٢٠٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو عن محمد بن إبراهيم (قال) (١): قال ابن عباس: ﴿إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ﴾ [الطلاق: ١]، ⦗٤٨٤⦘ (قال) (٢): (٣) الفاحشة (٤) [أن (تبذو) (٥) على (أهله) (٦) إذا فعلت ذلك حل لهم أن يخرجوها (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ فاحشہ یہ ہے کہ وہ اپنے خاوند کے گھروالوں سے بدزبانی کرے، جب وہ ایسا کرے تو وہ اسے اس کے گھر سے نکال سکتے ہیں۔
٢٠٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن موسى ابن عقبة عن نافع عن ابن عمر في قول اللَّه: ﴿إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ﴾ قال: (خروجها من بيتها فاحشة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ عورت کا گھر سے نکلنا فاحشہ ہے۔
٢٠٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسحاق بن سليمان عن أبي سنان عن حماد: ﴿وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ (مُبَيِّنَةٍ) (١)﴾، قال] (٢): إلا تخرج لحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَخْرُجْنَ إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ کسی حد کے لئے نکلے تو درست ہے۔
٢٠٣٤٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي (غنية) (١) عن جويبر عن الضحاك في قوله: ﴿إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ﴾ (٢)، الفاحشة المبينة عصيان الزوج] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ فاحشہ مبینہ سے مراد خاوند کی نافرمانی ہے۔
٢٠٣٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن (حسن) (١) بن صالح عن رجل عن الشعبي ﴿إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ﴾، قال: خروجها فاحشة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس کا گھر سے نکلنا فاحشہ ہے۔