١٨٧٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: إذا أراد الرجل أن يطلقها ثلاثًا للسنة، طلقها عند كل طهر واحدة، وتعتد بحيضة أخرى عند آخر طلاقها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق سنت دینا چاہے تو اسے ہر طہر میں ایک طلاق دے اور آخری طلاق کے بعد والے حیض سے عدت شمار کرے۔
١٨٧١٠ - (حدثنا أبو بكر: حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: عليها) (١) حيضة أخرى بعد آخر تطليقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آخری طلاق کے بعد ایک اور حیض کی عدت عورت پر لازم ہوگی۔
١٨٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة أنه كان يكره أن يطلق امرأته عند كل حيضة، وإنما يفعل ذلك ليطوّل عليها، فإذا فعل ذلك فعدتها من أول العدة ما لم يراجعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ ہر حیض سے پہلے عورت کو طلاق دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے، ان کے مطابق یہ عمل عورت کی عدت کو بڑھا دیتا ہے، اس صورت میں ان کے نزدیک عدت پہلی طلاق سے شمار کی جائے گی اگر درمیان میں رجوع نہ کیا ہو۔
١٨٧١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن (يونس) (١) عن (الحسن) (٢) أنه كان يقول: إذا طلق الرجل (امرأته) (٣) فمكت شهرًا، ثم (طلقها) (٤) تطليقة أخرى، فإن عدتها من أول الطلاق ما لم يراجعها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے، ایک مہینے بعد پھر دوسری طلاق دے تو اس کی عدت پہلی طلاق سے ہوگی جب تک رجوع نہ کیا ہو۔
١٨٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب في الرجل يطلق امرأته (عند) (١) كل حيضة تطليقة قال: (تعتد) (٢) من أول طلاقها ما لم (تكن) (٣) مراجعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو ہر حیض پر ایک طلاق دی تو عدت پہلی طلاق سے شمار کی جائے اگر رجوع نہ کیا ہو۔
١٨٧١٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم وخيثمة أنهما قالا: كما حاضت وقعت تطليقة، وتعتد حيضة أخرى بعد الثلاث.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت خیثمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بھی حائضہ ہو اور ایک طلاق واقع ہو تو تین کے بعد ایک اور حیض عدت گزارے گی۔ حضرت وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کا عمل بھی یہی ہے۔
١٨٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود الطيالسي عن هشام عن قتادة عن جابر ابن عبد اللَّه و (خلاس) (١) بن عمرو (أنهما) (٢) قالا: (٣) تعتد من آخر طلاقها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبداللہ رحمہ اللہ اور حضرت خلاس بن عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آخری طلاق کے بعد سے عدت شروع کرے گی۔ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں ہمیں یہ پسند نہیں۔