میت پر قرض ہونا وفات سے قبل اس کی خبر نہ دینا

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

180- جو فوت ہو گیا اور اس کے قرض کی خبر نہیں
اگر میت پر قرض ہو اور اس نے اپنی وفات سے قبل اس کی خبر نہ دی ہو تو جب شرعی شہادت کے ساتھ وہ ثابت ہو جائے تو ورثا کے ذمے لازمی ہو جاتا ہے کہ وہ اس کی وصیت نافذ کرنے اور ورثا میں مال تقسیم کرنے سے پہلے اس کے ترکے سے اسے ادا کریں، اگر ورثا اور قرض کے دعویداروں کے درمیان تنازع ہو جائے تو پھر عدالت کی طرف رجوع کیا جائے گا۔
[ابن باز: مجموع الفتاوي و المقالات: 305/19]

اس تحریر کو اب تک 9 بار پڑھا جا چکا ہے۔