دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنا کیسا ہے؟

شماررہ السنہ جہلم جواب: جائز ہے ۔ ابونعیم وہب بن کیسان مدنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: رأيت ابن عمر وابن الزبير يدعوان ، يديران بالراحتين على الوجه ”میں نے عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہم کو دعا کے بعد ہتھیلیاں چہرے پر پھیرتے دیکھا ۔“ [الأدب المفرد للبخاري: ٦٠٩ ، وسنده حسن] قال الفريابي: حدثنا إسحق بن راهويه أخبرنا المعتمر بن سليمان قال: رأيت أبا كعب صاحب الحرير يدعو رافعا يديه فإذا فرغ مسح بهما وجهه فقلت له: من رأيت يفعل هذا قال: الحسن بن أبى الحسن ”معتمر بن سلیمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبد ربہ بن عبید ابو کعب صاحب حریر کو ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے دیکھا ، دعا سے فارغ ہو کر انہوں نے ہاتھ چہرے پر پھیر لیے ۔ میں نے عرض کیا: آپ نے ایسا کرتے کسے دیکھا؟ فرمایا :…

Continue Readingدعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنا کیسا ہے؟

سبحان الله وبحمدهٖ سبحان الله العظيم

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ سبحان الله وبحمدهٖ سبحان الله العظيم كَلِمَتَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ، خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ [صحيح بخاري، 7563] ”دو کلمات ایسے ہیں جو رحمن کو بہت پسند، زبان پر پڑھنے میں ہلکے لیکن ترازو میں انتہائی وزنی وہ یہ ہیں” سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيم“۔ فوائد: ِقیامت کے دن اللہ تعالی کے نام ’ کلمات ذکر‘ تلاوت قرآن کا وزن ہوگا۔ اسی طرح نماز، ایمان، اللہ کے خوف اور اس کی محبت کا بھی وزن ہوگا۔ ترازو میں مذکورہ دو کلمے بہت وزنی ہوں گے کیونکہ ان کلمات میں اللہ کی عظمت و شان اور اسے ہر عیب سے پاک ہونے کا بیان کیا گیا ہے۔ حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر پڑھنے…

Continue Readingسبحان الله وبحمدهٖ سبحان الله العظيم

سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ کی فضیلت

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ کی فضیلت مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ‏.‏ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ خَطَايَاهُ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ [ صحيح بخاري، 6405‏]”جو شخص دن میں سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہٖ پڑھتا ہے اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں خواہ سمندر کی جھاگ جتنے ہوں“۔ فوائد: اللہ تعالی کو ہر نقص سے پاک قرار دینا جو اس کے شایانِ شان نہ ہو ا تسبیح کہلاتا ہے اس سے شریک، بیوی اور اولاد کی نفی خود بخود لازم آتی ہے۔ بعض تسبیح سے مراد اللہ کا ذکر اور نفل نماز بھی ہوتی ہے۔ نمازِ تسبیح کی وجہ بھی یہی ہے کہ اس میں تسبیحات بکثرت پڑھی جاتی ہیں۔ [فتح الباري، 11/247] واضح رہے کہ ”سبحان اللہ وبحمدہٖ“ کہنے سے وہ گناہ معاف ہوتے ہیں جن کا تعلق حقوق اللہ سے ہے…

Continue Readingسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ کی فضیلت

پسندیدہ کلمات

  تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ أَحَبُّ الْكَلاَمِ إِلَى اللَّهِ أَرْبَعٌ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ ‏” تمام کلمات سے بہتر چار کلمے ہیں سبحان اللہ، الحمدللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر۔“ [صحيح مسلم، 2137] فوائد: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کلمات ذکر تلقین فرمائے ہیں ان کے معنوی اعتبار مندرجہ ذیل چار اقسام ہیں۔ ➊ ان میں اللہ تعالیٰ تنریہ تقدیس ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ ہر اس بات سے پاک ہے جس میں عیب یا نقص کا شائبہ ہو ”سبحان للہ “ کا یہی مدعا ہے۔ ➋ ان میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا ہے یعنی تمام خوبیاں اور تمام صفات کمال اللہ ہی کے لئے ہیں اور اسی کے شایان شان ہیں ”الحمداللہ“ کی یہی خصوصیت ہے۔ ➌ ان میں اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس…

