صفات باری تعالیٰ اور سلف صالحین

  شماررہ السنہ جہلم صفات باری تعالیٰ اور سلف صالحین امام شافعی رحمہ اللہ (204ھ) فرماتے ہیں: وقد أثنى الله تبارك وتعالى على أصحاب رسول الله ، صلى الله عليه وسلم فى القرآن والتوراة والإنجيل ، وسبق لهم على لسان رسول الله ، صلى الله عليه وسلم ، من الفضل ما ليس لأحد بعدهم ، فرحمهم الله وهناهم بما آتاهم من ذلك يبلوغ أعلى منازل الصديقين والشهداء والصالحين ، هم أدوا إليناسنن رسول الله صلى الله عليه وسلم ، وشاهدوه والوحي ينزل عليه ، فعلموا ما أراد رسول الله ، صلى الله عليه وسلم ، عاما وخاصا ، وعوما وإرشادا وعرفوا من سنته ما عرفنا وجهلنا ، وهم فوقنا فى كل علم واجتهاد ، وورع وعقل ، وأمر استدرك به علم واستنبط به وآراؤهم لنا أحمد وأولى بنا من آرائنا عندنا لأنفسنا ”اللہ تعالیٰ نے اصحاب رسول صلى الله عليه وسلم کی تعریف…

Continue Readingصفات باری تعالیٰ اور سلف صالحین

مشرکین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو کیسے ٹھکرایا ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 230۔ مشرکین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو کیسے ٹھکرایا ؟ جواب : اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق یوں فرمایا ہے: وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ ‎ ﴿١٤﴾ ‏ لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ ‎ ﴿١٥﴾ ‏ ” اور اگر ہم ان پر آسمان سے کوئی دروازہ کھول دیں، پس وہ دن بھر اس میں پڑھتے رہیں۔ تو یقیناً کہیں گے کہ بات یہی ہے کہ ہماری آنکھیں باندھ دی گئی ہیں، بلکہ ہم جادو کیے ہوئے لوگ ہیں۔“ [الحجر: 15 , 14] آیت مذکورہ میں اللہ تعالیٰ ان کے کفر کی شدت، ان کے عناد اور ان کے حق سے تکبر کرنے کی خبر دیتے ہیں کہ بلاشبہ اگر اللہ ان کے لیے آسمان میں دروازہ بھی کھول دیتے اور وہ اس میں چڑھ…

Continue Readingمشرکین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو کیسے ٹھکرایا ؟

کیا ابلیس فرشتوں میں سے ہے؟

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ کیا ابلیس فرشتوں میں سے ہے؟ سوال: کیا ابلیس فرشتوں میں سے ہے؟ جواب: اس میں علماء کرام کے دو قول ہیں اور ہر قول کی دلیل بھی ہے اور ترجیحی پہلو بھی ۔ پہلا قول: یہ ہے کہ ابلیس گر وہ ملائکہ سے ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: فسجد الملائكة كلهم أجمعون ‎ ﴿٧٣﴾‏ إلا إبليس [ص: 73 74] ”چنانچہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہ کیا) ۔“ مستثنی دراصل مستثنی منہ کی جنس سے ہوتا ہے نیز اس آیت میں حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم صرف فرشتوں کو دیا گیا تھا ۔ ارشاد ربانی ہے: ثم قلنا للملائكة اسجدوا لآدم [الاعراف 11] ”پھر ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو ۔“ اس آیت میں اس کا ذکر نہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ…

Continue Readingکیا ابلیس فرشتوں میں سے ہے؟

کسی مخلوق کی قسم کھانا جائز نہیں

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ نبی اور امانت کی قسم کھانے کا حکم سوال: نبی یا امانت کی قسم کھانے کا کیا حکم ہے؟ جواب: کسی مخلوق کی قسم کھانا جائز نہیں ۔ صحیح بخاری میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: من كان حالفا فليحلف بالله أو ليصمت [صحيح البخاري ، كتاب الايمان ، باب لا تحلفوا بآباءكم ح 2670] ”جسے قسم کھانا ہو تو وہ اللہ عزوجل کی قسم کھائے ، ورنہ خاموش رہے ۔“ نیز مسند احمد اور سنن ترمذی میں بھی انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من حلف بغير الله فقد كفر او اشرك [مسند احمد 125/2 ح 6072 حدیث صحیح ہے ۔ وسنن الترمذي ، كتاب النذور والايمان ، باب ما جاء…

