حرف د سے ز تک شروع ہونے والی خوابیں اور انکی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ د : دادا : ➊ خواب میں دادا بن جانے سے مراد لمبی عمر اور قدر و منزلت میں اضافہ ہے۔ ➋ دادا دیکھنے سے مراد والد ہے۔ ➌ دادا کے انتقال سے مراد مخت اور کوشش میں کمی ہے۔ ------------------ داود علیہ السلام : حضرت داؤد علیہ السلام کی زیارت سے مراد قوت و سلطنت کا حصول ہے۔ ------------------ دایا : اس سے یہ بھی مراد لیا جا سکتا ہے کہ قیدی کو چھوڑ دیا جائے گا یا غم اور پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ ------------------ داڑھی : ➊ داڑھی سے مراد دولت مندی، عزت اور زینت ہے۔ اس سے تقویٰ شعار ہونا اور سنت پر عمل پیرا ہونا بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔ اگر داڑھی بڑھ گئی ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ دولت، عزت اور خوش گوار…

Continue Readingحرف د سے ز تک شروع ہونے والی خوابیں اور انکی تعبیر

جھوٹے خواب بیان کرنا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ إِنَّ مِنْ أَفْرَى الْفِرَى أَنْ يُرِيَ عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ ” سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ انسان ایسا خواب بیان کرے جو اس نے دیکھا ہی نہیں ہے۔ “ [صحيح بخاري/التعبير : 7043 ] فوائد : جھوٹ ایک ایسی مہلک بیماری ہے کہ اس سے بےشمار معاشرتی برائیاں جنم لیتی ہیں۔ جھوٹا انسان بظاہر غلط بیانی کر کے اپنا کوئی فائدہ حاصل کر لیتا ہے یا کسی نقصان سے بچ جاتا ہے لیکن جب اس کا جھوٹ ظاہر ہو جاتا ہے تو اسے انتہائی رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معاشرے میں ایسے بے شمار لوگ ہیں جن کے جھوٹے کردار کی وجہ سے خود اہل خانہ بھی ان پر اعتماد نہیں کرتے۔ جھوٹ کی سنگینی کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ…

Continue Readingجھوٹے خواب بیان کرنا

حرف پ سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ پادری : اس سے مراد بدعت میں حد سے بڑھ جانے والا شخص ہے۔ ------------------ پاد مارنا : ➊ اس سے مراد فضول بات ہے۔ ➋ اس کی تعبیر بےوقوفی یا فحش کلام بھی کی جا سکتی ہے۔ ------------------ پاؤں : پاؤں سے مراد آدمی کی معیشت ہے۔ ➊ اگر وہ خواب میں ننگے پاؤں چل رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مشقت اور پریشانی کا سامنا کرے گا۔ ➋ اگر ایک پاؤں میں جوتا ہو تو وہ اپنے شراکت دار سے الگ ہو جائے گا۔ ------------------ پاخانہ : ➊ اگر کوئی شخص خواب میں پاخانہ کر رہا ہو اور لوگ اسے دیکھ رہے ہوں تو اسے رسوائی سے متنبہ ہو کر رہنا چاہیے۔ ➋ اگر بستر کے اوپر پاخانہ کر دے تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دے…

Continue Readingحرف پ سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

حرف س سے شروع ہونے والی خوابیں اور انکی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ س : ساز بجانے والا آلہ دیکھئے : باجا ------------------ سانپ : ➊ خواب میں سانپ دیکھنے کی تعبیر مالدار دشن ہے۔ ➋ اگر گھر میں سانپ گھس جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ دشمن اس سے فریب کرے گا، اگر وہ اسے مار دے تو وہ دشمن پر غالب آ جائے گا۔ ➌ اگر سانپ کو بستر کے اوپر مار دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی بیوی فوت ہو جائے گی۔ ➍ اگر گھر سانپوں سے بھر جائے اور ان سے خوف زدہ بھی نہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے گھر میں مسلمانوں کے دشمن اور اہل بدعت کو دیکھے گا۔ ➎ اگر مردہ سانپ نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس آدمی کے دشمن کو…

Continue Readingحرف س سے شروع ہونے والی خوابیں اور انکی تعبیر

حرف ک سے شروع ہونے والی خوابیں اور ان کی ممکنہ تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ ک ------------------ کاشت کرنا : ➊ کاشت کرنے سے مراد ہے مشکل کام آسان ہونا اور جلدی ملنے والی روزی۔ ➋ خواب میں اگر کسی ایسے ملک میں کاشت ہو رہی ہو، جس میں جنگ نہ ہو رہی ہو تو اس سے مراد وبا اور طاعون ہے۔ ➌ اگر کسی مارکیٹ یا بازار میں کٹائی ہو رہی ہو تو اس کی تعبیر تجارت کی کثرت اور شرح منافع کی کثرت ہے۔ ➍ اگر کسی اچھی جگہ فصل کاشت ہو رہی ہو اور لوگ خود کاشت کاری کر رہے ہوں تو اس سے مراد اجر و ثواب اور نیکیاں ہیں۔ ------------------ کافر : ➊ خواب میں کافر سے مراد دشمن ہے۔ ➋ بوڑھے کافر سے مراد پرانا دشمن ہے۔ ------------------ کافور : کافور دیکھنے سے مراد نیک اعمال ہیں۔ ------------------ کان : کان سے…