Continue Readingپسندیدہ کلمات

لاحولا ولاقوۃ الا باللہ کا بیان

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ لاحولا ولاقوۃ الا باللہ کا بیان أَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ هِيَ كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ”کیا میں تمہیں ایک ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، وہ ل اَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ہے۔ “ [ صحيح بخاري، 6384] فوائد : کلمہ ل اَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ کا معنی یہ ہے گناہوں سے باز رہنے کا حیلہ اور اچھے کام کرنے کی طاقت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اللہ کی تقدیر کے سامنے انتہائی بےبس اور لاچار ہے اس کی توفیق کے علاوہ نہ تو کوئی گناہوں سے محفوظ رہ سکتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی اچھا کام کرنے کی ہمت آ سکتی ہے۔ اس کلمہ میں توحید…

Continue Readingلاحولا ولاقوۃ الا باللہ کا بیان

استعاذہ کیا ہے

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ استعاذہ کیا ہے ‏اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ ”‏اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ان اعمال کے شر سے جو میں نے کئے ہیں اور ان اعمال کے شر سے جو میں نے نہیں کئے۔ “ [صحيح مسلم، 2716] فوائد: حضرت فروہ بن نوفل اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا دعا مانگا کرتے تھے تو انہوں نے مذکورہ دعا کا حوالہ دیا۔ ان میں انسان اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ اے اللہ! مجھے برے اعمال سے بچنے کی توفیق دے اور میں جو کر چکا ہوں ان کی نحوست اور عذاب سے مجھے محفوظ رکھ اور آئندہ کے لئے بھی مجھے ان سے دور رکھ…

Continue Readingاستعاذہ کیا ہے

نماز کے بعد مسنون اذکار

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ نماز کے بعد مسنون اذکار كُنْتُ أَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلاَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالتَّكْبِيرِ ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو پورا ہونا اللہ اکبر کی آواز سے پہچانتا تھا۔“ [ صحيح بخاري، 842] فوائد : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ہوتے اور صغر سنی کی وجہ سے نماز کے لئے مسجد میں نہ جاتے۔ ان کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم با آواز بلند ”اللہ اکبر“ کہتے تو مجھے پتہ چل جاتا کہ اب آپ کی نماز پوری ہو چکی ہے اور آپ نے سلام پھیر دیا ہے اس سے معلوم ہوا کہ سلام کے بعد اونچی آواز سے اللہ اکبر کہنا مسنون عمل ہے۔ پھر تین مرتبہ استغفر اللہ پڑھ کر یہ…

Continue Readingنماز کے بعد مسنون اذکار

قرآن کا سیکھنا سکھانا

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ قرآن کا سیکھنا سکھانا خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ ”تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ “ [‏صحيح البخاري، 5027‏‏ ] فوائد: راوی حدیث حضرت سعد بن عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوعبدالرحمن سلمیٰ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت سے لے کر حجاج بن یوسف کے دور حکومت تک لوگوں کو قرآن کی تعلیم دی اور وہ کہا کرتے تھے کہ یہی حدیث ہے جس نے مجھے اس جگہ تعلیم القرآن کے لیے بٹھا رکھا ہے۔ جب قرآن مجید کلام اللہ ہونے کی حیثیت سے دوسرے تمام کلاموں سے بہتر اور افضل ہے اس کا سیکھنا سکھانا بھی دوسرے کاموں سے افضل اور بہتر ہو گا یہ اس صورت میں ہے جب قرآن کا پڑھنا پڑھانا خلوص اور حسن نیت پر مبنی ہوں۔…

Continue Readingقرآن کا سیکھنا سکھانا

فضائل درود

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ فضائل درود مَنْ صَلَّى عَلَىَّ صَلاَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اس پر اللہ تعالیٰ اس کے بدلے دس رحمتیں نازل کرتا ہے۔ “ [المسلم، الصلاة، 384] فوائد : اس حدیث کی تکمیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم موذن کو اذان دیتے ہوئے سنو تو اسی طرح کہو جس طرح وہ کہتا ہے پھر تم مجھ پر درود بھیجو، بلاشبہ وہ شخص جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اس پر اللہ تعالیٰ اس کے عوض دس رحمتیں نازل کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دورد بھیجنا ہمارے ذمے آپ کا حق ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”بےشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم…

