عدت شمار کر، تجھے طلاق ہے عدت شمار کر، تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18864–18864

ما قالوا في طلاق (المجنون)

باب: مجنون کی طلاق کا حکم

حدیث 18865–18870

ما قالوا في طلاق المعتوه

باب: ناقص العقل (معتوہ)کی طلاق کا حکم

حدیث 18871–18882

ما قالوا: في الذي به الموتة يطلق؟

باب: جس شخص کو مُوتہ (بے ہوشی اور جنون کا دورہ) ہو اس کی طلاق کا حکم کیا ہے؟

حدیث 18883–18888

ما قالوا في المجنون والمعتوه: يجوز لوليه أن (يطلق عليه)

باب: کیا مجنون او رمعتوہ کا ولی ان کی طرف سے طلاق دے سکتا ہے؟

حدیث 18889–18893

ما قالوا: في المجنون يخاف أن (يقتل) امرأته

باب: ایسے مجنون کے بارے میں کیاحکم ہے جس کے بارے میں اندیشہ ہو کہ یہ اپنی بیوی کو مار ڈالے گا؟

حدیث 18894–18894

ما قالوا في (الصبي)

باب: بچے کی طلاق کا حکم

حدیث 18895–18910

في طلاق المبرسم والذي (يهذي)

باب: برسم نامی بیماری کے شکار اورالٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم

حدیث 18911–18919

من أجاز طلاق السكران

باب: نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم

حدیث 18920–18936

من كان لا يرى طلاق السكران جائزا

باب: جن حضرات کے نزدیک نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست نہیں

حدیث 18937–18942

في الرجل يطلق ويقول: عنيت غير امرأتي

باب: اگر کوئی شخص طلاق دینے کے بعد کہے کہ میں نے اپنی بیوی کے علاوہ کسی اور عورت کو مراد لیا تھا تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18943–18951

في الرجل يقول لامرأته: قد أذنت لك (فتزوجي)

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے اجازت دی، تو شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18952–18954

في الرجل يقول لامرأته: لا حاجة لي فيك

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ مجھے تیری کوئی ضرورت نہیں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18955–18960

في رجل قال لامرأته: قد خليت سبيلك أو لا سبيل لي عليك

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تیرا راستہ چھوڑ دیا یا مجھے تجھ پر کوئی حق نہیں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18961–18963

من قال: إذا طلق امرأته ثلاثا (وهي) حامل لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره

باب: اگر کسی نے اپنی بیوی کوحالتِ حمل میں تین طلاقیں دے دیں تو وہ عورت اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے

حدیث 18964–18966

في الرجل يكتب طلاق امرأته بيده

باب: اگر کوئی شخص اپنے ہاتھ سے اپنی بیوی کی طلاق لکھے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18967–18971

الجارية تطلق ولم تبلغ المحيض، ما تعتد؟

باب: اگر کسی نابالغ بچی کو طلاق دی گئی تو وہ عدت کیسے گزارے گی؟

حدیث 18972–18977

في الرجل (تكون) (عنده) الجارية الصغيرة والتي قد (يئست)، كيف (يطلقها)

باب: اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدمِ بلوغت یابڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہوتو آدمی اسے کیسے طلاق دے؟

حدیث 18978–18981

في الرجل (تكون) له النسوة فيقول: إحداكن طالق، ولا يسمي

باب: اگر ایک آدمی کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں اور وہ کہے کہ تم میں سے ایک کو طلاق ہے ، کسی کا نام نہ لے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18982–18989

في الرجل يحلف بالطلاق فيبدأ به

باب: اگر آدمی ان شاء اللہ کہہ کر طلاق دے لیکن اگر طلاق سے ابتداء کرے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 18990–18998

ما قالوا: في الاستثناء في الطلاق

باب: طلاق میں استثناء کا بیان

حدیث 18999–19005

من لم ير طلاق المكره شيئا

باب: جن حضرات کے نزدیک طلاق کے لئے مجبور کئے گئے شخص کی طلاق نہیں ہوتی

حدیث 19006–19018

من كان يرى طلاق المكره جائزا

باب: جو حضرات مجبور کئے گئے شخص کی طلاق کو درست سمجھتے تھے

حدیث 19019–19026

في الرجل تكون (له) امرأتان (نهى) (إحداهما) عن الخروج فخرجت التي لم (ينه) فقال: (فلانة) خرجت أنت طالق

باب: ایک آدمی کی دو بیویاں ہو، وہ ایک کو نکلنے سے منع کرے، لیکن دوسری بیوی نکلے جسے نکلنے سے منع نہیں کیا تھا تو وہ سمجھے کہ وہ نکلی ہے جس کو منع کیا تھالہٰذا وہ کہے کہ اے فلانی! تو نکلی؟ تجھے طلا ق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19027–19032

ما قالوا في الرجل يقول (لامرأته): الحقي بأهلك

باب: اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ ’’اپنے گھر والوں کے پاس چلی جا‘‘ تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19033–19037

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته نصف تطليقة

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو آدھی طلاق دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19038–19042

في الرجل يحدث نفسه بطلاق امرأته

باب: اگر کوئی شخص دل میں بیوی کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19043–19052

ما قالوا في (رجل) جعل (أمر) امرأته بيد رجل فيطلق، ما قالوا فيه؟

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ کسی دوسرے آدمی کے سپرد کردے، پھر وہ دوسرا آدمی طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19053–19058

ما قالوا في الرجل يجعل أمر امرأته بيدها فتطلق (نفسها) (وما قالوا فيه؟)

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ اسی کے سپرد کردے اور وہ خود کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19059–19073

ما قالوا فيه إذا جعل أمر امرأته بيدها (فتقول): أنت طالق ثلاثا

باب: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کا معاملہ اس کے ہاتھ میں دے دیا اور پھر عورت نے کہا کہ تجھے تین طلاقیں ہیں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19074–19078

ما قالوا في الرجل يخير امرأته فتختاره أو تختار نفسها

باب: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو اختیار دیا اور اس نے خود کو اختیار کرلیا تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19079–19093

من قال: "اختاري" و"أمرك بيدك" سواء

باب: مرد کا بیوی سے کہناکہ ’’تجھے اختیار ہے‘‘ اور یہ کہنا کہ ’’تیرا معاملہ تیرے ہاتھ ہے‘‘ ایک جیسے ہیں

