كيا عورتوں کو عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟

سوال : کیا مسلمان کے لئے بغیر عذر صلاۃِ عید سے پیچھے رہنا جائز ہے ؟ کیا عورتوں کو مردوں کے ساتھ عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟ جواب : اکثر اہل علم کے نزدیک صلاۃ عید فرض کفایہ ہے۔ بعض افراد کا اس سے پیچھے رہنا جائز ہے، لیکن آدمی کا اس میں حاضر ہونا اور اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ شریک ہونا سنتِ مؤکدہ ہے، بغیر عذر شرعی اس کا چھوڑنا مناسب نہیں ہے۔ اور بعض علماء کا مذہب یہ ہے کہ صلاۃ عید، صلاۃ جمعہ کی طرح فرض عین ہے۔ لہٰذا کسی مکلف آزاد مقیم مرد کے لئے اس سے پیچھے رہنا جائز نہیں ہے۔ دلیل کے لحاظ سے یہ قول زیادہ نمایاں ہے۔ عورتوں کے لئے پردہ کے اہتمام اور خوشبو سے اجتناب کے ساتھ صلاۃِ عید میں شریک ہو نا مسنون ہے۔ جیسا کہ صحیحین میں…

Continue Readingكيا عورتوں کو عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟

نفسیاتی مرض ، اعصابی اضطراب میں مبتلا شخص کا روزہ

سوال : ایک عورت ایک نفسیاتی مرض حرارت اور اعصابی اضطراب میں مبتلا ہو گئی، اس کے بعد اس نے تقریباً چار سال کی مدت تک صوم نہیں رکھا۔ ایسی صورت میں کیا وہ صوم کی قضا کرے گی یا نہیں ؟ اور اس عورت کا کیا حکم ہو گا ؟ جواب : اگر اس نے قدرت نہ رکھنے کی وجہ سے صوم چھوڑا ہے تو چاروں سالوں میں رمضان کے چھوٹے ہوئے صیام کی قضا قدرت رکھنے کے وقت واجب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّـهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّـهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ [2-البقرة:185 ] ’’ اور جو بیمار ہو یا مسافر ہو اسے دوسر ے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے، اللہ تعالیٰ کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا…

Continue Readingنفسیاتی مرض ، اعصابی اضطراب میں مبتلا شخص کا روزہ

حمل کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا بعد میں روزے رکھے کیا درست کیا؟

سوال : میں ماہ رمضان میں حمل سے تھی اس کی وجہ سے میں نے صوم نہیں رکھا اور اس کے بدلے ایک مہینہ کا پورا صوم ایک ایک دن ناغہ کر کے دو مہینے تک رکھا اور کوئی صدقہ نہیں دیا۔ تو کیا اس میں کوئی ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے مجھ پر صدقہ واجب ہے ؟ جواب : اگر حاملہ عورت کو صوم کی وجہ سے اپنے یا اپنے پیٹ کے بچہ پر کوئی خوف ہو تو وہ صوم نہ رکھے۔ بعد میں اس پر صرف ان دنوں کی قضا واجب ہے۔ اس سلسلہ میں اس کا معاملہ مریض جیسا ہے جو صوم رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے۔ یا صوم سے اپنی ذات پر مضرت کا خوف محسوس کرتا ہے۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ…

Continue Readingحمل کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا بعد میں روزے رکھے کیا درست کیا؟

شادی کے بعد عورت میکے میں قصر کرے گی یا پوری پڑھے گی؟

ماہنامہ السنہ جہلم جواب: شادی کے بعد عورت ماں باپ کے گھر میں قصر کرے گی ، کیوں کہ اب وہ اس کا اصل گھر نہیں رہا ، بلکہ اصل وہی ہے ، جہاں وہ سکونت پذیر ہے ۔