Continue Readingفضائل درود

اللہ کا ذکر

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ اللہ کا ذکر ‏مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لاَ يَذْكُرُ مَثَلُ الْحَىِّ وَالْمَيِّتِ ”اس شخص کی مثال جو اپنے رب کا ذکر کرتا ہے اور جو ذکر نہیں کرتا، زندہ اور مردے کی طرح ہے۔“ ‏ [صحيح البخاري، 6407] فوائد: اللہ کا ذکر نور اور زندگی کا ذریعہ ہے جب کہ اللہ کو فراموش کرنا ظلمت و موت کا باعث ہے۔ اللہ کو یاد نہ کرنے والے مردوں کی طرح ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو حکم دیا ہے : ” اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ کو بکثرت یاد کیا کرو۔“ [الأحزاب، 41] ذکر الہی، تلاوت قرآن، مطالعہ حدیث اور کثرت درود و سلام سب اللہ کے ذکر کی مختلف صورتیں ہیں۔ سب سے بڑھ کر ذکر یہ ہے کہ انسان جملہ امر و نواہی میں اللہ تعالیٰ کو یاد رکھے۔ اوامر…

Continue Readingاللہ کا ذکر

ذکر کی اہمیت صحت

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ ذکر کی اہمیت صحت كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَذْكُرُ اللَّهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا کرتے تھے۔“ [صحيح مسلم 373] فوائد : کسی بھی مسلمان کو مرد ہو یا عورت کسی حال میں بھی اللہ کے ذکر سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ آپ ہر آن اللہ کے ذکر میں مصروف رہتے تھے کیونکہ اللہ کے ذکر سے آپ کے دل کو سکون اور اطمینان ملتا تھا جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ”جو لوگ ایمان لائے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے۔“ [الرعد 28] اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کا وصف باین…

Continue Readingذکر کی اہمیت صحت

دعائے استخارہ

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ دعائے استخارہ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُ أَصْحَابَهُ الِاسْتِخَارَةَ فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا كَمَا يُعَلِّمُهُمُ السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو تمام مباح کاموں میں استخارہ کرنے کی تعلیم دیتے تھے جس طرح آپ انہیں قرآن مجید کی کوئی سورت سکھاتے تھے۔ “ [صحيح بخاري 7390] فوائد : کسی معاملہ میں خیر و بھلائی طلب کرنے کو استخارہ کہا جاتا ہے۔ اصطلاحی طور پر دو رکعت نماز کے بعد ایک مخصوص دعا پڑھنے کا نام استخارہ ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کسی معاملہ کی بھلائی، انجام کار کی بہتری یا دو کاموں میں سے ایک کو اختیار کرنے یا چھوڑ دینے میں مدد طلب کی جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے…

Continue Readingدعائے استخارہ

استغفار کی حیثیت

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ استغفار کی حیثیت وَإِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ ”میں دن میں سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔ “ [صحيح مسلم 6858] فوائد : استغفار، اللہ سے اپنے گناہوں اور قصوروں کی معافی اور بخشش مانگنا ہے، توبہ اس کے لوازمات سے ہے بلکہ یہ دونوں آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ استغفار سے نہ صرف گناہ معاف ہو جاتے ہیں بلکہ بندے کو اس کے طفیل دنیا میں بہت کچھ ملتا ہے جیسا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو بندہ استغفار کو لازم کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دے گا۔ اس کی ہر پریشانی کو دور کر کے کشادگی اور اطمینان عطا فرمائے…

Continue Readingاستغفار کی حیثیت

توبہ کی اہمیت

تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ توبہ کی اہمیت إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا اعْتَرَفَ ثُمَّ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ ”بندہ جب اعتراف کر لیتا ہے پھر توبہ کرتا ہے تو اللہ بھی اس پر رجوع فرماتا ہے۔“ [صحيح بخاري 4141 ] فوائد : توبہ کی حقیقت یہ ہے کہ جو گناہ اور نافرمانی یا کوئی ناپسندیدہ عمل بندے سے سرزد ہو جائے پھر اس کے برے انجام کے خوف سے اسے دلی رنج اور ندامت ہو اور آئندہ کے لیے اس سے بچے رہنے اور دور رہنے کا عزم، پھر اللہ کی فرمانبرداری اور اس کی رضا جوئی کا فیصلہ کر لے۔ اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ اہل ایمان سے خطاب کر کے فرماتے ہیں : ”اے ایمان والو ! اس کے حضور خالص توبہ کرو۔“ [التحريم : 8 ] نصوحا سے مراد ایسی سچی توبہ ہے جس سے اپنے نفس…

Continue Readingتوبہ کی اہمیت

End of content

No more pages to load