حدیث 19094–19099

ما قالوا في الرجل يخير امرأته فلا (تختار) حتى تقوم (من) مجلسها

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو اختیار دے اور عورت اختیار قبول نہ کرے اور مجلس سے اٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19100–19109

من قال: أمرها (بيدها) حتى تتكلم

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کے بولنے تک اسے اختیار رہے گا یعنی جب بات کی تو اختیار ختم ہوجائے گا

حدیث 19110–19111

ما قالوا في الرجل يخير امرأته (فيرجع) في الأمر قبل أن تختار

باب: اگر کوئی شخص بیوی کو اختیار دے تو کیا بیوی کے اختیار کو استعمال کرنے سے پہلے اختیار واپس لے سکتاہے؟

حدیث 19112–19115

في الرجل يخير امرأته ثلاثا فتختار مرة

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق کا اختیار دے اور وہ ایک کو استعمال کرلے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19116–19119

ما قالوا فيه إذا خيرها فسكتت ولم (تقل) شيئا

باب: اگر ایک آدمی نے عورت کو اختیار دیا لیکن وہ خاموش رہی اور اس نے کوئی بات نہ کی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19120–19121

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته البتة

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو قطعی طلاق دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19122–19144

ما قالوا في الخلية

باب: عورت کو تخلیہ کا کہنا کیا حکم رکھتا ہے؟

حدیث 19145–19150

ما قالوا في البرية: ما هي؟ وما قالوا فيها؟

باب: عورت کو بریء الذمہ کہنے کاحکم

حدیث 19151–19163

ما قالوا في البائن؟

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19164–19170

في الرجل يقول لامرأته: أنت علي حرج

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو میرے لئے مصیبت ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 19171–19177

ما قالوا في الحرام، من قال لها: أنت علي حرام، من رآه طلاقا

باب: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19178–19187

من قال: الحرام يمين وليست بطلاق

باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تومجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے

حدیث 19188–19203

ما قالوا فيه إذا قال: كل حل علي فهو حرام

باب: اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19204–19209

ما قالوا في الرجل يهب امرأته لأهلها

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19210–19219

ما قالوا في الرجل قالت (له) امرأته: أراحني الله منك، (فقال): نعم!

باب: اگر عورت نے اپنے خاوند سے کہا کہ اللہ نے تجھے مجھ سے راحت دی اور آدمی نے کہا ہاں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19220–19220

ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: أنت طالق واحدة كألف وطالق حمل (بعير)

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے ایک ایسی طلاق ہے جو ہزار طلاقوں کے برابر ہے یا کہا کہ تجھے ایک اونٹ کے بوجھ کے برابر طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19221–19222

في (الرجل) يطلق امرأته ثلاثا ثم يجحدها

باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور پھر انکار کردے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19223–19233

ما قالوا في الرجل يريد أن يتكلم بالشيء فيغلط فيطلق امرأته؟

باب: اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرناچاہے لیکن غلطی سے بیو ی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19234–19236

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته طلاقا (بائنا) ثم يتبعها بطلاق في عدتها؟

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19237–19244

ما قالوا في العبد تكون تحته الحرة أو الحر تكون تحته الأمة: كم طلاقها؟

باب: اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا؟

حدیث 19245–19251

من قال: الطلاق بالرجال والعدة بالنساء

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کاعورتوں سے ہے

حدیث 19252–19262

في الرجل يزوج عبده أمته ثم يبيعها، من قال: بيعها طلاقها

باب: اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے

حدیث 19263–19272

من قال: ليس هو بطلاق، فلا يطأها الذي يشتريها حتى يطلق

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے

حدیث 19273–19286

في الرجل يأذن لعبده في النكاح، من قال: الطلاق بيد العبد

باب: اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کاحق غلام کے پاس ہوگا

حدیث 19287–19303

من قال: إذا تزوج العبد بغير إذن السيد فالطلاق بيد السيد

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو طلاق کاحق آقا کو ہوگا

حدیث 19304–19307

ما قالوا في المرأة تسلم قبل زوجها، من قال: يفرق بينهما

باب: اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے اسلام قبول کرلے تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی

حدیث 19308–19317

من قال: إذا أسلمت (ولم) (يسلم) لم تنزع منه

باب: اگرکافر کی کافرہ بیوی نے اسلام قبول کرلیا تو جن حضرات کے نزدیک ان کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی

حدیث 19318–19324

من قال: إذا أبى أن يسلم فهي تطليقة

باب: اگر کسی کافر کی بیوی اسلام قبول کرلے او راس کا خاوند اسلام قبول کرنے سے انکار کردے توجن حضرات کے نزدیک یہ ایک طلاق کے حکم میں ہے

حدیث 19325–19328

ما قالوا فيه إذا أسلم وهي في عدتها؟ من (قال): هو أحق بها

باب: اگر مسلمان ہونے والی عورت کا خاوند اس کی عد ت میں اسلام قبول کرلے تو جن حضرات کے نزدیک وہ رجوع کا زیادہ حقدار ہے

حدیث 19329–19335

من قال: ليس في الظهار وقت

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ظہار میں کوئی وقت نہیں ہوتا

حدیث 19336–19344

ما قالوا فيه إذا قال: أنت علي كظهر أمي إن قربتك

باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لئے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19345–19352

ما قالوا (المبارأة) تكون طلاقا

باب: جن حضرات کے نزدیک مباراۃ (یعنی خاوند بیوی کاایک دوسرے سے بری ہونا) طلاق ہے

حدیث 19353–19355

من قال: كل فرقة تطليقة

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے

حدیث 19356–19362

ما قالوا في الأمة (تعتق): تخير فتختار نفسها

باب: اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19363–19369

ما قالوا في الرجل يقول لامرأته؛ إن شئت فأنت طالق

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19370–19371

ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: لست لي بامرأة: ما يكون؟

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19372–19379

ما قالوا في الرجل يسأل: ألك امرأة؟ (و) له (امرأة) فيقول: لا، ما عليه؟

باب: اگر ایک صاحبِ زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19380–19384

ما قالوا في الرجل يقال له: طلقت امرأتك؟ فيقول: نعم! ولم يكن (فعل)

باب: اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب میں کہے ہاں حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19385–19387

