کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
❮
❯
١٨٩٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: طلاق السكران جائز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18920
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18920، ترقيم محمد عوامة 18258)
١٨٩٢١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: طلاق النشوان جائز] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلاشخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18921
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18921، ترقيم محمد عوامة 18259)
١٨٩٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء أنه كان (١) يجيز طلاق السكران.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18922
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18922، ترقيم محمد عوامة 18260)
١٨٩٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا (إسماعيل) (١) بن علية عن أيوب عن الحسن ومحمد أنهما قالا: طلاقه جائز، ويوجع ظهره.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے لیکن اسے کوڑے پڑیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18923
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18923، ترقيم محمد عوامة 18261)
١٨٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ومحمد (أنهما) (١) قالا: طلاقه جائز.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18924
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18924، ترقيم محمد عوامة 18262)
١٨٩٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: طلاق السكران جائز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18925
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18925، ترقيم محمد عوامة 18263)
١٨٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر بن سليمان عن ليث (عن) (١) عبد الرحمن بن (عنبسة) (٢) أن عمر بن عبد العزيز أجاز طلاق السكران و (جلده) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار دیا اور اسے کوڑے لگوائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18926
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18926، ترقيم محمد عوامة 18264)
١٨٩٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا (حاتم) (١) بن إسماعيل (عن) (٢) عبد الرحمن بن حرملة قال: طلق جار (لي) (٣) (سكران) (٤) فأمر أن أسأل (سعيد) (٥) بن المسيب فقال: إن (أصبت) (٦) فيه الحق فرق بينه وبين امرأته وضرب ثمانين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے ایک پڑوسی نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی، پھر مجھے کہا کہ میں حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کروں۔ ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے اور آدمی کو اسی کوڑے پڑیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18927
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18927، ترقيم محمد عوامة 18265)
١٨٩٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: طلاقه جائز.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18928
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18928، ترقيم محمد عوامة 18266)
١٨٩٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن جعفر عن ميمون قال: يجوز طلاقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18929
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18929، ترقيم محمد عوامة 18267)
١٨٩٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن همام عن قتادة عن حميد بن عبد الرحمن قال: يجوز طلاق السكران.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18930
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18930، ترقيم محمد عوامة 18268)
١٨٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي قال: قلت لمالك: حُدّثتَ أن سليمان ابن يسار وسعيد بن المسيب قالا: طلاقه جائز قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ اور حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18931
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18931، ترقيم محمد عوامة 18269)
١٨٩٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن جرير بن حازم عن الزبير بن (الخريت) (١) عن أبي لبيد أن عمر أجاز طلاق السكران بشهادة (نسوة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عورتوں کی گواہی پر نشہ میں مبتلا شخص کی طلاق کو واقع قرار دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18932
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18932، ترقيم محمد عوامة 18270)
١٨٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الزهري قال: إذا طلق وأعتق جاز عليه وأقيم عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص نے جب کسی کو طلاق دی یا غلام کو آزاد کیا تو یہ واقع ہے اور حد قائم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18933
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18933، ترقيم محمد عوامة 18271)
١٨٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز عن الشعبي قال: يجوز طلاقه، والحد في ظهره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے، البتہ اس پر حدجاری ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18934
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18934، ترقيم محمد عوامة 18272)
١٨٩٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الحكم قال: من طلق في سكر من اللَّه فليس طلاقه بشيء، ومن طلق في سكر من الشيطان فطلاقه جائز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے مغلوب العقل ہوجانے والے (جیسے مجنون یا معتوہ وغیرہ) کی طلاق نہیں ہوتی اور شیطان کی طرف سے مغلوب العقل ہونے والے (جیسے شرابی وغیرہ) کی طلاق ہوجاتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18935
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18935، ترقيم محمد عوامة 18273)
١٨٩٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عمرو بن محمد عن أبي حنيفة عن الهيثم عن عامر عن شريح قال: طلاق السكران جائز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18936
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18936، ترقيم محمد عوامة 18274)