Continue Readingحرف ک سے شروع ہونے والی خوابیں اور ان کی ممکنہ تعبیر

حرف ب سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ ب : بات چیت : ➊ اگر کوئی شخص خواب میں مختلف زبانوں میں باتیں کر رہا ہو تو اس مراد یہ ہے کہ وہ کوئی بڑا منصب حاصل کرے گا۔ ➋ پرندے کی بات کرنے کو بھلائی پر محمول کیا جائے گا، مثلاً : اگر کوئی شخص دیکھے کہ پرندے باتیں کر رہے ہیں تو اسے کوئی بلند منصب حاصل ہو گا۔ ➌ اگر کوئی مویشی کسی شخص سے بات کرتا دکھائی دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی وفات کا وقت آچکا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : «وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ» [27-النمل:82] ”جب ہمارا فیصلہ ان پر لاگو ہو جائے گا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایسا چوپایہ نکالیں گے، جو ان سے باتیں کرے گا۔“ بادشاہ : ➊…

Continue Readingحرف ب سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

حرف ہا سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ ھ ہابیل : خوب میں ہابیل کو دیکھنا حسد کیے جانے اور دشمن کی زد میں آنے کی علامت ہے۔ ------------------ ہاتھ : ➊ اگر ہاتھ کھلے اور فراخ ہوں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا شخص سخی ہے اور وہ قسم کا مال و دولت اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔ ➋ اگر ہاتھوں کے بل چل رہا ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ شخص اپنے مطلوبہ کام میں اپنے بھائی یا اولاد یا دوست کا سہارا لیتا ہے۔ ➌ اگر ہاتھ کو بغل کے نیچے رکھے اور پھر اسے باہر نکالے تو اس میں روشنی ہو اور دیکھنے والا علم کا متلاشی ہو تو یہ خواب علم میں اعلیٰ مقام حاصل ہونے کی علامت ہے۔ اگر ایسی صورت دیکھنے والا شخص تاجر…

Continue Readingحرف ہا سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

حرف “ب” سے شروع ہونے والی خوابیں اور ان کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا : اس سے مراد علم و ہدایت ہے۔ ------------------ بطخ : اس کی تعبیر خوبصورت عورت ہے۔ ------------------ بکری : ➊ اس سے مراد فرماں بردار رعایا ہے۔ ➋ اس کی تعبیر غنیمت کا حاصل ہونا اور اہل و عیال، املاک، زراعت اور پھل دار درخت ہیں۔ مختصر یہ کہ بکریاں دیکھنا خیر و برکت کی علامت ہے۔ ------------------ بکری کا بچہ ➊ اس سے مراد انسانی بچہ ہے۔ ➋ جو شخص دیکھے کہ وہ بکری کا بچہ کھا رہا ہے اسے معمولی سی دولت حاصل ہو گی۔ ------------------ بل : ➊ اس سے مراد گمراہ کن اور بدعتی لوگوں کے پیچھے لگنا ہے۔ ➋ اگر خواب میں دکھائی دے کہ بل میں سے کوئی جانور نکلا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ زبان سے کوئی…

Continue Readingحرف “ب” سے شروع ہونے والی خوابیں اور ان کی تعبیر

حرف ع سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ ع : عالم : ➊ عالم کو دیکھنا بلند مرتبہ ہونے اور تعریف و توصیف کی بشارت ہے۔ ➋ علماء کو دیکھنا علم میں اضافے اور ہدایت کی علامت ہے۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل زمین کے خیر خواہ ہیں۔ ------------------ عاجزی عاجزی سے مراد بیوی ہے۔ ------------------ عتاب : دیکھئے : ڈانٹ ------------------ عجوہ : اس سے مراد جمع کردہ حلال اور پاکیزہ مال و دولت ہے۔ ------------------ عداوت : دیکھئے : دشمنی ------------------ عدت گزارنا : اگر عورت خواب میں عدت گزار رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے پریشانی لاحق ہو گی یا اسے طلاق ہو گی، جس کی وجہ سے اسے عدت گزارنا ہو گی۔ ------------------ عرفات کا میدان : ➊ میدان عرفات دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ مسافر یا گم شدہ…