Continue Readingشادی کے بعد عورت میکے میں قصر کرے گی یا پوری پڑھے گی؟

جوان عورت بغیر دوپٹے کے نماز نہیں پڑھ سکتی

تحریر : ابو ضیاد محمود احمد غضنفر حفظ اللہ وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، عَنِ النبى صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ: لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةَ حَائِضٍ إِلَّا بِخمَارٍ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کیا ”اللہ بالغ عورت کی نماز بغیر دوپٹے قبول نہیں کرتا ۔“ ابوداؤد نے اسے نکالا ہے اور یہ کبھی موقوف بیان کی جاتی ہے ۔ تحقیق و تخریج : یہ حدیث صحیح ہے ۔ امام احمد : 6/ 218 ، ابوداود : 641 ، ترمذی : 377 ، ترمذی نے اس حدیث حسن قرار دیا ہے ۔ ابن ماجه : 655 ، مستدرک حاکم : 1/ 251 ، حاکم نے اس حدیث کو مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے ۔ امام ذہبی نے اس کی موافقت کی ہے ۔ وَرَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ…

Continue Readingجوان عورت بغیر دوپٹے کے نماز نہیں پڑھ سکتی

بیوی کا انتخاب کیسے کریں؟

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین مسلمان خانوادے کی بنیاد رکھتے وقت خاوند کے لیے بہترین بیوی اور بیوی کے لیے بہترین خاوند کا انتخاب عمل میں لانا چاہیے۔ کیونکہ حسن انتخاب اور مکمل تحقیق و تدقیق کامیاب ازدواجی زندگی کے اہم ارکان اور ایک نئے خاندان کی نیو رکھتے وقت انتہائی قابل اعتبار بنیادی اینٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اسلام نے بیوی یا خاوند کے انتخاب پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اور ایک مضبوط عمارت اور محکم ساخت کے حامل خوشحال خاندان اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے بہت سارے قواعد وضوابط وضع کیے ہیں۔ اسلام اس قدر ظاہری شکل و شباہت کو اہمیت نہیں دیتا جس قدر وہ انسان کے جوہر، پاک طینتی، دل اور عقیدے کی صفائی ستھرائی اور عمل کی اصلاح پر زور دیتا ہے۔ ایک امیر آدمی کا رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سے گزر ہوا،…

Continue Readingبیوی کا انتخاب کیسے کریں؟

عورتیں مردوں کی مانند ہیں

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین سوال : النساء شقائق الرجال [حسن ۔ سنن أبى داود ، رقم الحديث 236 ] ”عورتیں مردوں کی مانند ہیں“ ، کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟ نیز ”شقائق الرجال “ کاکیا معنی ہے ؟ جواب : جی ہاں ، یہ حدیث صحیح ہے ۔ اور اس کا معنی یہ ہے (واللہ اعلم) بلاشبہ عورتیں مردوں کی مانند اور ان کی مثل ہیں ، سوائے ان چیزوں کے جو عورت اور مرد کی طبیعت سے تعلق رکھتی ہیں اور شارع نے ان کو اس مثلیت سے مستثنیٰ کیا ہے ۔ اور جو چیزیں اس استثناء کے علاوہ ہیں تو اس میں اصل یہ ہے کہ عورتیں مردوں کی مثل ہیں ۔ (عبد العزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ ) سوال : وہ قول کہاں تک درست اور صحیح ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ عورت اپنی زندگی…

