تین طلاقیں پانے والی حاملہ کا خرچہ

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ 360- وہ خاتون جس کو تین طلاقیں ہو چکی ہیں، اس کے خاوند پر اس کا خرچہ لازم نہیں، لیکن حمل کی وجہ سے اس پر خرچ کرے، اس بنا پر عورت کو حمل کی وجہ سے جو خرچ کرنا پڑے خاوند کو وہ دینا ضروری ہوتا ہے، وضع حمل کے بعد بچے پر خرچ کرنا ہوگا، یعنی دودھ پلانے کی اجرت اور بچے کے کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی باپ کی ذمے داری ہے لیکن پیدائش کے بعد ماں کا کھانا اس کے ذمے نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: «وَإِن كُنَّ أُولَاتِ حَمْلٍ فَأَنفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّىٰ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ» [الطلاق: 6] ”اور اگر وہ حمل والی ہوں تو ان پر خرچ کرو، یہاں تک کہ وہ اپنا حمل وضع کر لیں۔“ [ابن عثيمين: لقاء الباب المفتوح: 19/147]

Continue Readingتین طلاقیں پانے والی حاملہ کا خرچہ

کیا عورت کسی اور کی ولیہ بن سکتی ہے؟

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ عورت کسی کا نکاح کروا سکتی ہے سوال : کیا عورت اپنا نکاح خود کر سکتی ہے یا کسی اور کی ولیہ بن سکتی ہے؟ جواب : صحیح دلائل سے ثابت ہے کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور نکاح کے قیام کے لئے عورت کے ولی کا ہونا ازحد ضروری ہے۔ اسلامی شریعت میں عورت کو اس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ اپنا نکاح خود کرے یا کسی دوسری عورت کا نکاح کرے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : « لا تزوج المراة المراة ولا تزوج المراة نفسها فان الزانية هي التى تزوج نفسها» [السنن الكبري للبيهقي7/ 110، دار قطني 3/ 227] ”عورت عورت کی شادی نہ کروائے اور نہ عورت اپنی شادی خود کرے، جو عورت اپنی شادی…

Continue Readingکیا عورت کسی اور کی ولیہ بن سکتی ہے؟

کیا شہید کی بیوی دوسرے سے نکاح کر سکتی

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ شہید کی اہلیہ سے نکاح سوال : کیا شہید کی اہلیہ سے نکاح کیا جا سکتا ہے کیا اسلام میں اس کی کوئی مثال ملتی ہے کہ شہداء کی ازواج نے دوسری شادی کی ہو؟ جواب : شہید کی اہلیہ عدت گزار کر اگر عقد ثانی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ تاریخ اسلام میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں، چند ایک ذکر کی جاتی ہیں۔ عشرہ مبشرہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سعید بن زید رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ عاتکہ بنت زید رضی اللہ عنہا کی شادی عبد اللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما سے طے پائی تھی، بہت خوبصورت تھیں، ان کا خاوند ان سے بہت محبت کرتا تھا۔ عبد اللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہم نے اپنے والد کے کہنے پر…

Continue Readingکیا شہید کی بیوی دوسرے سے نکاح کر سکتی

معلق طلاق کی صورتیں

  تحریر: فتویٰ علمائے حرمین معلق طلاق کی مختلف صورتوں میں سے وہ صورت جس میں طلاق واقع نہیں ہوتی سوال: ایک شخص کے پاس کچھ خط آئے جن میں یہ تحریر تھا کہ اس کی بیوی بدچلن و بدکردار ہے ، اس نے ان خطوط کی تحریر کو سچ سمجھ کر ان کی بنیاد پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی ، پھر اس پر واضح ہوا کہ وہ خطوط جعلی اور جھوٹ پر مشتمل تھے ، اب وہ شخص سوال کرتا ہے کیا مذکورہ صورت حال میں اس کی دی ہوئی طلاق واقع ہو چکی ہے؟ جواب: جب صورت حال وہی ہے جو بیان کی گئی ہے کہ بلاشبہ طلاق دینے والے نے اپنی بیوی کو ان خطوط کی بنیاد پر طلاق دی جن کو وہ سچ سمجھتا تھا ، پھر اس پر واضح ہوا کہ وہ خطوط جھوٹ اور دروغ…