ما قالوا في (الرجل) يطلق امرأته واحدة ينوي ثلاثا

باب: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک لفظ میں طلاق دی اور تین کی نیت کی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19388–19392

من قال: اللعان تطليقة

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ لعان ایک طلاق ہے

حدیث 19393–19396

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته تطليقتين أو تطليقة (فتزوج) ثم ترجع إليه، على كم تكون عنده؟

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں ،پھر اس سے شادی کرلی تو اب اس کے پاس کتنی طلاقوں کا حق ہوگا؟

حدیث 19397–19406

من قال: هي عنده على طلاق جديد

باب: جو حضرا ت فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں طلاقِ جدید کا حق ہوگا

حدیث 19407–19416

ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: إذا حملت فأنت طالق

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر توحاملہ ہوئی تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19417–19419

ما قالوا في المجوسيين يسلم أحدهما قبل صاحبه

باب: اگرمجوسی میاں بیوی میں سے کوئی ایک اسلام قبول کرلے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19420–19424

من قال: ليس في الطلاق والعتاق لعب، وقال: هو له لازم

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق اور غلام کو آزاد کرنے میں مزاح نہیں ہوتا، یہ لازم ہوجاتے ہیں

حدیث 19425–19432

ما قالوا: في الرجل يطلق بالفارسية

باب: عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں طلاق دینے کا حکم

حدیث 19433–19437

ما قالوا في الرجل، متى يطيب له أن يخلع امرأته؟

باب: آدمی کے لئے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے؟

حدیث 19438–19453

ما قالوا في الرجل إذا خلع امرأته، كم يكون من الطلاق؟

باب: خلع کتنی طلاقوں کے قائم مقام ہے؟

حدیث 19454–19480

من كان لا يرى الخلع طلاقا

باب: جو حضرات خلع کو طلاق نہیں سمجھتے

حدیث 19481–19481

ما قالوا في (عدة) المختلعة كيف (هي؟)

باب: خلع یافتہ عورت کی عدت

حدیث 19482–19491

من قال: عدتها حيضة

باب: جن حضرات کے نزدیک خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے

حدیث 19492–19498

ما قالوا في عدة المختلعة، أين تعتد؟

باب: خلع یافتہ عورت عدت کہاں گزارے گی؟

حدیث 19499–19500

ما قالوا في الخلع يكون دون السلطان؟

باب: کیا سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع ہوسکتی ہے؟

حدیث 19501–19506

من قال: هو عند السلطان

باب: جن حضرات کے نزدیک خلع کے لئے سلطان کے پاس جانا ضروری ہے

حدیث 19507–19508

ما قالوا في الرجل يخلع امرأته ثم يطلقها، من قال: يلحقها الطلاق

باب: اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی

حدیث 19509–19522

من قال: لا يلحقها الطلاق

باب: جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی

حدیث 19523–19530

ما قالوا (في) المختلعة،

باب: خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں؟

حدیث 19531–19536

(ما قالوا) في متعة المختلعة؟

باب: خلع لینے والی عورت کے متعہ کے بارے میں علماء کی آراء

حدیث 19537–19541

ما قالوا في المختلعة، لزوجها أن يراجعها؟

باب: خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں؟

حدیث 19542–19549

من كره أن يأخذ من المختلعة أكثر مما أعطاها

باب: عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں

حدیث 19550–19564

من رخص أن يأخذ من المختلعة أكثر مما أعطاها

باب: جن حضرات کے نزدیک مہر سے زیادہ بدلِ خلع دینا درست ہے

حدیث 19565–19571

في المرأة تختلع من زوجها ثم يتزوجها ثم يطلقها قبل أن يدخل بها، أي شيء لها من الصداق؟

باب: ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لی، پھر وہ اسی سے شادی کرتا ہے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو عورت کو کتنا مہر ملے گا؟

حدیث 19572–19575

من قال: لها نصف الصداق

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا

حدیث 19576–19581

ما قالوا فيه إذا اختلعت من زوجها وهو مريض فمات في العدة؟

باب: اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی او رپھر وہ عدت میں مرگیا تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19582–19584

ما قالوا في الرجل يولي من امرأته فتمضي أربعة أشهر، من قال: هو طلاق؟

باب: ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا اور پھر اس کو چار مہینے گذر گئے تو جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا ایک طلاق ہے

حدیث 19585–19605

في المولي: يوقف

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے(مُولِی) پر موقوف ہوگا

حدیث 19606–19625

من كان لا يرى الإيلاء طلاقا

باب: جوحضرات ایلاء کو طلاق نہیں سمجھتے تھے

حدیث 19626–19629

من قال: إذا مضت أربعة (أشهر) في الإيلاء (فعليها أن تعتد)

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب ایلاء میں چارمہینے گزرجائیں تو عورت پرعدت گزارنا ضروری ہے

حدیث 19630–19637

ما قالوا في الرجل يولي دون الأربعة (أشهر)، من قال: ليس بإيلاء

باب: جن حضرات کے نزدیک چار مہینے سے کم کا ایلاء شرعی ایلاء نہیں ہے

حدیث 19638–19642

من قال: إذا حلف على دون (الأربعة) فهو (مول)

باب: جن حضرات کے نزدیک چار مہینے سے کم کا ایلاء بھی شرعی ایلاء ہے

حدیث 19643–19647

ما قالوا في الرجل يولي من امرأته ثم (يريد يفيء) إليها، فيمنعه من ذلك مرض أو عذر فيفيء بلسانه، من قال: هو (رجعة)

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر وہ اس قسم کو توڑنا چاہے لیکن کسی مرض یا عذر کی وجہ سے نہ توڑ سکے اور زبان سے ایلاء کی قسم کو توڑنے کا کہہ دے تو جن کے نزدیک یہ رجوع کے حکم میں ہے

حدیث 19648–19653

من قال: لا فيء له إلا الجماع

باب: جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی

حدیث 19654–19664

ما قالا في الرجل يولي من الأمة، كم إيلاؤها؟

باب: اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لئے کتنا عرصہ ہوگا؟

حدیث 19665–19671

ما قالوا في الرجل يولي من امرأته ثم يطلقها

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19672–19679

من قال: الإيلاء في الرضى والغضب، ومن قال: في الغضب

باب: ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے

حدیث 19680–19687

من قال: لا إيلاء إلا (بحلف)