Continue Readingکسی مخلوق کی قسم کھانا جائز نہیں

توحید و عقائد سے متعلق 15 بڑے شبہات کا ازالہ

تحریر: محمد منیر قمر حفظ اللہ پہلى فصل : رسولوں کی پہلی دعوت توحید الوہیت و عبادت کی تعلیم : قارئین کرام ! اللہ آپ پر رحم فرمائے ۔ یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو ہر قسم کی عبادت کے لئے منفرد اور یکہ و تنہا تسلیم کرنے کا نام ”توحید“ ہے اور یہی ان تمام رسولوں کا دین جنہیں اللہ نے اس دعوت کے لئے اپنے بندوں کی طرف بھیجا ۔ ان میں سے پہلے رسول حضرت نوح علیہ السلام ہیں ۔ جنہیں اللہ نے اس وقت مبعوث فرمایا جب ان کی قوم ود ، سواع ، یغوث ، یعوق اور نسر جیسے صالحین کے احترام وعقیدت میں غلو کا شکار ہو گئی ۔ (تاریخ شاہد ہے کہ ان لوگوں نے صالحین کی قبروں پر گوناں گوں شرک ، قبروں کا طواف ، اہل قبور سے…

Continue Readingتوحید و عقائد سے متعلق 15 بڑے شبہات کا ازالہ

کیا شیطان نبی کریمﷺ کی صورت میں آ سکتا ہے؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 61۔ شیطان انسانی جسم کے کون سے حصے میں رات گزارتا ہے ؟ جواب : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إذا استيقظ أحدكم من منامه فتوضا فليستنثر ثلاثا، فإ الشيطان يبيت على خشومه ”جب تم میں سے کوئی بیدار ہو اور وضو کرے تو تین مرتبہ ناک جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کی ناک کی ہڈی پر رات گزارتا ہے۔ “ ------------------ 62۔ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ (شیطانی قدم) کیا ہیں ؟ جواب : اللہ تعالی کا فرمان ہے : يَأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ اے لوگو! ان چیزوں میں سے جو زمین میں ہیں حلال، پاکیزہ کھاؤ اور شیطان کے قدموں کی پیروی مت کرو، بے شک…

Continue Readingکیا شیطان نبی کریمﷺ کی صورت میں آ سکتا ہے؟

قبر پرستی دنیا میں کیسے پھیلی

تالیف: سید محمد داود غزنوی حفظ اللہ قبر پرستی دنیا میں کیونکر پھیلی اسباب و وجوه اس فتنہ عظیمہ سے روکنے کے وسائل و ذرائع آج اگر کوئی مسلمان کی تمام موجودہ تباہ حالیوں اور بدبختیوں کو دیکھنے کے بعد یہ سوال کرے کہ ان کا کیا علاج ہو سکتا ہے تو اس کو امام مالک رحمہ اللہ کے الفاظ میں ایک جملہ کے اندر جواب ملنا چاہئے کہ : لا يصلح اٰخر هذه الأمة الا بما صلح به اولها یعنی امت کے آخری عہد کی اصلاح کبھی نہ ہو سکے گی، تاوقتیکہ وہی طریقہ اختیار نہ کیا جائے جس سے اس کے ابتدائی عہد نے اصلاح پائی تھی۔ اور وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ کتاب وسنت کی طرف رجوع کیا جائے اور ہر اس دعوت کو جو الله تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف…

Continue Readingقبر پرستی دنیا میں کیسے پھیلی

تقدیر پر ایمان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتَ لَاقٍ ” تم نے جو کچھ کرنا ہے۔ اس کے متعلق قلم لکھ کر خشک ہو چکا ہے۔ “ [صحيح بخاري/النكا ح : 5076 ] فوائد : اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول ! میں جوان آدمی ہوں اور مجھے اپنے متعلق زنا کا اندیشہ ہے جبکہ میرے پاس شادی کے لئے کچھ بھی نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی جواب نہ دیا۔ میں نے پھر وہی بات عرض کی۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم پھر خاموش رہے، بار بار میں نے یہ بات دہرائی تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم نے جو کچھ کرنا یا تمہارے ساتھ…

Continue Readingتقدیر پر ایمان

یوم آخرت پر ایمان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ الْإِيمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَلِقَائِهِ، وَتُؤْمِنَ بِالْبَعْثِ الْآخِرِ ” ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کے رسولوں پر اور اللہ سے ملاقات کرنے پر ایمان لاؤ، نیز آخرت میں زندہ ہو کر اٹھنے پر یقین رکھو۔ “ [صحيح بخاري /التفسير : 4777 ] فوائد : آخرت کی حقانیت اور صداقت ثابت کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کو حکم دیا کہ وہ حلفیہ طور پر اس کا اعلان کریں۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ”منکرین کہتے ہیں۔ کیا بات ہے ہم پر قیامت نہیں آ رہی ؟ آپ فرمائیں : قسم ہے میرے رب کی ! وہ تم پر آ کر رہے گی۔ “ [السباء : 3] لفظ آخرت میں بہت جامعیت ہے اس کا اطلاق بہت سے عقائد کے مجموعے پر…

