کیا فقر و فاقہ کی شکایت والی روایت ثابت ہے؟

شماررہ السنہ جہلم سوال: کیا یہ روایت ثابت ہے؟ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر فقر و فاقہ کی شکایت کرنے لگا ، آپ نے اسے شادی کا مشورہ دیا ۔ ! جواب: روایت کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْكُو إِلَيْهِ الفَاقَةَ ، فَأَمَرَهُ أَن يَتَزَوَّجَ . ”ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے غربت کا شکوہ کیا ، فرمایا: شادی کر لیں ۔“ [تاريخ بغداد للخطيب: 382/1] تبصرہ: سخت ترین ”ضعیف“ ہے ۔ سعید بن محمد مدنی کے بارے میں امام ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حَدِيثُهُ لَيْسَ بِشَيْءٍ . ”اس کی حدیث معتبر نہیں ۔ “ [الجرح والتعديل لابن أبى حاتم: ٥٨/٤ ، الرقم: ٢٥٧] امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: يُقَلِّبُ…

Continue Readingکیا فقر و فاقہ کی شکایت والی روایت ثابت ہے؟

روایت لا تبرز فخذك . . . . کی تحقیق درکار ہے؟

شمارہ السنہ جہلم جواب: روایت یہ ہے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لا تبرز فخذك ولا تنظرت إلى فخذ حي ولا ميت ”اپنی ران سے کپڑا نہ ہٹائیں اور نہ ہی کسی زندہ یا مردہ کی ران دیکھیں ۔ “ [سنن أبى داود: ٣١٤٠ ، ٤٠١٥ ، السنن الكبرى للبيهقي: 228/2] تبصرہ: سند سخت ترین ”ضعیف“ ہے ➊ ابن جریج رحمہ اللہ ”مدلس“ ہیں ، حبیب بن ابی ثابت سے سماع نہیں ہے ۔ ➋ حبیب بن ابی ثابت ”مدلس“ ہیں ، عاصم بن ضمرہ سے سماع نہیں ۔ ان کے درمیان عمرو بن خالد واسطی کا واسطہ ہے اور عمرو ”متہم بالکذب“ اور ”متروک“ ہے ۔ امام ابوداود رحمہ اللہ (4015) فرماتے ہیں: هذا الحديث فيه نكارة ”یہ منکر (ضعیف) حدیث ہے ۔ “

Continue Readingروایت لا تبرز فخذك . . . . کی تحقیق درکار ہے؟

روایت كانت تسمع صوت سند کیسی ہے؟

شمارہ السنہ جہلم ایک روایت کی تحقیق درکار ہے: إن عائشة رضي الله عنها كانت تسمع صوت الوتد والمسمار يضرب فى بعض الدور المطلبة بمسجد النبى صلى الله عليه وسلم ، فترسل إليهم أن لا تؤذوا رسول الله صلى الله عليه وسلم ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو مسجد نبوی سے متصل کسی کچے مکان سے کیل اور ہتھوڑی کی آواز سنائی دی ۔ آپ نے اس گھر والوں کی طرف پیغام بھیجا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذا مت دیں ۔“ [ الدرة الثّمينة فى أخبار المدينة لابن النجار ، ص 197 ، إمتاع الأسماع للمقريزي ٦٢٤/١٤] جواب: جھوٹی روایت ہے ۔ ➊ محمد بن حسن بن زبالہ ”متروک“ اور ”کذاب“ ہے ۔ ➋ عبد العزیز بن ابی حازم تبع تابعین میں سے ہیں ، لہٰذا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ”منقطع“ ہوئی ۔ رہا ان کا…

