١٩٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت مطلقہ کی طرح ہے۔
١٩٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن هشام بن عروة قال: كان أبي يقول: تعتد ثلاث حيض، وهو أولى بخطبتها في العدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ تین حیض تک عدت گزارے گی اور خلع کرنے والا خاوند عدت میں پیام نکاح کا زیادہ حق دار ہے۔
١٩٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير وهشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: كل فرقة كانت بين الرجل والمرأة فعدتها عدة المطلقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مرد وعورت کے درمیان ہونے والی ہر جدائی میں عدت طلاق یافتہ عورت کی عدت جیسی ہوگی۔
١٩٤٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقوله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔
١٩٤٨٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن عبيد اللَّه بن عمر عن سالم قال: عدتها ثلاث حيض] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ تین حیض عدت گزارے گی۔
١٩٤٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع و (هشيم) (١) عن مالك بن مغول عن الشعبي قال: عدتها (ثلاثة) (٢) قروء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی عدت تین حیض ہے۔
١٩٤٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن عبد الأعلى عن ابن الحنفية عن علي قال: عدة المختلعة عدة المطلقة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ کی عدت طلاق یافتہ کی عدت کے برابر ہے۔
١٩٤٩٠ - [حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن هشام عن قتادة عن سعيد وأبي عياض وخلاس قالوا: عدة المختلعة عدة المطلقة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید، ابو عیاض اور خلاس s فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ اور لعان کردہ عورت کی عدت مطلقہ کی عدت کی طرح ہے۔
١٩٤٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا شبابة عن مالك بن أنس عن الزهري عن سعيد ابن المسيب وسليمان بن يسار (وغيوهم) (١) أنهم كانوا يقولون: عدة المختلعة عدة المطلقة ثلاثة قروء.
مولانا محمد اویس سرور
بہت سے حضرات فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ کی عدت طلاق یافتہ کی طرح تین حیض ہے۔