Continue Readingمعلق طلاق کی صورتیں

رجعی طلاق والی عورت کو ملنا جائز ہے یا نہیں

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین رجعی طلاق والی عورت کے پاس جانے کا حکم سوال: جب آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور اس کی اپنی اس بیوی سے اولاد ہو تو کیا اس شخص کا اس عورت کو ملنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: جب اس نے اس کو ایک رجعی طلاق دی ہے تو اس کے لیے دوران عورت اس عورت کو ملنا ، اس سے خلوت کرنا اور اس کا وہ سب کچھ دیکھنا جو ایک خاوند اپنی بیوی سے دیکھتا ہے سب جائز ہے ، خواہ اس کی اس عورت سے اولاد ہو یا نہ ہو ۔ پس اگر اس کی عدت ختم ہو جائے تو وہ اس کے لیے ایک اجنبی عورت ہے ، اب اس سے خلوت و تنہائی کرنا جائز نہیں ہے اور اب اس سے وہی چیز دیکھنا جائز ہے جو ایک اجنبی مرد کو…

Continue Readingرجعی طلاق والی عورت کو ملنا جائز ہے یا نہیں

حلالہ کرنے والوں کا حکم

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین حلالہ کرنے والے کی خدمات حاصل کرنے کا حکم سوال: کیا عورت کے گھر والوں کے لیے جائز ہے کہ وہ کسی مرد کے ساتھ یہ طے کریں کہ وہ حلالہ کرنے کے لیے اس عورت سے شادی کرے اور پھر اس (عارضی شا دی ) کے بعد اس کو طلاق دے دے؟ جواب: ہرگز نہیں ، ہرگز نہیں ، یہ قطعا جائز نہیں ہے اور یہ (حلالہ کرنے والا ) تو کرائے کاسانڈھ ہے جو ہمارے نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی زبانی ملعون ہے ۔ اگر کرائے کا یہ سانڈھ (حلالہ کرنے والا ) اس سے شا دی کرے تو وہ عورت اپنے پہلے خاوند (جس نے اس کو تین طلاقیں دے دی ہیں) کے لیے حلال نہیں ہو گی ، بلکہ وہ پہلے خاوند کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک وہ…

Continue Readingحلالہ کرنے والوں کا حکم

أیما امرأۃ سألت زوجہا الطلاق

فتویٰ علمائے حرمین حدیث: أیما امرأۃ سألت زوجہا الطلاق ۔ ۔ ۔ کاکیا مطلب ہے؟ سوال: اس حدیث: أيما امرأة سألت زوجها طلاقا بغير ما بأس فحرام عليها رائحة الجنة [صحيح سنن أبى داود ، رقم الحديث 2226] کا مفہوم کیا ہے؟ جواب: چونکہ عورت ناقص عقل و دین کی مالک ہے ، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے طلاق دینے کا اختیار مرد کو دیا ہے ، ورنہ عورت (اگر اسے طلاق دینے کا حق ہوتا ) کسی ایسے مرد کے پاس سے گزرتی جو اس کو اچھا لگتا اور اس کے مقابلے میں اپنے خاوند کو حقیر جان کر اس کو کہتی: میرا ارادہ یہ ہے کہ تم مجھ سے جدا ہو جاؤ ۔ اور اگر طلاق دینے کا اختیار بعض عورتوں کے ہاتھ میں ہوتا تو وہ ایک دن میں اپنے خاوند کو بیس مرتبہ طلاق دے دیتی ۔ پس عورت…