Continue Readingحرف ع سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

حرف م سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ ماں : ➊ خواب میں ماں کو کسی حالت میں دیکھا جائے تو اس کی تعبیر باپ کی موجودہ حالت ساتھ کرے۔ ➋ والد کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر شفقت و مہربانی اور مشکل سے نجات بھی ہو سکتی ہے۔ ------------------ مارنا : ➊ لاٹھیوں سے مارنے کی تعبیر بدکلامی ہے۔ ➋ شمشیرزنی کی تعبیر دشمن پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔ ➌ اگر خواب میں زمین پر کوئی چیز مار رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے سفر کرنا پڑے گا۔ ------------------ مالداری : جو شخص خواب میں اپنے آپ کو مال دار دیکھے وہ قناعت پسند ہو جاتا ہے کیونکہ قناعت بھی ایک دولت ہے۔ ------------------ ماہواری : ➊ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ وہ حیض کی حالت میں ہے تو وہ کسی گناہ یا کسی پریشانی…

Continue Readingحرف م سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

حرف تا سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ ت : تابوت : دیکھیے : جنازہ۔ ------------------ تاج : ➊ اس کی تعبیر علم، قرآن مجید اور سلطنت ہے۔ ➋ اگر عورت خواب میں سر پر تاج رکھے ہوئے ہو، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی۔ اگر وہ شادی شدہ اور حاملہ ہو تو بیٹا جنم دے گی۔ ------------------ تاجر : ➊ خواب میں تاجروں کو دیکھنے سے مراد نفع مند چیزیں، منصب اور سفر ہے۔ ➋ تاجروں کو دیکھنے کی تعبیر اللہ تعالیٰٰ کے فرائض حج، جہاد، روزہ اور نماز جمعہ میں کوتاہی بھی کی جا سکتی ہے۔ ------------------ تاریکی : ➊ اس سے مراد گمراہی اور حیرت ہے۔ ➋ اس سے ”ظلم“ بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔ ------------------ تازہ کھجور : اس کی تعبیر رزق حلال کا حصول، بیماری سے شفایاب ہونا اور تنگی…

Continue Readingحرف تا سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

حرف چ سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ چ : چابی : ➊ اس سے مراد رزق اور دشمن کے خلاف نصرت ہے۔ ➋ اگر ہاتھ میں بہت کی چابیاں لیے ہوئے ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بہت بڑا منصب حاصل کرے گا۔ ------------------ چاپلوسی کرنا : اگر چاپلوسی کرنے کا عادی نہ ہو تو اس سے مراد ذلت اور رسوائی ہے۔ ------------------ چادر : اس سے مراد عزت اور شان و شوکت ہے۔ ------------------ چاند : ➊ اگر چاند کو اپنے کمرے میں دیکھے تو وہ شا دی کرے گا۔ ➋ اگر کافر عورت اپنے کمرے میں چاند کو دیکھے تو وہ اسلام لے آئے گی۔ ➌ اگر چاندکو زمین کے اوپر دیکھے تو اس سے مراد والدہ کی وفات ہے۔ ➍ سورج اور چاند سے مراد والدین ہیں۔ ➎ سورج اور چاند سجدہ کر رہے…

Continue Readingحرف چ سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

خواب کی پیچیدگی یا عجیب و غریب خواب کا حل

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ خواب کی پیچیدگی یا عجیب و غریب خواب کا حل : امام مناوی رحمہ اللہ نے ”الفیہ ابن الوردی“ کی تشریح میں بیان کیا ہے کہ اگر خواب شروع سے آخر تک واضح ہو جائے، تو اس کی تعبیر کرنا آسان ہوتا ہے، اگر کچھ حصہ سمجھ میں آ رہا ہو اور کچھ حصہ اشکال کی زد میں ہو تو جس قدر معلوم ہو رہا ہو اس کی تعبیر کر دی جائے اور باقی کو جدا جدا کر کے جستجو کے بعد تعبیر کیا جائے۔ اگر اس کے مختلف اجزاء سمجھ میں آ جائیں تو ان اجزاء کی باہمی مناسبت سے راہنمائی لے کر اس کی گہرائی میں جا کر تعبیر اخذ کریں۔“ اگر خواب اس قدر عجیب و غریب ہو کہ ایسی صورت حال بھی درپیش نہ ہوئی ہو، تو اس کی…

Continue Readingخواب کی پیچیدگی یا عجیب و غریب خواب کا حل

حرف الف سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ الف حضرت آدم علیہ السلام ➊ خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھنے والا اگر کسی عظیم منصب کی اہلیت رکھتا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ ان شاء اللہ العزیز اسے حاصل کر لے گا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : «إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا» [2-البقرة:124] ”میں تمھیں لوگوں کا راہنما بنانے والا ہوں۔“ ➋ اس کی یہ بھی تعبیر کی گئی ہے کہ خواب میں ان کی زیارت کرنے والے کو کسی دشمن کی طرف سے دھوکا لگ جائے گا،کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ اس سے بچ جائے گا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام : ➊ جسے خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زیارت نصیب ہو گی، وہ ان شاء اللہ ”حج بیت اللہ“ کا شرف حاصل کرے گا۔ ➋ اس کی تعبیر یہ بھی ہے کہ…

Continue Readingحرف الف سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

End of content

No more pages to load