باب: جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے

حدیث 19688–19696

ما كانت في الرجل يولي من المرأة (فتمضي) العدة ثم يطلق

باب: اگر کوئی شخص بیوی سے ایلاء کرے، پھر عورت عدت گذارے اور وہ پھر اس کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19697–19698

(ما قالوا في العبد يولي من الحرة)

باب: اگر کوئی غلام اپنی آزاد بیوی سے ایلاء کرنا چاہے تو کتنی مدت ہوگی؟

حدیث 19699–19700

ما قالوا في الرجل يولي من امرأته (فتمضي) (عدة) الإيلاء قالوا: له أن يخطبها في العدة

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اور عورت عدتِ ایلاء کو گذارنے لگے تو جن حضرات کے نزدیک خاوند عدت میں اسے پیامِ نکاح دے سکتا ہے

حدیث 19701–19706

ما قالوا فيه: إذا آلى من امرأته، (تكون) لها نفقة أم لا؟

باب: جو شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اس پر بیوی کانفقہ واجب ہوگایا نہیں؟

حدیث 19707–19708

ما قالوا في الرجل يحلف أن لا (يبني) بامرأته في موضع، من قال: ليس (بمول)

باب: اگر کسی شخص نے یہ قسم کھائی کہ فلاں جگہ اپنی بیوی سے جماع نہیں کرے گا تو جن حضرات کے نزدیک وہ ایلاء کرنے والا نہیں ہے

حدیث 19709–19714

من قال في المطلقة ثلاثا: لها النفقة

باب: جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لئے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا

حدیث 19715–19728

من قال: إذا طلقها ثلاثا ليس لها نفقة

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا

حدیث 19729–19735

ما قالوا فيه إذا طلقها وهي حامل؟ من قال: عليه النفقة

باب: اگر حاملہ کو طلاق دی جائے تو کیا مرد پر نفقہ واجب ہوگا

حدیث 19736–19743

ما قالوا في (المختلعة) الحامل؟ من قال: لها النفقة

باب: کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا؟

حدیث 19744–19754

من قال: لا نفقة للمختلعة الحامل

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ نہیں ملے گا

حدیث 19755–19755

العبد يطلق امرأته وهي حامل، من قال: (عليه) النفقة

باب: اگر کوئی غلام اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو جن حضرات کے نزدیک اس پر نفقہ لازم ہوگا

حدیث 19756–19759

ما قالوا في الرجل يطلق ولم يفرض ولم يدخل، من قال: يجبر على (المتعة)

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پرمجبور کیا جائے گا

حدیث 19760–19767

من قال: لكل مطلقة متعة

باب: جن حضرات کے نزدیک ہر طلاق یافتہ عورت کے لئے متعہ ہے

حدیث 19768–19772

ما قالوا، إذا فرض لها فلا متعة لها؟

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس عورت کے لئے مہر مقرر کیا گیا ہو اسے متعہ نہیں ملے گا

حدیث 19773–19776

ما قالوا في المتعة: ما هي؟

باب: متعہ کیا ہے؟

حدیث 19777–19786

ما قالوا في أرفع المتعة وأدناها

باب: متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان

حدیث 19787–19792

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته وهي مستحاضة (بم) تعتد؟

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی؟

حدیث 19793–19804

ما قالوا في النفساء تطلق، من قال: (لا) تعتد بذلك (الدم)

باب: اگر نفاس والی عورت کو طلاق دی جائے تو جن حضرات کے نزدیک وہ نفاس کو عدت میں شمار کرے گی

حدیث 19805–19808

ما قالوا في المستحاضة، متى (يتبين) أنها مستحاضة؟

باب: عورت کے مستحاضہ ہونے کا یقین کیسے ہوگا؟

حدیث 19809–19810

ما قالوا في الأقراء، ما هي؟

باب: ’’اَقرائ‘‘سے کیا مراد ہے؟

حدیث 19811–19813

ما قالوا في (عدة) أم الولد، من قال: ثلاث حيض إذا توفي عنها

باب: ام ولد باندی کی عدت کا بیان، جن حضرات کے نزدیک اس کے آقا کے فوت ہونے کی صورت میں وہ تین حیض عدت گزارے گی

حدیث 19814–19819

من قال: عدتها أربعة أشهر و (عشر)

باب: جن حضرات کے نزدیک اس کی عدت چار مہینے دس دن ہے

حدیث 19820–19828

من قال: عدة أم الولد حيضة

باب: جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے

حدیث 19829–19836

ما قالوا في أم الولد إذا أعتقق، كم تعتد؟

باب: اگر ام ولد کو آزاد کردیا جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی؟

حدیث 19837–19843

ما قالوا: كم عدة الأمة إذا طلقت؟

باب: جب باندی کو طلاق دی جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی؟

حدیث 19844–19855

ما كانوا في الأمة تكون للرجل فيعتقها، تكون عليها عدة؟

باب: اگر کوئی شخص اپنی باندی کو آزاد کردے تو کیا اس پر عدت واجب ہوگی؟

حدیث 19856–19861

ما قالوا في الأمة تعتق ولها زوج فتختار نفسها

باب: اگر کسی باندی کو آزاد کیا جائے اور اس کا خاوند ہو تو وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو عدت کا کیا حکم ہوگا؟

حدیث 19862–19864

ما قالوا في الرجل تحته الأمة فيطلقها تطليقة ثم تعتق﴾

باب: اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے ایک طلاق دے دے پھر اس باندی کو آزاد کردیا جائے تو اس کی عدت کا کیا حکم ہے؟

حدیث 19865–19870

ما قالوا في الرجل تكون تحته الأمة فيموت ثم تعتق بعد موته

باب: اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو اور وہ آدمی مرجائے اور اس کی موت کے بعد باندی کو بھی آزاد کردیا جائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19871–19872

ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها ففرق بينهما، (تعتد، بأيهما) (تبدأ)

باب: اگر کوئی عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اورپھر میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو وہ کس عدت کو پہلے گزارے گی؟

حدیث 19873–19877

ما قالوا في المرأة (يكون) لها زوج، ولها ولد من غيره، فيموت بعض ولدها، من قال: لا يأتيها زوجها حتى تحيض

باب: اگر ایک عورت کا کوئی خاوند ہو اور اس عورت کے پیٹ میں کسی اور کا بچہ ہو او روہ بچہ مر جائے تو جن حضرات کے نزدیک مرد اس وقت تک عورت کے قریب نہیں آسکتا جب تک اسے حیض نہ آجائے

حدیث 19878–19883

ما قالوا في امرأة العنين؟ إذا فرق بينهما عليها عدة؟

باب: اگر نامرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو کیا عورت عدت گزارے گی؟

حدیث 19884–19887

ما قالوا في المرتد عن الإسلام؟ أعلى امرأته عدة؟

باب: کیا مرتد کی بیوی پر عدت لازم ہوگی؟

حدیث 19888–19892

ما قالوا في (ذمية) طلقت أو مات عنها ؤوجها فأسلمت في العدة، كم يكون عليها (من) العدة؟

باب: اگر ذمیہ عورت کو طلاق ہوجائے یااس کا خاوند مرجائے اور وہ عدت میں مسلمان ہوجائے تو کتنی عدت گزارے گی؟

حدیث 19893–19895

من قال: طلاق اليهودية والنصرانية طلاق المسلمة و (عدتهما) مثل عدتها

باب: جن حضرات کے نزدیک عیسائی اور یہودی عورت کی طلاق مسلمان عورت کی طلاق کی طرح ہے اور ان کی عدت بھی مسلمان عورت کی طرح ہے

حدیث 19896–19901

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته، وفي بطنها ولدان (فتضع أحدهما)

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور اس کے پیٹ میں دو بچے ہوں، وہ ایک کو جنم دے دے تو عدت کا حکم ہے؟

حدیث 19902–19911

من قال: إذا وضعت أحدهما فقد حلت

باب: جن حضرات کے نزدیک اگر ایک بچے کو جنم دے دے تو عدت ختم ہوجاتی ہے

حدیث 19912–19915

(ما) قالوا: أين تعتد؟ من قال: (في) (بيتها)

باب: عورت عدت کہاں گزارے گی؟

حدیث 19916–19925

من رخص للمطلقة أنه تعتد في غير بيتها

باب: جن حضرات کے نزدیک مطلقہ عدت میں اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ بھی کہیں رہ سکتی ہے

حدیث 19926–19930

ما قالوا فيه إذا طلقها وهي في بيت بكراء، ما تصنع؟

باب: اگر عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے؟

حدیث 19931–19932

ما قالوا في المطلقة، لها أن تحج في عدتها؟ من كرهه

باب: کیا عورت عدت کے دنوں میں حج کرسکتی ہے؟

حدیث 19933–19940

من رخص للمطلقة أن تحج في عدتها

باب: جن حضرات نے عورت کو عدت میں حج کرنے کی اجازت دی ہے

حدیث 19941–19945

في المتوفى عنها من قال: تعتد في بيتها

باب: وہ عورت جس کا خاوند فوت ہوجائے جن حضرات کے نزدیک وہ اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی

حدیث 19946–19961

من رخص للمتوفى عنها زوجها أن تخرج

باب: جن حضرات کے نزدیک خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے

حدیث 19962–19969

في رجل طلق امرأته فحاضت حيضة أو حيضتين

باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کوطلاق دے اور پھر اسے ایک یا دوحیض آجائیں اور وہ عورت شادی کرلے تو کیا پہلے خاوند کے پاس رجوع کا حق ہوگا؟

حدیث 19970–19974

ما قالوا في الأمة المتوفي عنها زوجها، كم تعتد؟

باب: کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی؟

حدیث 19975–19979

ما قالوا في المرأة يطلقها زوجها فتحيض الثالثة (من) قبل أن يراجعها، من قال: لا رجعة (له) عليها

باب: ایک عورت کواس کا خاوند طلاق دے اور پھر عدت میں اسے تیسراحیض آجائے تو جن حضرات کے نزدیک اب خاوند رجوع نہیں کرسکتا

حدیث 19980–19985

من قال: هو أحق برجعتها ما لم تغتسل من الحيضة الثالثة

باب: جن حضرات کے نزدیک آدمی اس وقت تک رجوع کاحق رکھتا ہے جب تک عورت تیسرے حیض سے غسل نہ کرلے

حدیث 19986–19994

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته (فيعلمها) الطلاق ثم يراجعها ولا يعلمها الرجعة حتى تزوج

باب: ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اورپھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 19995–20005

ما قالوا في المرأة يطلقها زوجها ثم يموت عنها، من أي يوم (تعتد)

باب: اگر کوئی شخص بیوی کوطلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی؟

حدیث 20006–20021

من قال: (من) يوم يأتيها الخبر

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن عورت کو خبر ملے اس دن سے عد ت شروع کرے گی

حدیث 20022–20027

من قال: إذا شهدت الشهود فالعدة (من) ذلك اليوم

باب: جن حضرات کے نزدیک عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب گواہ فوتیدگی یا طلاق کی گواہی دیں

حدیث 20028–20037

ما قالوا في العبد يأبق وله امرأة، يكون إباقه (طلاقا)

باب: اگر شادی شدہ غلام فرار ہوجائے تو کیا اس کافرار ہونا طلاق کے مترادف ہے؟

حدیث 20038–20041

ما قالوا في المطلقة يستأذن عليها زوجها أم لا؟

باب: طلاق یافتہ عورت کا خاوند(جس کے پاس رجوع کا حق ہو) اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت لے گا یا نہیں؟

حدیث 20042–20053

من قال: لا تخرج من بيتها إلا بإذن زوجها إذا كان يملك الرجعة

باب: اگر خاوند کے پاس رجوع کاحق ہو تو عورت اس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتی

حدیث 20054–20055

ما قالوا فيه إذا طلقها طلاقا يملك الرجعة (تشوف) وتزين له

باب: جن حضرات کے نزدیک اگر آدمی نے عورت کو طلاقِ رجعی دی ہو تو وہ بناؤ سنگھار اور زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے

حدیث 20056–20063

من قال: المطلقة ثلاثة بمنزلة المتوفى عنها في الزينة

باب: جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں وہ زیب وزینت کے حکم میں اس عورت کی طرح ہے جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو

حدیث 20064–20069

ما قالوا في المتوفي عنها، ما (تجتنب) من الزينة في عدتها؟

باب: وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیاہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی؟

حدیث 20070–20078

في المتوفي عنها زوجها وهي حامل (من) قال: ينفق عليها من نصيبها

باب: اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا

حدیث 20079–20090

من قال: ينفق عليها من جميع المال

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر کل مال میں سے خرچ کیا جائے گا

حدیث 20091–20101

ما قالوا في أم الولد، يموت عنها وهي حامل، من (أين) ينفق عليها؟

باب: اگر ام ولد حاملہ ہو اور اس کا آقا انتقال کرجائے تو اس پر کہاں سے خرچ کیا جائے گا؟

حدیث 20102–20104

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته فترتفع حيضتها

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھراس کوحیض نہ آئے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20105–20116

في الرجل يطلق امرأته ويكتمها (ذلك) حتى تنقضي العدة

باب: اگر کوئی شخص اپنے بیوی کو طلاق دے دے ، اور طلاق کوچھپائے رکھے یہاں تک کہ عدت گزر جائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20117–20119

ما قالوا في الحكمين، من قال: (ما صنعا) من شيء فهو جائز

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ دو ثالث میاں بیوی کے درمیان جو فیصلہ کردیں وہ نافذ ہوگا

حدیث 20120–20126

ما قالوا في الرجل يعجز عن نفقة امرأته، يجبر على أن (يطلق) امرأته أم لا و (اختلافهم) في ذلك

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا نفقہ دینے سے عاجز آجائے تو اس کو طلاق پرمجبور کیا جائے گا یا نہیں؟

حدیث 20127–20134

من قال: على الغائب نفقة فإن بعث وإلا طلق

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی سے دور چلا گیا ہو اس پربھی بیوی کانفقہ لازم ہے اگر وہ بھیجے تو ٹھیک وگرنہ طلا ق دے

حدیث 20135–20140

ما قالوا في الرجل يتزوج المرأة فتطلب النفقة قبل أن يدخل بها، هل لها ذلك؟

باب: اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے تو کیاعورت دخول سے پہلے اس سے نفقہ طلب کرسکتا ہے؟

حدیث 20141–20145

ما قالوا في المرأة تخرج من بيتها وهي عاصية لزوجها، ألها النفقة؟

باب: اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھرسے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا؟

حدیث 20146–20149

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته (ثلاثا) وهو مريض، هل ترثه؟

باب: اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کاحصہ پائے گی؟

حدیث 20150–20154

من قال: ترثه ما دامت في العدة منه إذا طلق وهو مريض

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہوتو وارث ہوگی

حدیث 20155–20164

الرجل لكون عنده امرأته على ثنتين ثم يطلقها الثالثة وهو مريض

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے چکا ہو اور مرض الموت میں تیسری طلاق دے دے تو وراثت کا کیاحکم ہوگا؟

حدیث 20165–20165

ما قالوا في الرجل يحلف على الشيء بالطلاق فينسى فيفعله أو العتاق

باب: اگر کوئی شخص کسی عمل پر طلاق یاآزادی کی قسم کھائے او رپھر بھول کر وہ کام کرلے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20166–20172

ما قالوا في الرجلين (يحلفان) على الشيء بالطلاق ولا يعلمان (ما) هو؟

باب: اگر دو آدمی کسی ایسی بات پر بیوی کوطلاق دینے کی قسم کھالیں جس کے بارے میں جانتے نہ ہوں توکیاحکم ہے؟

حدیث 20173–20176

ما قالوا: في الرجل أو (المرأة) تسأل ابنها (أن) يطلق امرأته

باب: اگر کوئی مرد یا عورت اپنے بیٹے سے کہیں کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20177–20180

ما قالوا في الرجل (تكون) له النسوة فيطلق (إحداهن) ثم يموت ولا يدرى أيتهن طلق؟

باب: ایک آدمی کی زیادہ بیویاں ہوں، وہ ایک کو طلاق دے اور فوت ہوجائے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ اس نے کس کو طلاق دی ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20181–20186

ما قالوا في الرجل يحلف بالطلاق ليضربن (غلاما) أو (ليتزوجن) على امرأته فيموت قبل أن يفعل

باب: اگر کوئی شخص طلاق کی قسم کھا کر کہے کہ وہ ضرور بضرور اپنے غلام کو مارے گا یااپنی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی اورعورت سے شادی کرے گا اور ایسا کرنے سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20187–20194

ما قالوا في الرجل يطلق ثلاثا في مرضه فيموت، أعلى امرأته عدة لوفاته؟

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الوفات میں تین طلاقیں دے اور پھر انتقال کرجائے تو کیا عورت پر اس کی وفات کی عدت لازم ہوگی؟

حدیث 20195–20200

ما قالوا في الرجل يقول لأم ولده: أنت علي حرام

باب: اگر کوئی شخص اپنی ام ولد سے کہے کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20201–20203

ما قالوا في الرجل شهد عليه ثلاثة نفر (بأنه طلق) في (مواطن)

باب: اگر کسی آدمی کے بارے میں تین شخصوں نے مختلف جگہوں میں طلاق دینے کی گواہی دی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20204–20204

ما قالوا في الرجل قال لأمرأته: أنت طالق إن دخلت بيت فلان فأدخلت (بعض) جسدها

باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو فلاں شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو تجھے طلاق ہے اور اس نے اپنے جسم کا کچھ حصہ اس گھر میں داخل کیا تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20205–20205

في الرجل (قال) لامرأته: لا تحلين لي

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے حلال نہیں ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20206–20207

في رجل أخذ (لصا) (فكلم) فيه (فحلف) بالطلاق فغلبه (فانفلق) منه

باب: اگر ایک آدمی نے کسی چور کو پکڑا اور اس کے بارے میں اس سے بات کی گئی تو اس نے طلاق کی قسم کھالی، پھر وہ اس پر غالب آگیا اور اس سے بھاگ گیا تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20208–20208

ما قالوا في الرجل يزوج ابنته وهي صغيرة

باب: کیا کوئی شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کراسکتا ہے؟

حدیث 20209–20211

في وجل قال لامرأته: إذا حضت فأنت طالق

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب تجھے حیض آئے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20212–20213

في رجل قال لامرأته: أنت طالق (إذا) شئت

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب تو چاہے تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20214–20215