Continue Readingأیما امرأۃ سألت زوجہا الطلاق

عورت کا اپنے خاوند سے اس کے ایک اور شادی کرنے پر طلاق کا مطالبہ کرنے کا حکم

  فتویٰ علمائے حرمین عورت کا اپنے خاوند سے اس کے ایک اور شادی کرنے پر طلاق کا مطالبہ کرنے کا حکم سوال: جب میرے خاوند نے ایک اور عورت سے شا دی کرنے کا ارادہ کیا اور مجھے اس سے آگاہ کیا تو میں نے اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی ، مجھے اس میں اعتراض یہ ہے کہ اس (میرے خاوند) کو اس عورت سے شا دی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ، کیونکہ میں نے اس کے لیے اولاد پیدا کی ہے اور اس کے تمام حقوق ادا کرتی ہوں مگر وہ دوسری شادی کرنے پر مصر رہا ؟ آخر میں نے اس کو کہا: (اگر تم دوسری شادی کرنا ہی چاہتے ہو تو مجھ کو طلاق دے دو ، کیا میں اپنے اس موقف میں حق پر ہوں مجھے فتوی درکار ہے ۔ جواب: تمھیں اپنے خاوند کو…

Continue Readingعورت کا اپنے خاوند سے اس کے ایک اور شادی کرنے پر طلاق کا مطالبہ کرنے کا حکم

دل میں مخفی طلاق کا حکم

  فتویٰ علمائے حرمین دل میں یا الفاظ ادا کر کے مخفی طلاق کا حکم سوال: میں ایک شادی شدہ شخص ہوں ، میرے چار بچے ہیں ، میرے اور میری بیوی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں لیکن ایک دن کی بات ہے کہ میں نے اپنے دل میں کہا: لوگ طلاق کیسے دیتے ہیں؟ اور میں نے اپنے دل میں ۔ اپنی بیوی کا نام لے کر کہا: تجھے طلاق ہے ، معلوم رہے میری بیوی نے اور کسی اور نے بھی یہ الفاظ نہیں سنے ، کیا اس طرح کی صورت حال میں طلاق ہو جاتی ہے؟ جواب: أولا: انسان پر لازم ہے کہ وہ اس طرح کے امور اور ان کے متعلق مغز ماری کرنے سے دور رہے ، اور ان کو اپنے ذہن سے دور رکھے تاکہ اس طرح کے وسواس اور خیالات کے ذریعہ کہیں شیطان اس پر…

Continue Readingدل میں مخفی طلاق کا حکم

طلاق کی قسم اٹھانے یا اس کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کا حکم

  فتویٰ علمائے حرمین طلاق کی قسم اٹھانے یا اس کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کا حکم سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا: مجھ پر تمہیں طلاق دینا واجب ہو گا ، اگر تم فلاں جگہ جاؤ گی ، تو جب بیوی اس جگہ جائے گی تو اس پر کیا حکم لگے گا؟ واضح ہو کہ اس کی نیت لفظ کے ساتھ وارد ہوئی ہے ؟ جواب: مذکورہ شخص کا یہ کہنا: علي الطلاق (مجھ پر طلاق دینا واجب ہے ) یہ طلاق دینے کی قسم ہے اور طلاق دینے کی قسم اٹھنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی ، الا یہ کہ وہ طلاق کا قصد و ارادہ بھی کرے ، پس جب وہ طلاق کی نیت سے یہ الفاظ بولے: گا تو طلاق واقع ہو جائے گی ۔ بلاشبہ علماء نے طلاق کی دوقسمیں بنائی ہیں: ➊ طلاق…

Continue Readingطلاق کی قسم اٹھانے یا اس کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کا حکم

