نماز عید کے بعد قبرستان کی زیارت کرنا کیسا ہے؟
شمارہ السنہ جہلم جواب: قبرستان کی زیارت مشروع اور جائز ہے ، لیکن اسے کسی دن کے ساتھ خاص کرنا ، جیسا کہ عید کے دن قبرستان جا کر دعا کرنا اور قبر پر پھول نچھاور کرنا وغیرہ قبیح بدعت اور فعل بد ہے ۔ خیر القرون کے مسلمان اس سے ناواقف تھے ۔ وہ سب سے بڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے اور محبت رسول کے تقاضوں کو پورا کرنے والے تھے ۔ دین کا وسیع علم ہونے کے باوجود انہوں نے ایسا نہیں کیا ، تو یہ دین کیسے بن گیا ۔ امام مالک بن انس رحمہ اللہ (93-179ھ) کیا خوب فرماتے ہیں: من أحدث فى هذه الأمة اليوم شيئا لم يكن عليه سلفها فقد زعم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خان الرسالة لان الله تعالى يقول: ﴿اليوم أكملت لكم دينكم وأتممت عليكم…