في (الطلاق)، بيد من هو؟

باب: طلاق کا اختیار کس کے قبضے میں ہوگا؟

حدیث 20216–20217

في الطلاق في الشرك، من رآه جائزا

باب: جن حضرات کے نزدیک حالتِ شرک میں دی گئی طلاق کااعتبار ہے

حدیث 20218–20225

قوله (تعالى): ﴿ولا يحل لهن أن يكتمن ما خلق الله في أرحامهن﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن} کی تفسیرکا بیان

حدیث 20226–20235

من قال لامرأته: أنت طالق

باب: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20236–20237

في المطلقة: كم ينفق عليها؟

باب: مطلقہ کانفقہ کتنا ہوگا؟

حدیث 20238–20242

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته ولها ولد صغير

باب: اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا؟

حدیث 20243–20253

ما قالوا في الأولياء والأعمام: أيهم أحق بالولد؟

باب: اولیاء اور چچوں میں سے بچے کا زیادہ حقدار کون ہے؟

حدیث 20254–20258

ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: (لأغيظنك)

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے یہ کہے کہ میں ضرور بضرور تجھ پربہت زیادہ غصہ ڈھاؤں گا تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20259–20261

في الرجل يطلق أو يموت، وفي منزله متاع

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے دے یامر جائے اور اس کے گھر میں سامان ہوتوکیا حکم ہے؟

حدیث 20262–20270

ما قالوا في الصبي يموت (أبوه) (و) أمه (وله) مال، رضاعه من أين يكون؟

باب: اگر کسی بچے کے ماں اورباپ دونوں مرجائیںاور اس کے حصے میں مال ہو تو اس کو دودھ پلانے کاانتظام کہاں سے کیا جائے گا؟

حدیث 20271–20277

في قوله: ﴿وعلى الوارث مثل ذلك﴾

باب: قرآن مجید کی آیت {وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ} کی تفسیر کا بیان

حدیث 20278–20290

من قال: الرضاع على الرجال دون النساء

باب: جن حضرات کے نزدیک بچے کے دودھ کا انتظام مرد کے ذمہ ہے عورت کے ذمہ نہیں

حدیث 20291–20294

ما قالوا فيه إذا طلقها ولها ولد رضيع

باب: جب آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور اس کا دودھ پیتا بچہ تھا تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20295–20296

ما قالوا في المرأة يفرض لها (من مال بنتها)

باب: کیا کسی عورت کو اس کی بیٹی کے مال میں سے دیا جاسکتا ہے؟

حدیث 20297–20298

ما قالوا في الرجل يقذف امرأته ثم يموت قبل أن يلاعنها

باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے پھر لعان سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا وہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے؟

حدیث 20299–20309

ما قالوا في الرجل يموت وامرأته حامل

باب: اگر ایک شخص کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوی حاملہ ہو تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20310–20312

ما يجبر الرجل عليه من النفقة؟

باب: آدمی کو کس کا نفقہ دینے پر مجبور کیا جائے گا؟

حدیث 20313–20318

في الرجل يأخذ من مال والده بغير أمره

باب: اگر کوئی شخص اپنے والد کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر لے لے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20319–20319

ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: (يا أخية)

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ’’اے چھوٹی بہن‘‘ کہہ دے توکیا حکم ہے؟

حدیث 20320–20321

ما قالوا في الرجل يتهم امرأته أن تكون (غيبت) (صكا) فحلف أنها قد فعلت

باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی پر الزام لگائے کہ اس نے اس کے پیسے چرائے ہیں اور پھر اس بات پر قسم کھالے کہ اس نے واقعی ایسا کیا ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20322–20323

ما قالوا في المرأة تدعي أن زوجها (طلقها)

باب: اگر کوئی عورت یہ دعویٰ کرے کہ اس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20324–20324

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته عند رجلين وامرأة (فغاب) (أحد) الرجلين و (شهد) رجل وامرأة

باب: اگر ایک آدمی دومردوں اور ایک عورت کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر دو گواہ مردوں میں سے ایک کا انتقال ہوجائے اور طلاق کے بارے میں ایک مرد اور ایک عورت گواہی دیں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20325–20325

ما قالوا في الرجل (حلف) بالطلاق ثلاثا إن كلم (أخاه)

باب: اگر ایک آدمی نے یہ قسم کھائی کہ اگر اس نے اپنے بھائی سے بات کی تو اس کی بیوی کو تین طلاق تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20326–20326

من كره الطلاق من غير ريبة

باب: بغیر کسی وجہ کے طلاق دینا جن حضرات کے نزدیک ناپسندیدہ ہے

حدیث 20327–20330

ما قالوا في الرجل يحلف (بطلاق) امرأته في الشيء فيختلفان

باب: اگر کوئی شخص کسی چیز کے متعلق کرکے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھائے اور پھر دونوں کا اختلاف ہوجائے توکیا حکم ہے؟

حدیث 20331–20333

ما قالوا في الرجل قال لامرأته: قد خلعتك ولم يفعل

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھ سے خلع کی، حالانکہ اس نے خلع نہ کی ہوتوکیا حکم ہے؟

حدیث 20334–20334

ما قالوا في الحرة تجبر على رضاع ابنها؟

باب: آزاد عورت کو بچے کو دودھ پلانے پر مجبو رکیا جائے گا یا نہیں؟

حدیث 20335–20338

ما قالوا فيهن رخص أن (يخرج) امرأته

باب: عورت کا گھر بدلنے کے احکامات

حدیث 20339–20343

ما قالوا في (رجل) قال لرجل: إن لم تأكل هذه اللقمة فامرأته طالق، فجاءت السنور فأكلتها

باب: اگر ایک آدمی نے دوسر ے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20344–20345

ما قالوا (رجل) كتب إلى امرأته بكتاب فخيرها فيه فقرأته ولم (تكلم)

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کے نام خط لکھا اور اس میں اسے طلاق کا اختیار دیا اس نے خط پڑھا لیکن کوئی بات نہ کی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20346–20346

ما قالوا في العبد يطلق طلاقا يملك الرجعة

باب: اگر کوئی غلام طلاقِ رجعی دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20347–20347

