عورت کے لئے تنگ اور سفید لباس پہننا

فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ

سوال : کیا عورت تنگ اور سفید لباس پہن سکتی ہے ؟
جواب : عورت کا غیر مردوں کے سامنے شاہراہوں یا مارکیٹوں میں ایسا تنگ لباس زیب تن کر کے جانا جو دیکھنے والوں کے لئے جسم کا عکاس ہو منع ہے کیونکہ ایسا لباس ننگے پن کے مترادف اور فتنہ انگیز ہے۔ ایسا لباس بڑی شرانگیزی کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر کسی علاقے میں سفید لباس مردوں کی علامت اور شعار ہو تو اس صورت میں عورتوں کے لئے سفید لباس پہننا مردوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے منع ہو گا۔ تحقیق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ورنہ محض سفید لباس پہننے میں کوئی حرج نہیں۔

اس تحریر کو اب تک 14 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply