بنک سے قرضہ لینے والے کی ضمانت دینا

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

231- بنک سے قرضہ لینے والے کی ضمانت دینا
بنک سے سود کے ساتھ قرضہ لینا جائز نہیں، لہٰذا اس سے قرض لینے والے کی ضمانت دینا بھی جائز نہیں، کیونکہ یہ گناہ پر تعاون ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے۔ ارشاد ہے :
«وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ» [المائدة : 2]
”اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے۔“
[اللجنة الدائمة : 14623]

اس تحریر کو اب تک 7 بار پڑھا جا چکا ہے۔