کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا؟
١٩٢٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال قال علي: الطلاق (والعدة) (١) بالنساء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ طلاق اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے۔
١٩٢٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه (قال) (١): السنة بالمرأة في الطلاق أو العدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دین میں طلاق اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے۔
١٩٢٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: الطلاق والعدة بالنساء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے۔
١٩٢٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن الحسن ومحمد أنهما (قالا) (١): العدة والطلاق بالنساء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے۔
١٩٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن أيوب قال: نبئت عن ابن عباس بمثل ذلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔
١٩٢٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن نافع قال: تبين الأمة من الحر والعبد بتطليقتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ باندی خواہ آزاد کے نکاح میں ہو یا غلام کے دو طلاقوں سے بائنہ ہوجائے گی۔
١٩٢٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن الحباب عن سيف عن مجاهد قال: إذا كانت الأمة تحت الحر فطلاقها (ثنتان) (١)، وعدتها (حيضتان) (٢)، وإذا كانت الحرة تحت العبد فطلاقها ثلاث وعدتها ثلاث حيض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی باندی آزاد کے نکاح میں ہو تو اس کی طلاقیں دو اور عدت بھی دو حیض ہیں اور اگر آزادعورت غلام کے نکاح میں ہو تو اس کی طلاقیں تین اور عدت بھی تین حیض ہیں۔