وقف شدہ چیز ضائع کرنے کا تاوان بھرنے کا حکم

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

232- وقف شدہ چیز ضائع کرنے کا تاوان بھرنے کا حکم
ایسے شخص پر اس کا تاوان بھرنا لازمی ہے، فرض کریں کہیں کوئی برتن یا مسجد میں واٹر کولر وقف کیا گیا ہو، کوئی شخص اگر انہیں ضائع کر دے تو وہ ان کا تاوان بھرے گا اور گناہ گار بھی ہوگا، اس شخص کو اپنے اس کام سے توبہ بھی کرنی چاہیے اور اگر وہ ایسی چیز ہو جس کی کوئی مثل ہو تو اس کا تاوان بھی مثلیات میں سے بھرا جائے گا یا وہ ایسی چیز ہو جس کی قیمت لگائی جاتی ہو تو اس کا تاوان قیمت کی صورت میں بھرا جائے گا۔
[ابن عثيمين : لقاء الباب المفتوح : 12/154]

اس تحریر کو اب تک 7 بار پڑھا جا چکا ہے۔