کن اصناف خوراک سے صدقۂ فطر نکالنا چاہیے؟

133۔ زکاۃ الفطر کا معنی : زکاۃ کا لغو ی معنی بڑھنا اور زیادہ ہونا ہے۔ اس کا اطلاق پاک کرنے پر بھی ہوتا ہے چونکہ یہ زکاۃ ادا کرنے والے کو گناہوں سے پاک کرتی اور اس کے اجر و ثواب کو بڑھاتی ہے۔ اس لئے اسے زکاۃ کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا [91-الشمس:9 ] ’’ جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا “۔ فطر : فطر افطر الصائم إفطارا “ سے اسم مصدر ہے۔ یہ ’’ فطرت “ سے ماخوذ ہے جو اصل خلقت کے معنی میں ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں اس سے مراد بدن کا صدقہ ہے۔ (اسی لیے اسے صدقۃ الفطر بھی کہتے ہیں۔ ) 135۔ زکاۃ الفطر کے وجوب کے دلائل : اس کا ثبوت کتاب اللہ، سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماع تینوں سے ہے۔…

Continue Readingکن اصناف خوراک سے صدقۂ فطر نکالنا چاہیے؟

كيا نماز عید کو دوسرے دن کے لئے مؤخر کيا جا سكتا هے؟

سوال : کیا شوال کے چاند کی رویت ہو جانے کے بعد صلاۃ عید کو اس مقصد سے دوسرے دن کے لئے مؤخر کرنا جائز ہے کہ تمام مسلمان مزدور جو فیکٹریوں اور آفسوں میں کام کرتے ہیں وہ ذمہ داران سے عید کے دن کی چھٹی حاصل کر سکیں اور چونکہ ان کے یہاں پہلے سے عید کا دن معلوم نہیں ہے اس لئے ذمہ داران کو چھٹی کے خاص دن کے بارے میں خبر دینا ان کے لئے دشوار ترین امر ہے ؟ جواب : صلاۃ عیدین فرض کفایہ ہے۔ جب اس کو کافی تعداد میں لوگ ادا کر لیں تو باقی لوگوں سے گناہ ساقط ہو جائے گا۔ اور چونکہ عرب ممالک میں عموماً اور سعودی عرب میں خصوصاً چاند کی رویت ہونے کی بنا پر اسلامی مراکز صلاۃ عید کا اہتمام کرتے ہیں۔ لہٰذا یہ صلاۃ ان لوگوں سے…

Continue Readingكيا نماز عید کو دوسرے دن کے لئے مؤخر کيا جا سكتا هے؟

كيا عورتوں کو عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟

سوال : کیا مسلمان کے لئے بغیر عذر صلاۃِ عید سے پیچھے رہنا جائز ہے ؟ کیا عورتوں کو مردوں کے ساتھ عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟ جواب : اکثر اہل علم کے نزدیک صلاۃ عید فرض کفایہ ہے۔ بعض افراد کا اس سے پیچھے رہنا جائز ہے، لیکن آدمی کا اس میں حاضر ہونا اور اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ شریک ہونا سنتِ مؤکدہ ہے، بغیر عذر شرعی اس کا چھوڑنا مناسب نہیں ہے۔ اور بعض علماء کا مذہب یہ ہے کہ صلاۃ عید، صلاۃ جمعہ کی طرح فرض عین ہے۔ لہٰذا کسی مکلف آزاد مقیم مرد کے لئے اس سے پیچھے رہنا جائز نہیں ہے۔ دلیل کے لحاظ سے یہ قول زیادہ نمایاں ہے۔ عورتوں کے لئے پردہ کے اہتمام اور خوشبو سے اجتناب کے ساتھ صلاۃِ عید میں شریک ہو نا مسنون ہے۔ جیسا کہ صحیحین میں…

