کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص بیوی کوطلاق دے دے یا فوت ہوجائے تو وہ کس دن سے عدت گزارے گی؟
٢٠٠٠٦ - حدثنا (١) [أبو عبد الرحمن (قال) (٢): حدثنا عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة قال: نا] (٣) إسماعيل بن علية عن أيوب قال: سألت سعيد بن جبير و (مجاهدًا) (٤) وعطاء عن المتوفى عنها زوجها، (من) (٥) أي يوم تعتد؟ فقالوا: من يوم يموت.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ ، حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ کس دن سے عدت گزارے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا۔ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ ، حضرت نافع رضی اللہ عنہ اور حضرت محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ کو میں نے فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ اس دن سے عدت گزارے گی جس دن اس کے خاوند کا انتقال ہوا ہے۔ حضرت طلق بن حبیب رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔
٢٠٠٠٧ - قال: و (سمعت) (١) عكرمة و (نافعًا) (٢) ومحمد بن سيرين يقولون: عدتها يوم يموت.
٢٠٠٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن عمرو بن دينار عن جابر ابن زيد يحسبه عن ابن عباس قال: (من) (١) يوم يموت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ اس دن سے عدت گزارے گی جس دن خاوند کا انتقال ہوا ہے۔
٢٠٠١٠ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: العدة من يوم يموت (و) (١) يطلق] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
٢٠٠١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: عدتها من يوم طلقها ومن يوم يموت عنها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوگی جس دن آدمی طلاق دے یا جس دن اس کا انتقال ہو۔
٢٠٠١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا (هشيم) (١) (عن خالد) (٢) عن أبي قلابة وابن سيرين وأبي العالية قالوا: العدة من يوم يموت ومن يوم (يطلق) (٣) فمن أكل من الميراث شيئًا فهو من نصيبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ ، حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ اور حضرت ابو عالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا وہ طلاق دے۔ جس نے میراث میں سے کوئی چیز کھائی تو وہ اس کے حصہ میں سے شمار ہوگی۔
٢٠٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن حصين (عن الشعبي) (١) عن (مسروق) (٢) قال: تعتد المرأة من زوجها وهو غائب من يوم يموت أو من يوم يطلق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
٢٠٠١٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر بن سليمان (عن برد) (١) عن مكحول والزهري (قالا) (٢): تعتد المرأة من يوم مات أو طلق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رحمہ اللہ اور حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
٢٠٠١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: تقع العدة من يوم يموت (١) (ويوم يتكلم بالطلاق) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق کی بات کرے۔
٢٠٠١٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية (عن ليث) (١) عن الحكم عن عبد اللَّه قال: من يوم يموت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو ۔
٢٠٠١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: تعتد من يوم توفي عنها زوجها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو ۔
٢٠٠١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أبي الأشهب قال: قال جابر بن زيد: من يوم يموت أو يطلق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
٢٠٠١٩ - [حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: من يوم مات أو طلق] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
٢٠٠٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع ويحيى بن آدم عن شريك (عن) (١) أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن (يزيد) (٢) عن عبد اللَّه قال: العدة من يوم يموت (ويوم) (٣) يطلق (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔
٢٠٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (٢) (عن) (٣) أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن (يزيد) (٤) (أوقفه) (٥) قال: العدة من يوم يموت ويطلق (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عدت اس دن سے شمار ہوتی ہے جس دن خاوند کا انتقال ہو یا جس دن وہ طلاق دے۔