Continue Readingعورتیں مردوں کی مانند ہیں

پرامن جماعت کے ساتھ عورت کے سفر کرنے کا حکم

  تحریر: فتویٰ علمائے حرمین عورت : عورت کا محرم کے بغیر عورتوں کی ایک پرامن جماعت کے ساتھ سفر کرنے کا کیا حکم ہے ؟ بعض اس کے جواز پر اس حدیث سے استدلال کرتے ہیں : ” إن الظعينة تسير من اليمن إلى العراق لا تخشى إلا الله والذئب على الغنم “ جواب : جو مذکورہ حدیث میں کوئی ایسی دلیل اور ثبوت نہیں ہے جو عورت کے اکیلے سفر کرنے کے جواز پر دلالت کرتا ہو ، کیونکہ حدیث میں تشریع اسلامی کا بیان نہیں ہے ، بلکہ اس میں تو صرف ایک غیبی خبر دی گئی ہے ، اور غیبی خبریں تو صرف امر واقع کو بیان کرتی ہیں ، قطع نظر اس کے کہ وہ واقع میں قابل تعریف ہو یا قابل مذمت ؟ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مذکورہ فرمان آپ کسی کے اس فرمان…

Continue Readingپرامن جماعت کے ساتھ عورت کے سفر کرنے کا حکم

بامر مجبوری عورت کے ستر کو دیکھنے کا حکم

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین سوال : ایک طالب علم میڈیکل کالج میں عورتوں کے امراض اور ولادت کے متعلق پڑھتا ہے ، اس میں عملی مشقیں بھی ہوتی ہیں جس کو دیکھنا طالب علم کے لیے ضروری اور لازمی ہے ، دوسرے سمیسٹر میں پروموٹ (منتقل) ہونے کے لیے اس مضمون میں پاس ہونا ضروری ہے اس سے ہمارے لیے بہت سی مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں ، ہم آپ جناب سے اس موضوع پر فتویٰ کے طلبگار ہیں ؟ جواب : اس مسئلہ میں اصل یہ ہے کہ مردوں اور عورتوں کے ستر کو چھپانا واجب ہے ، مرد کا ستر ناف سے گھٹنے تک ہے اور آزاد عورت کاسارا جسم ستر ہے ، سوائے حالت نماز و احرام کے کہ ان حالتوں میں اس کا چہرہ اور ہتھیلیاں ستر نہیں ہیں ۔ اور جب وہ اجنبی مردوں کو دیکھے اور اجنبی…

Continue Readingبامر مجبوری عورت کے ستر کو دیکھنے کا حکم

صدقہ میں اگر بیٹیوں کو کچھ نہ دیا جائے تو

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی 288- ایک آدمی نے اپنی اولاد میں سے لڑکوں پر صدقہ کیا لیکن بیٹیوں کو کچھ نہیں دیا اگر یہ صدقہ لڑکوں کی کوئی ضرورت پوری کرنے کے لیے تھا جبکہ لڑکیاں، اپنے مال کی وجہ سے، یا اگر شادی شدہ تھیں تو اپنے خاوندوں کے مال کی وجہ سے ضرورت مند نہیں تھیں، تو اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ باپ اگر مالدار ہو اور اولاد غریب ہو تو ان پر خرچ کرنا باپ کا فرض ہے، اس لیے اگر وہ انہیں کچھ صدقہ دے دیتا ہے جس سے ان کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے تو یہ کوئی قابل گرفت کام نہیں۔ لیکن اگر وہ انہیں محض خوش دلی سے کچھ دیتا ہے، پھر انسان کے لیے لڑکیوں کو چھوڑ کر لڑکوں کو دینا روا ہے، نہ کچھ لڑکوں کو کچھ پر ترجیح دینا ہی…

Continue Readingصدقہ میں اگر بیٹیوں کو کچھ نہ دیا جائے تو

عورت کو خوشبو کا تحفہ دینا

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی 282- عورت کو خوشبو کا تحفہ دینے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ تحفہ محبت پیدا اور کینہ دور کرتا ہے اور تحفہ دینے والے کو اجر بھی ملتا ہے۔ جسے تحفہ دیا گیا ہے اگر وہ اسے حرام طریقے سے استعمال کرتی ہے تو اس کا گناہ اس کو ہوگا۔ لیکن اگر یہ علم ہو کہ جس کو تحفہ دیا گیا ہے وہ بازار میں خوشبو لگا کر نکلتی ہے اور کی خوشبو بھی وہ بازار نکلتے وقت استعمال کرے گی تو پھر اس کو خوشبو کا تحفہ دینا جائز نہیں، کیونکہ یہ گناہ اور زیادتی کے کام پر تعاون کی ایک شکل ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: «وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ» [المائدة: 2] ”اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔“ [ابن عثيمين: نور على الدرب: 8/247]

