١٨٩٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن أبان بن عثمان عن عثمان قال: كان لا يجيز طلاق السكران والمجنون (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رحمہ اللہ نشے میں مبتلا اور مجنون کی طلاق کو واقع قرار نہیں دیتے تھے جبکہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ اسے واقع قرار دیتے تھے اور نشے باز پر حد جاری کرتے تھے۔
١٨٩٣٨ - قال: وكان عمر بن عبد العزيز يجيز (طلاقه) (١) ويوجع ظهره حتى (حدثه) (٢) أبان بذلك.
١٨٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن شواء عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد وعكرمة وعطاء وطاوس قالوا: ليس بجائز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید، حضرت عکرمہ ، حضرت عطاء اور حضرت طاؤس s فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق نہیں ہوتی۔
١٨٩٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد أن القاسم وعمر بن عبد العزيز كانا لا يجيزان طلاق السكران.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم رحمہ اللہ اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
١٨٩٤١ - [حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن رباح عن عطاء أنه كان لا يجيزه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
١٨٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن حنظلة أو غيره عن طاوس أنه كان لا يجيزه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