کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ’’اے چھوٹی بہن‘‘ کہہ دے توکیا حکم ہے؟
٢٠٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن يونس عن الحسن في الرجل يقول لا مرأته: (يا أخية) (١): (قال) (٢): ما هذا (وتمرتان) (٣) إلا واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ” اے چھوٹی بہن “ کہہ دے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ اور دو کھجوریں ایک جیسی چیز ہیں۔
٢٠٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: سمع النبي ﷺ رجلًا يقول لامرأته: (يا أخية) (١) قال: "لا (تقل) (٢) لها (يا أخية) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ اپنی بیوی کو اے چھوٹی بہن کہہ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اسے اے چھوٹی بہن مت کہو۔