ما قالوا في الرجل يدعي الرجعة قبل انقضاء العدة

باب: اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20348–20350

ما قالوا في رجل شهد عليه رجلان بطلاق امرأته ففرق القاضي (بينهما) ثم رجع أحدهما

باب: اگر کسی آدمی کے بارے میں دو شخص گواہی دیں کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے پھر قاضی ان دونوں کے درمیان جدائی کرادے ، اس کے بعد دونوں گواہوں میں سے ایک اپنی گواہی سے رجوع کرلے توکیا حکم ہے؟

حدیث 20351–20351

ما قالوا في قوله (تعالى): ﴿الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان﴾

باب: قرآن مجیدکی آیت {الطلاق مرتان فإمساک بمعروف أو تسریح باحسان} کی تفسیر

حدیث 20352–20361

ما قالوا إذا طلق سرا راجع سرا

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب طلاق پوشیدہ طریقے پر دی ہے تو رجوع بھی پوشیدہ کرے

حدیث 20362–20363

ما قالوا في (رجل) آلى من امرأته (ثم) مات؟

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھر وہ مر گیا تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20364–20364

من قال: إذا اشترطت المختلعة على زوجها الطلاق فهو لها

باب: اگر کسی خلع لینے والی عورت نے اپنے خاوند پر طلاق کی شرط لگائی تو اس کو اس شرط کا حق ہے

حدیث 20365–20365

ما قالوا في طلاق المكاتبة؟

باب: مکاتبہ باندی کی طلاق کا بیان

حدیث 20366–20366

ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها فيفرق بينهما، على من النفقة؟

باب: اگر ایک عورت اپنی عدت میں شادی کرلے پھر ان دونوں کے درمیان تفریق کرادی جائے تو نفقہ کس پر واجب ہوگا؟

حدیث 20367–20367

ما قالوا في الرجل لتكون تحته امرأة فتفجر أو يفجر هو فيرجم أحدهما؟

باب: اگر کوئی عورت یا مرد زنا کا ارتکاب کریں اوراسے سنگسار کردیا جائے تو کیا دوسرے کے لئے میراث ہوگی؟

حدیث 20368–20371

ما قالوا في الرجل يقذف امرأته صغيرة، أيلاعن؟

باب: اگر کسی مرد نے اپنی نابالغ بیوی پر تہمت لگائی تو کیا وہ لعان کرے گا؟

حدیث 20372–20372

ما قالوا في الرجل تزوج امرأة على أن أمرها بيد رجل؟

باب: ایک آدمی نے کسی عورت سے اس شرط پر شادی کی کہ عورت کا معاملہ آدمی کے ہاتھ میں ہوگا

حدیث 20373–20375

ما قالوا في الرجل يقول: أنت طالق إن شئت؟

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟

حدیث 20376–20376

ما قالوا في الرجل يتزوج امرأة في العدة ثم يطلقها؟

باب: اگر آدمی نے ایک عورت سے عدت میں شادی کی پھر اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20377–20378

ما قالوا في الرجل والمرأة يحكمان الرجل (ثم يرجعان)

باب: اگر میاں بیوی کسی آدمی کو ثالث بنائیں او رپھر رجوع کرلیں تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20379–20379

ما قالوا في اللعان: كيف (هو)

باب: لعان کی کیا کیفیت ہے؟

حدیث 20380–20380

ما قالوا في الرجل يطلق امرأته وهي حامل فتضع؟

باب: اگر کوئی شخص کسی حاملہ بیوی کوطلاق دے اور پھر وہ بچے کوجنم دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20381–20381

ما قالوا في (العبد) يطلق (أليس) عليه متعة

باب: غلام اگر طلاق دے تو اس پر متعہ لازم نہیں

حدیث 20382–20382

ما قالوا في الرجل يطلق في المنام؟

باب: اگر کوئی شخص خواب میں طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20383–20386

في الرجل تكون له أربع نسوة فتلحق إحداهن بدار الحرب

باب: اگر کسی آدمی کی چار بیویاں ہوں اور ان میں سے ایک دار الحرب چلی جائے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20387–20387

الرجل يقول: إن دخلت دار فلان فأنت طالق (فتهدم)

باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگرتو فلاں شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو تجھے طلاق ہے اس کے بعدوہ گھرگر گیاتوکیاحکم ہے؟

حدیث 20388–20389

ما ذكر (من) الرخصة (في) الطلاق

باب: طلاق دینے کی اجازت کا بیان

حدیث 20390–20396

من كره الطلاق والخلع

باب: جن حضرات نے طلاق اور خلع کومکروہ قرار دیا ہے

حدیث 20397–20397

ما (ذكر) من الكراهية (للنساء) أن يطلبن الخلع

باب: خلع طلب کرنے کی ناپسندیدگی کا بیان

حدیث 20398–20403

ما قالوا في قوله: ﴿وللرجال عليهن درجة﴾

باب: قرآن مجید کی آیت{للرجال علیھن درجۃ} کی تفسیر

حدیث 20404–20408

الرجل يتزوج المرأة وله غيرها فقيل: طلقها

باب: اگر ایک آدمی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی عورت سے شادی کرے اور اس سے کہا جائے کہ اس کو طلاق دے دے تو کیاحکم ہے؟

حدیث 20409–20411

في مداراة النساء

باب: عورتوں کے ساتھ ہمدردی کرنے کابیان

حدیث 20412–20416

ما قالوا في السقط تنقضي به العدة؟

باب: اگر نامکمل بچہ پیدا ہوجائے تو کیا عدت مکمل ہوجائے گی؟

حدیث 20417–20423

الرجلان يختلفان في أمر واحد، فيقول (كل) واحد منهما: (هو) ما قلت

باب: اگردو آدمیوں کاکسی معاملے میں اختلاف ہوجائے اور ہرایک اپنی بات کو حق کہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20424–20424

في الرجل يقول لامرأته: أنت طالق إلى سنة

باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تجھے ایک سال تک طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟

حدیث 20425–20428

ما قالوا في إحداد المرأة على زوجها؟

باب: عورت کا اپنے خاوند کی وفات پر سوگ منانا

حدیث 20429–20435

من كان لا يرى الإحداد

باب: جو حضرات سوگ کے قائل نہ تھے

حدیث 20436–20436

من قال: اؤتمنت المرأة على فرجها

باب: عورت کی شرمگاہ اس کے پاس امانت ہے

حدیث 20437–20442

ما قالوا في الحيض؟

باب: حیض کی مدت کا بیان

حدیث 20443–20449

اس باب کی تمام احادیث