Continue Readingروایت كانت تسمع صوت سند کیسی ہے؟

روایت لوشتت لسارت معي جبال الذهب سند کیسی ہے؟

شمارہ السنہ جہلم روایت لوشتت لسارت معي جبال الذهب بہ لحاظ سند کیسی ہے؟ جواب: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: إن النبى صلى الله عليه وسلم قال لها: يا عائشة لو شئت لسارت معي جبال الذهب ، أتاني ملك ، وإن حجزته لتساوي الكعبة ، فقال: إن ربك يقرء عليك السلام ويقول لك إن شئت نبيا ملكا وإن شئت نبيا عبدا ، فأشار إلى جبريل ضع نفسك فقلت نبيا عبدا ، قالت: وكان النبى صلى الله عليه وسلم بعد ذالك لا يأكل متكنا ويقول: أكل كما يأكل العبد وأجلس كما يجلس العبد ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ ! اگر میں چاہتا ، تو سونے کے پہاڑ میرے ساتھ چل پڑتے ۔ میرے پاس ایک فرشتہ آیا ، جس کی کمر کعبہ کے برابر چوڑی تھی ، کہنے لگا: آپ کا رب سلام کہتا ہے اور کہتا…

Continue Readingروایت لوشتت لسارت معي جبال الذهب سند کیسی ہے؟

یہ بچہ خلفا کا باپ ہو گا کی تحقیق درکار ہے؟

شمارہ السنہ جہلم روایت هذا أبو الخلفاء ”یہ بچہ خلفا کا باپ ہو گا ۔“ کی تحقیق درکار ہے؟ جواب: روایت یوں ہے: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی عنہا بیان کرتے ہیں: حدثتني أم الفضل قالت: مررت بالنبي صلى الله عليه وسلم فقال: إنك حامل بغلام فإذا ولدت فأتيني به ، قالت: فلما ولدته أتيت به النبى صلى الله عليه وسلم فأذن فى أذنه اليمنى وأقام فى أذنه اليسرى وألبأه من ريقه وسماه عبد الله وقال: اذهبي بأبي الخلفاء ، فأخبرت العباس وكان رجلا لباسا فليس ثيابه ثم أتى إلى النبى صلى الله عليه وسلم فلما بصر به قام فقبل بين عينيه ، قال: قلت: يا رسول الله ، ما شيء أخبرتني به أم الفضل؟ قال: هو ما أخبرتك ، هذا أبو الخلفاء ، حتى يكون منهم السفاح ، حتى يكون منهم المهدي ، حتى يكون منهم من يصلي بعيسى ابن مريم عليه…

Continue Readingیہ بچہ خلفا کا باپ ہو گا کی تحقیق درکار ہے؟

روايت ما بال أقوام طعنوا فى علمي بہ لحاظ سند کیسی ہے؟

شمارہ السنہ جہلم جواب: اسماعیل بن عبد الرحمن سدی رحمہ للہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرضت على أمتي فى صورها فى الطين كما عرضت على آدم ، وأعلمت من يؤمن بي ومن يكفر بي ، فبلغ ذالك المنافقين ، فقالوا استهزاء: زعم محمد أنه يعلم من يؤمن به ومن يكفر ممن لم يخلق بعد ، ونحن معه وما يعرفنا ، فبلغ ذالك رسول الله صلى الله عليه وسلم ، فقام على المنبر فحمد الله وأثنى عليه ، ثم قال: ما بال أقوام طعنوا فى علمي لا تسألوني عن شيء فيما بينكم وبين الساعة إلا أنبأتكم به ”مجھ پر میری امت اپنے اپنے خمیر کی صورت میں پیش کی گئی ، جیسا کہ سیدنا آدم علیہ السلام پر پیش کی گئی تھی ، مجھے بتا دیا گیا کہ کون مجھ پر ایمان لائے گا اور کون…

Continue Readingروايت ما بال أقوام طعنوا فى علمي بہ لحاظ سند کیسی ہے؟

میں پیدائش اور بعثت کے لحاظ سے

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ میں پیدائش کے اعتبار سے پہلا اور بعثت کے لحاظ سے آخر میں آیا ہوں۔ طبقات ابن سعد میں ہے : انا اول الناس تحقیق الحدیث : یہ بھی روایت ہرگز صحیح نہیں دیکھیں۔ [رواه البغوي فى شرح السنة 232/5 ابن عدي فى الكامل 1209/3 ابن سعد فى الطبقات الشفاء للقاضي عباس 466/1 الدر المنشور 184/5 الاسرار المرفوعه 282 التذكره للفتني 661 الفوائد المجموعه رقم الحديث 1014]