حائضہ کی حالت میں طلاق کا حکم

فتویٰ علمائے حرمین حائضہ کی طلاق کا حکم سوال: (سائلہ ) دو بچوں کی ماں ہے اور اس کے خاوند نے اس کو طلاق دے دی ہے ، لیکن وہ طلاق کے وقت پاک نہ تھی اور اس نے اپنے خاوند کو اپنی ناپاکی کی خبر نہ دی ، حتی کہ جب وہ فیصلے کے لیے قاضی کے پاس گئے تو اس نے قاضی سے بھی اس کو مخفی رکھا ، اس نے صرف اپنی ماں کو بتایا کہ وہ طلاق کے وقت پاکی کی حالت میں نہ تھی ۔ چنانچہ اس کی ماں نے کہا کہ قاضی کو اس بات کی خبر نہ دینا وگرنہ تجھ پر طلاق نہیں پڑے گی ۔ (بہرحال قاضی سے طلاق کا فیصلہ لے کر) پھر وہ اپنے میکے میں چلی گئی ۔ پھر اس نے بچوں کے آوارہ ہو کر ضائع ہونے کے خوف سے اپنے…

Continue Readingحائضہ کی حالت میں طلاق کا حکم

غصے اور نفس کے تناؤ کی حالت میں دی گئی طلاق کا حکم

  فتویٰ علمائے حرمین غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کا حکم سوال: کیا غصے اور نفس کے تناؤ کی حالت میں طلاق دینے کی قسم اٹھانے سے طلاق واقع ہو جائے گی؟ جواب: جب انسان کا غصہ ایسی حد تک پہنچ جائے کہ اس کا فہم و شعور اس طرح جاتا رہے کہ اس کو کچھ سمجھ نہ رہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے؟ تو غصے کی اس حالت میں طلاق اور دیگر معاملات میں اس کے اقوال کا کچھ اعتبار نہ ہوگا ، کیونکہ وہ اس حالت میں اپنی عقل کو ہی کھو چکا ہے ، لیکن جب اس کا غصہ اس حالت سے کم ہو ، یعنی اس کا شعور بیدار ہو اور وہ جانتا ہو کہ وہ کیا کہہ رہا ہے ، تو بلاشبہ اس کے الفاظ اور تصرفات معتبر ہوں گے ، اور اسی طرح طلاق…

Continue Readingغصے اور نفس کے تناؤ کی حالت میں دی گئی طلاق کا حکم

ایک کلمہ سے تین طلاقوں کا حکم

فتویٰ علمائے حرمین ایک کلمہ سے دی گئی تین طلاقوں کا حکم سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک کلمہ سے تین طلاقیں دیں ، اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: جب آدمی اپنی بیوی کو ایک کلمہ سے تین طلاق دے ، مثلاًً وہ کہے: أنت طالق بالثلاث (تجھے تین طلاق ہو ) یا کہے: ”أنت مطلقة بالثلاث (تجھے تین طلاق ہو ) تو جمہور اہل علم کے نزدیک اس کلمہ سے عورت پر تین طلاق واقع ہو جائے گی ، اور وہ اس کے ذریعہ اپنے خاوند پر حرام ہوگی ، حتی کہ وہ اس کے علاوہ کسی مرد سے نکاح رغبت کرے نہ کہ ایسا نکاح جو محض پہلے خاوند کے لیے حلال ہونے کی غرض سے کیا گیا ہو ، اور دوسرا خاوند اس سے وطی بھی کرے ، پھر وہ فوت ہو جائے یا طلاق دے کر…

Continue Readingایک کلمہ سے تین طلاقوں کا حکم

خلع کے احکام

  تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ، وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً ”(بطور حق مہر دیا ہوا) باغ واپس لے کر اسے فارغ کر دو۔“ [صحيح البخاري/كِتَاب الطَّلَاقِ: 5273] فوائد : اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ ثابت بن قیس کی بیوی جمیلہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں اپنے خاوند ثابت بن قیس کے خلق و کردار اور دینی اقدار کے متعلق کوئی عیب نہیں لگاتی لیکن میں اسے برداشت نہیں کر سکتی ہوں اور میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ اسلام میں رہتے ہوئے کفران نعمت کا ارتکا ب کروں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تو حق مہر میں دیا ہوا باغ واپس کرنے کو تیار ہے۔“ اس نے عرض کیا : ”جی ہاں“ ا س کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ…

Continue Readingخلع کے احکام

End of content

No more pages to load