Continue Readingعورت کو خوشبو کا تحفہ دینا

شادی کے روز دلہن کو تحفہ دینا

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی 279- شادی کے دن دلہن کو تحائف دینے کا حکم اس میں کوئی شک نہیں کہ تحائف دینا ایک قابل تعریف کام ہے کیونکہ تحفہ محبت اور الفت پیدا کرتا ہے۔ خصوصاً جب یہ ایک مستقل عادت ہو، یہ انسان سے بخیلی کی عار دور کر دیتا ہے۔ یہ تو تحفہ دینے والے کے متعلق ہے اور جسے تحفہ دیا جاتا ہے وہ یہاں دلہن ہے، اس کا اسے قبول کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، آپ تحائف قبول کرتے اور ان کے بدلے میں تحائف دیتے۔ [ابن عثيمين: نور على الدرب: 4/247] 280- جسے تحفہ دیا جائے اس کا اسے کسی دوسرے کو تحفتا دے دینا جسے کوئی تحفہ دیا جائے اس کے لیے اسے کسی دوسرے کو تحفتا دینا جائز ہے، مثال کے طور پر اگر محمد، عبد اللہ کو کوئی…

Continue Readingشادی کے روز دلہن کو تحفہ دینا

داماد کا اپنی ساس سے مصافحہ کرنا

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین داماد کا ساس سے مصافحہ اور اس کے ساتھ سفر کرنے کا حکم سوال :کیا بیوی کی ماں (خوشدامن) سے مصافحہ کرنا اور اس کے ساتھ سفر کرنا جائز ہے ؟ جواب :جی ہاں ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، اس لیے کہ وہ اس کی محار م عورتوں میں سے ہے ، کیونکہ بلاشبہ اللہ جل و علانے بیوی کی ماں (ساس) اس کی بیٹی کے خاوند (داماد ) پر ابدأ حرام قرار دی ہے ، پس وہ تیری محارم عورتوں میں سے ہے ، اسی لیے تیرے اس سے مصافحہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور تیرے اس کے ساتھ سفر کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ، اس لیے کہ تو اس کے لیے محرم ہے ، الا یہ کہ جب تمہیں فتنہ کا ڈر ہو تو پھر اس کے ساتھ سفر…

Continue Readingداماد کا اپنی ساس سے مصافحہ کرنا

اجنبی کو بوسہ دینے کا حکم

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین سوال : میں گاہے گاہے اپنے گھر والوں اور خاندان کے افراد کی بعض اوقات چھ ماہ بعد اور بعض اوقات پورے سال کے بعد زیارت کرتا ہوں ، اور جب میں گھر پہنچتا ہوں تو چھوٹی بڑی سب خواتین میرا استقبال کرتی ہیں اور مجھے شرم و لجاجت کے ساتھ بوسہ دیتی ہیں ۔ حق تو یہ ہے کہ بلاشبہ یہ عادت ہمارے ہاں بہت پھیل چکی ہے اور میرے خاندان والوں کے نزدیک اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ، کیونکہ وہ اپنی رائے کے مطابق اس کو حرام نہیں سمجھتے ہیں ، لیکن میں چونکہ الحمد للہ احکام اسلامیہ کو اختیار کرنے والا ہوں ، اس لیے میں اس معاملہ میں حیرانی و غفلت کا شکار ہوں ۔ اب سوال یہ ہے کہ عورتوں کی تقبیل (بوسہ دینا) کی تلافی کس طرح میرے لیے ممکن ہے…

Continue Readingاجنبی کو بوسہ دینے کا حکم

End of content

No more pages to load