Continue Readingمیں پیدائش اور بعثت کے لحاظ سے

آپ نہ ہوتے تو میں آسمان کو پیدا نہ کرتا

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ اگر آپ نہ ہوتے تو میں آسمان کو پیدا نہ کرتا یہ روایت کہ اگر آپ نہ ہوتے تو میں آسمان کو پیدا نہ کرتا۔ تحقیق الحدیث : امام صغانی نے اس کا موضوع (من گھڑت )کہا ہے۔ البانی نے بھی اس کو موضوع کہا ہے۔ ملا علی قاری یا دیگر کہتے ہیں اس کا معنی صحیح ہے یہ بھی غلط ہے نہ اس کا معنی صحیح، نہ اس کی کوئی سند صحیح ہے۔ بلکہ اس کی عربی عبارت تک غلط ہے۔ ہم کسی بھی روایت پر لمبا تبصرہ نہیں کرنا چاہتے بالخصوص ان روایات پر جن پر علماء کرام نے تشگی باقی نہیں رہنے دی اس کے لئے مزید دیکھیں۔ [الفوائد المجموعة فى الأحاديث الضعيفة والموضوعة للشوكاني حديث 1013 كشف الخفاء 232/2 تزكرة الموضوعات للفتني 86 سلسلة الأحاديث الضعيفة رقم الحديث 282]

Continue Readingآپ نہ ہوتے تو میں آسمان کو پیدا نہ کرتا

سب سے پہلے حضور کے نور کی تخلیق

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کی تخلیق سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میرے والد کی آپ پر قربان ہوں مجھے اس چیز کے متعلق بتائیں جس کو اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے پیدا کیا ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے جابر ! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمام چیزوں سے پہلے تیرے نبی کے نور کو اپنے نور سے پیدا کیا اور اس نور کو ایسا بنا دیا کہ وہ اپنی قدرت و طاقت سے جہاں چاہے پرواز کرے۔ اس وقت لوح محفوظ تھی، نہ قلم تھا، نہ جنت نہ دوزخ، فرشتے تھے نہ آسمان وزمین، سورج تھا نہ چاند، جنات تھے نہ انسان۔ [كشف الخفاء حديث…

Continue Readingسب سے پہلے حضور کے نور کی تخلیق

بے دودھ کی بکری کے تھنوں میں دودھ اتر آنا

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ قصه ام معبد بے دودھ کی بکری کے تھنوں میں دودھ اتر آنا ہجرت کے موقعہ پر بے دودھ والی بکری کے تھنوں میں دودھ پیدا ہو جانے کا مشہور ترین معجزه ام معبد کے خیمے کا ہے۔ کہتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ کی راہ میں قبیلہ خزانہ کے ایک خاندان کا میدان میں خیمہ تھا۔ ام معبد اور ابو معبد میاں بیوی اس خیمے میں رہتے تھے۔ اور مسافروں کو آرام پہنچایا کرتے تھے۔ بکریوں کی پرورش پر ان کا گزارا تھا۔ صبح کو ام معبد تمام اچھی اور دودھ والی بکریاں لے کر چراگاہ کو نکل گیا تھا۔ صرف بے دودھ والی بکریاں خیمے میں رہ گئی تھیں۔ اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ادھر سے گزر ہوا۔ کھانے پینے کی کچھ چیزیں آپ…