Continue Readingیوم آخرت پر ایمان

رسولوں پر ایمان لانا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ آمَنْتُ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ ” میں اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام رسولوں کو مانتا ہوں۔ “ [صحيح بخاري / الجنائز : 3011] فوائد : اس حدیث کا سبب ورود یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مدینہ طیبہ کے ایک یہودی لڑکے ابن صیاد کی پشت پر اپنا دست مبارک مار کر فرمایا : ”تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔“ اس نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ کر کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اُمی لوگوں یعنی عربوں کے رسول ہیں۔ پھر ابن صیاد نے کہا : آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دھکا دے کر فرمایا : ”میں اللہ اور اس کے رسولوں کو مانتا ہوں۔“ [صحيح…

Continue Readingرسولوں پر ایمان لانا

آسمانی کتابوں پر ایمان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ مُؤْمِنُ أَهْلِ الْكِتَابِ الَّذِي كَانَ مُؤْمِنًا ثُمَّ آمَنَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَهُ أَجْرَانِ ”اہل کتاب سے جو شخص پہلی کتاب پر ایمان لایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایمان لایا تو اسے دہرا اجرملے گا۔ “ [صحيح بخاري/ الجهاد : 3011] فوائد : اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو رشد و ہدایت کے لئے حضرات انبیاء علیہم السلام کو مبعوث کیا اور اپنی طرف سے پاکیزہ تعلیمات پر مبنی متعدد کتابیں نازل فرمائیں۔ پھر جو انسان اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ کتب پر ایمان لایا، پھر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو دل و جان سے تسلیم کیا وہ اللہ کے ہاں دوہرا اجر کا حق دار ہے۔ جیسا کہ مذکورہ بالاحدیث میں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تورات، انجیل، زبور اور قرآن کو…

Continue Readingآسمانی کتابوں پر ایمان

فرشتوں پر ایمان لانا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ بَنُو آدَمَ ”جن چیزوں سے انسانوں کی تکلیف ہوتی ہے۔ ان سے فرشتے بھی اذیت محسوس کرتے ہیں۔ “ [صحیح مسلم/المساجد ومواضع الصلاة : 1254] فوائد : اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیاز، لہسن اور گندنا کھانے سے منع فرمایا، صحابہ کہتے ہیں کہ ہمیں شدید ضرورت کے پیش نظر انہیں کھانے کی ضرورت ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو اس قسم کی بدبودار چیزیں استعمال کرتا ہے۔ وہ ہماری مسجد میں نہ آئے، کیونکہ جن چیزوں سے آدمیوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ فرشتوں کو بھی ان سے اذیت پہنچتی ہے۔“ فرشتوں کے وجود کو تسلیم کرنا اور ان پر ایمان لانا اصول ایمان سے ہے۔ ان پر ایمان کا…

Continue Readingفرشتوں پر ایمان لانا

اللہ پر ایمان لانا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ قُلْ آمَنْتُ بِاللَّهِ فَاسْتَقِمْ ”کہو میں اللہ پر ایمان لایا پھر اس پر ثابت قدم ہو جا۔ “ [صحیح مسلم/الايمان : 159] فوائد : اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت سفیان بن عبد اللہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے اسلام کے متعلق کوئی ایسی بات بتائیں کہ میں اس کے متعلق آپ کے بعد کسی سے نہ پوچھوں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کہو میں اللہ پر ایمان لایا، پھر ثابت قدم ہو جاؤ“۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان کے بعد پھر اس پر استقامت سے مراد پورے دین پر ثابت قدم رہنا ہے۔ درج ذیل قرآنی آیت میں استقامت سے مراد بھی یہی ہے۔ ”بلاشبہ وہ لوگ جنہوں نے کہا : ہمارا رب…

Continue Readingاللہ پر ایمان لانا

اصول ایمان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ ”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی نازل کردہ کتابوں، اس کے رسولوں اور یوم آخرت کو مان لو۔ نیز اچھی بری تقدیر پر یقین رکھو۔ “ [صحیح مسلم/الايمان : 93] فوائد : لفظ ايمان ، امن سے مشتق ہے جس کا لغوی معنی امن و اطمینان ہے۔ اس لغوی معنی کے پیش نظر مومن اسے کہا جاتا ہے۔ جس سے لوگ اپنے مال و جان اور عزت و آبرو کے متعلق سکون و اطمینان محسوس کریں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔ مومن وہ ہے جس سے لوگ اپنے مال و جان کے متعلق بےخوف ہو جائیں۔ [مسند احمد ص206 - ج 2] ایمان کی شرعی تعریف یہ ہے کہ رسول اللہ…

Continue Readingاصول ایمان

End of content

No more pages to load