Continue Readingكيا عورتوں کو عید کی ادائیگی سے روکنا جائز ہے ؟

روزہ دار اگر نماز میں سستی کرے تو کیا حکم ہے؟

سوال : بعض جوان۔ اللہ انہیں ہدایت دے۔ رمضان وغیرہ میں صلاۃ میں سستی اور کوتاہی کرتے ہیں، مگر صیام رمضان پابندی سے رکھتے ہیں اور بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہیں۔ ان کے صوم کا کیا حکم ہے ؟ اور آپ انہیں کیا نصیحت کرتے ہیں ؟ جواب : ایسے جوانوں کو میری نصیحت ہے کہ وہ اپنے معاملہ میں غور و فکر کریں اور وہ جان لیں کہ صلاۃ شھادتین کے بعد اسلا م کا اہم ترین رکن ہے۔ اور جو شخص صلاۃ ادا نہ کرے اور سستی اور کوتاہی سے اسے چھوڑ دے وہ میرے نزدیک راجح قول کی بنا پر جس کی تائید کتا ب و سنت کے دلائل سے ہوتی ہے کافر، ملت اسلامیہ سے خارج اور دین اسلام سے مرتد ہو جاتا ہے۔ یہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں ہے، کیوں کہ جو شخص کافر اور دین اسلام…

Continue Readingروزہ دار اگر نماز میں سستی کرے تو کیا حکم ہے؟

کیا گردن کی رگ سے خون نکالنا مفطر صوم ہے؟

سوال : میں اپنی عمر کے سولہویں سال میں ہوں۔ اور تقریباً پانچ سال سے مسلسل ایک اسپتال میں زیر علاج ہوں۔ گزشتہ رمضان میں، میں نے صوم رکھا تھا، ڈاکٹر نے میری گردن کی رگ میں کیمیاوی دوا دینے کا حکم دیا۔ دوا بہت سخت تھی، معدے اور پورے جسم پر اثر انداز ہوئی، جس دن میں نے یہ دوا لی اس میں مجھے بہت سخت بھوک لگی۔ صبح صادق سے بمشکل سات گھنٹے گزرے ہوں گے۔ عصر کے آنے تک میں بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا ہو گیا اور قریب تھا کہ میں مر جاؤں۔ پھر بھی اذان مغرب تک میں نے صوم نہیں توڑا۔ اس سال بھی رمضان میں ڈاکٹر مجھے وہ دوا دینے کا حکم دے گا۔ تو کیا میں اس دن صوم توڑ دوں یا نہیں ؟ اور اگر میں صوم نہ توڑوں تو کیا مجھ پر اس…

Continue Readingکیا گردن کی رگ سے خون نکالنا مفطر صوم ہے؟

چھوٹے بچوں کا رمضان کے روزہ پر اصرار کرنا

سوال : میرا چھوٹا بچہ رمضان کے صیام پر اصرار کرتا ہے، جبکہ بچہ ہونے اور صحت کی خرابی کی وجہ سے صوم اس کے لئے مضر ہے۔ تو کیا میں صوم توڑنے کے لئے اس کے ساتھ سختی کا معاملہ کروں ؟ جواب : اگر بچہ چھوٹا ہو اور بالغ نہ ہوا ہو تو اس پر صوم رکھنا واجب نہیں ہے۔ البتہ اگر بغیر مشقت کے صوم رکھ سکے تو اسے صوم رکھنے کا حکم دینا چاہیے، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اپنے بچوں سے صوم رکھواتے تھے۔ یہاں تک کہ چھوٹا بچہ صوم رکھتے ہوئے اگر روتا تو اسے کھلونا دیکر بہلا دیتے اور وہ کھلونے سے کھیلنے لگتا۔ لیکن جب یہ ثابت ہو جائے کہ صوم اس کے لئے یقیناًً مضر ہے تو اس سے روک دیا جائے گا۔ اور جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں چھوٹے بچوں کے اموال ان…

Continue Readingچھوٹے بچوں کا رمضان کے روزہ پر اصرار کرنا

صرف رمضان میں نماز کی پابندی کرنے والے شخص کا حکم

سوال : جب آدمی صیام رمضان کا حریص ہو اور صرف رمضان میں صلاۃ کی پابندی کرے۔ اور رمضان ختم ہو تے ہی صلاۃ کو چھوڑ دے تو کیا اس کا صوم مقبول ہو گا ؟ جواب : شہادتین کے بعد صلاۃ اسلام کا اہم ترین رکن ہے، جس کی بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔ اور یہ ’’ فرض عین “ ہے۔ جس کے وجوب کا منکر یا سستی اور کاہلی سے چھوڑ نے والا کافر ہو جاتا ہے۔ اب رہے وہ لوگ جو رمضان میں صوم رکھتے ہیں اور صرف رمضان ہی میں صلاۃ ادا کرتے ہیں۔ تو حقیقت میں یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دیتے ہیں۔ اور ایسے لوگ بہت برے ہیں جو صرف رمضان میں اللہ کو پہچا نیں، لہٰذا ایسے لوگوں کا صیام صحیح اور مقبول نہیں جو صیام کی پابندی کریں اور غیر رمضان میں صلاۃ کو…

Continue Readingصرف رمضان میں نماز کی پابندی کرنے والے شخص کا حکم

جب عورت حائضہ کے لیے کیا روزہ افطار کرنا جائز ہے ؟

سوال : جب عورت حائضہ ہو جائے تو کیا اس کے لئے رمضان میں افطار کرنا جائز ہے ؟ اور کیا جن دنوں میں صوم چھوڑا ہے ان کے بدلہ دوسرے دنوں میں صوم رکھ لے ؟ جواب : حائضہ عورت کا صوم صحیح نہیں ہے۔ اور نہ اس کا صوم رکھناجائز ہے۔ لہٰذا جب عورت حائضہ ہو تو اسے صوم توڑ دینا چاہیے اور اس کے بدلے حیض سے پاک ہونے کے بعد دوسرے دنوں میں صوم رکھے۔ ’’ اللجنۃ الدائمۃ “

Continue Readingجب عورت حائضہ کے لیے کیا روزہ افطار کرنا جائز ہے ؟

مرض سل میں مبتلا شخص کے روزے کا کیا حکم ہے؟

سوال : ایک شخص مرض سل میں مبتلا ہے، اس پر رمضان میں صوم رکھنا دشوار ہوتا ہے۔ گزشتہ رمضان میں اس نے صوم نہیں رکھا، تو کیا اس پر کھانا کھلانا لازم ہے ؟ خیال رہے کہ اس کی شفایابی کی امید نظر نہیں آتی۔ جواب : جب یہ مریض صومِ رمضان پر قدرت نہیں رکھتا اور اس کی شفایابی کی امید بھی نہیں ہے تو اس سے صوم ساقط ہو گیا، اور اس پر چھوڑے ہو ئے ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلانا ضروری ہے۔ ہر دن کے عوض ایک مسکین کو نصف صاع (تقریباً سوا کلو) گیہوں یا چاول وغیرہ جو اس کے گھر والے عام طور پر کھاتے ہیں وہ دے۔ یہ اس بوڑھے مرد اور عورت کے حکم میں ہے جس پر صوم رکھنا مشکل ہو۔ ’’ اللجنۃ الدائمۃ“ ------------------ سوال : میں بیمار ہو…

Continue Readingمرض سل میں مبتلا شخص کے روزے کا کیا حکم ہے؟

جب نفاس والی عورت ایک ہفتہ میں پاک ہو جائے تو کیا روزہ رکھے؟

سوال : جب نفاس والی عورت ایک ہفتہ میں پاک ہو جائے، اس کے بعد مسلمانوں کے ساتھ رمضان میں کچھ دن صوم رکھے، پھر اسے دوبارہ خون آ جائے، تو کیا اس حالت میں وہ صوم توڑ دے ؟ اور کیا اس پر ان دنوں کی قضا لازم ہے جن میں اس نے صوم رکھا اور جن دنوں میں اس نے صوم نہیں رکھا ؟ جواب : جب نفاس والی عورت ایک ہفتہ میں پاک ہو جائے اور کچھ دن صوم رکھے پھر اس کو چالیس دن کے اندر دوبارہ خون آ جائے تو اس کا صوم صحیح نہیں ہے۔ اور جن دنوں میں اسے دوبارہ خون آیا ہے ان میں صلاۃ اور صوم کو ترک کر دینا ضروری ہے۔ (کیونکہ وہ نفاس ہے ) جب تک کہ پاک نہ ہو جائے یا چالیس دن پورا نہ کر لے۔ چالیس دن پورا…