Continue Readingبے دودھ کی بکری کے تھنوں میں دودھ اتر آنا

قریش کی دعوت سے متعلق ایک واقعہ

  تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ قریش کی دعوت مؤرخین و اہل سیر لکھتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان صفا کے چند روز بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ دعوت کا سامان کرو، تمام خاندان عبدالمطلب اور دیگر رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا۔ تقریباً چالیس افراد نے دعوت میں شرکت کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے بعد کھڑے ہو کر فرمایا : میں تم لوگوں کے لئے وہ چیز لے کر آیا ہوں جو تمہارے لئے دین و دنیا دونوں کی کفیل ہو، میں نہیں جانتا کہ عرب بھر میں کوئی شخص اپنی قوم کے لئے ایسا نادر تحفہ لےکر آیا ہو۔ کون ہے جو اس بار گراں کے اٹھانے میں میرا ساتھ دے۔ اور میری رفاقت اختیار کرے۔ تمام مجلس میں سناٹا تھا۔ دفعۃًحضرت علی رضی…

Continue Readingقریش کی دعوت سے متعلق ایک واقعہ

قبر سے سورۃ ملک پڑھنے کی آواز آنا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک صحابی نے لاعلمی میں ایک قبر پر خیمہ گاڑ لیا، اندر سے سورۃ ملک پڑھنے کی آواز آئی صاحب قبر نے اول سے آخر تک اس سورت کی تلاوت کی آپ نے رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر یہ واقعہ بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ سورت عذاب قبر روکنے والی ہے اور اس سے نجات دینے والی ہے (ترمذی) کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ جواب : یہ روایت ترمذی شریف ابواب فضائل القرآن : باب ما جاء فی فضل سورۃ الملک(2890)اور مشکوٰۃ (2154) اور اثبات عذاب القبر للبیھقی (146) میں موجود ہے۔ امام بیہقی فرماتے ہیں : «تفرد به يحيي بن عمرو بن مالك وهو ضعيف» ”اس کے بیان کرنے میں یحییٰ بن…

Continue Readingقبر سے سورۃ ملک پڑھنے کی آواز آنا

شام کا ایک اور سفر

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ نسطورا ولی کی کہانی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا مال تجارت لے کر متعدد بار شام اور یمن تشریف لے گئے۔ مؤرخین کا بیان ہے کہ آپ ایک بار بصریٰ بھی تشریف لے گئے تھے۔ لیکن اب وہاں ایک نیا ولی گدی نشیں تھا۔ جس کا نا م نسطورا تھا۔ اب یہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ پہلا مومن و ولی بحیرا تا حال زندہ تھا یا مر گیا تھا۔ اور نسطورا نامی ولی نے بحیرا کی جگہ سنبھال لی تھی۔ یا اس کی کوئی نئی گدی تھی جس پر یہ براجمان تھا۔ ہم تو بہر صورت صرف اتنی بات جانتے ہیں کہ عیسائی متعصبین ان ہی دو واقعات کو پیش کر کے یہ کہا کرتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو جو کچھ بھی…

Continue Readingشام کا ایک اور سفر

معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب: ➊ ان روایتوں کے پیدا ہونے کا بڑا سبب یہ ہے کہ مقبولیت عام کی بنا پر یہ کام واعظوں اور میلاد خانوں کے حصہ میں آیا، چونکہ یہ فرقہ علم سے عموماً محروم ہوتا ہے اور صحیح روایات تک اس کی دسترس نہیں ہوتی اور ادھر گرمی محفل اور شور احسنت کے لئے اس کو دلچسپ اور عوام فریب باتوں کے بیان کرنے کی ضرورت پیش آتی، اس لئے لامحالہ ان کو اپنی قوت اختراع پر زور دینا پڑا ان میں جو کسی قدر محتاط تھے انہوں نے ان کو لطائف صوفيانہ اور مضامین شاعرانہ میں ادا کیا، سننے والوں نے ان کو روایت کی حیثیت دیدی یا بعد کو ان ہی بیانات نے روایت کی حیثیت اختیار کر لی اور جو نڈر…

Continue Readingمعجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

End of content

No more pages to load