١٩٩٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أسامة عن القاسم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو ان کی عدت میں حج کرایا۔
١٩٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس أنه كان لا يرى بأسًا للمطلقات ثلاثًا والمتوفى عنهن أزواجهن أن (يحججن) (١) في عدتهن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ عورتیں اپنی عدت میں حج کریں۔
١٩٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن حبيب المعلم قال: سألت عطاء عن المطلقة ثلاثًا والمتوفى عنها (١): (تحجان) (٢) في (عدتهما) (٣) قال (٤): نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب معلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ کیا عورت اپنی عدت میں حج کرسکتی ہے۔ انہوں نے فرمایا ہاں کرسکتی ہے۔ حضرت حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