Continue Readingجب نفاس والی عورت ایک ہفتہ میں پاک ہو جائے تو کیا روزہ رکھے؟

روزہ دار اجنبی عورت کا ہاتھ چھو لے تو کیا حکم ہے؟

سوال : رمضان کے دن میں صائم کے لئے کسی اجنبی عورت سے بات چیت کرنے یا اس کا ہاتھ چھونے کا کیا حکم ہے ؟ یہ بات پیش نظر رہے کہ بعض تجا رت گاہوں اور دکانوں میں ایسا ہوتا ہے۔ جواب : اگر اجنبی عورت کے ساتھ آدمی کی بات چیت مشکوک اور حصول لذت کے لئے نہ ہو بلکہ تجا رتی مقصد یا راستہ وغیرہ کی معلوما ت کے لئے ہو، یا عورت کا ہاتھ بغیر قصد و ارادہ کے چھو جائے تو جائز ہے۔ خواہ رمضان میں ہو یا غیر رمضان میں، لیکن یہ بات چیت اگر لذت کے حصول کے لئے ہو تو رمضان یا غیر رمضان دونوں میں ناجائز ہے۔ البتہ رمضان میں اس کی ممانعت سخت ہو جاتی ہے۔ ’’ اللجنۃالدائمۃ “

Continue Readingروزہ دار اجنبی عورت کا ہاتھ چھو لے تو کیا حکم ہے؟

مریضہ کے چھوڑے ہوئے روزوں کا کفارہ کیا ہے ؟

سوال : میں ایک مریضہ ہوں، میں نے گزشتہ رمضان میں کچھ صیام چھوڑ دئے اور اپنی بیماری کی وجہ سے ان کی قضا نہیں کر سکی۔ ان کا کفارہ کیا ہے ؟ اسی طرح اس سال بھی میں رمضان کے صیام نہیں رکھ سکوں گی۔ ان کا کفارہ کیا ہو گا ؟ اللہ تعالیٰ آپ کو بہتر بدلہ عطا فرمائے۔ جواب : ایسا مریض جس پر صیام باعثِ مشقت ہوں اس کے لیے صوم نہ رکھنا مشروع ہے۔ جب اللہ تعالیٰ اسے شفا دے دے تو وہ اپنے صیام کی قضا کر لے۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ [2-البقرة:185] ’’ اور جو بیمار ہو یا مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے “۔ لہٰذا آپ پر اس مہینہ میں صوم نہ رکھنے میں کوئی حرج…

Continue Readingمریضہ کے چھوڑے ہوئے روزوں کا کفارہ کیا ہے ؟

عورت بچے کی پیدائش، روزہ نہ رکھ سکی کیا فدیہ دے ؟

سوال : ایک عورت نے رمضان میں بچہ جنا اور رمضان کے بعد اپنے شیر خوار بچہ کی وجہ سے صوم کی قضا نہیں کی، اس اثناء میں وہ دوبارہ حاملہ ہو گئی اور دوسرے رمضان میں بچہ پیدا ہوا۔ ایسی صورت میں کیا اس کے لئے جائز ہے کہ وہ صوم کے بدلہ نقد روپے تقسیم کر دے ؟ جواب : ایسی عورت پر چھوٹے ہوئے دنوں کے صوم کی قضا واجب ہے۔ اگرچہ دوسرے رمضان کے بعد ہو۔ کیوں کہ اس نے پہلے اور دوسرے رمضان کے درمیان عذر کی بنا پر قضا نہیں کی۔ یہ مجھے معلوم نہیں کہ اگر وہ سردیوں کے دنوں میں بچہ کو دودھ پلاتے ہوئے ایک روز ناغہ کر کے قضا کرے تو کیا اس کے لئے دشوار ہو گا ؟ یا اللہ تعالیٰ اسے ایسی طاقت عطا فرمائے گا جس سے اس کی ذات…

Continue Readingعورت بچے کی پیدائش، روزہ نہ رکھ سکی کیا فدیہ دے ؟

رمضان کی راتوں میں شراب نوشی کرنے والے کے روزے کا حکم

سوال : ایک شخص شراب نوشی کا اس قدر عادی ہے کہ رمضان کی راتوں میں بھی پیتا رہتا ہے۔ دن میں اس کے صوم رکھنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب : شراب نوشی کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ٭ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّـهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ [5-المائدة:90] ’’ اے ایمان والو ! بات یہی ہے کہ شراب اور جو ا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے کے تیر یہ سب گندی باتیں، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو، تاکہ تم فلاح یاب ہو۔ شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض وا قع…

Continue Readingرمضان کی راتوں میں شراب نوشی کرنے والے کے روزے کا حکم

End of content

No more pages to load