خطبہ جمعہ کے دوران سنتوں کا حکم

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : خطبہ جمعہ کے دوران آنے والے افراد بیٹھ کر خطبہ سنیں یا پہلے دو رکعت ادا کریں؟ قرآن و حدیث سے مسئلہ بتا دیں۔ جواب : جب امام خطبہ جمعہ دے رہا ہو اور اس وقت کوئی آدمی آئے تو اسے دو رکعت پڑھے بغیر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت سلیک غلطفانی رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے اور دو رکعت پڑھے بغیر ہی بیٹھ گئے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: أَصَلَّیْتَ ؟ ”کیا تو نے (دو رکعتیں) پڑھ لی ہیں ؟“ تو اس نے جواب دیا : ”نہیں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ ”(کھڑے ہو جاؤ اور ) دو رکعتیں ادا کرو“۔ [بخاري، كتاب الجمعة : باب من…

Continue Reading

قرآن حکیم کے ساتھ کافر ملک کا سفر

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ سوال: قرآنِ حکیم کے ساتھ کافر ملک کے سفر کا کیا حکم ہے؟ جواب: فقہاء نے بیان کیا ہے کہ یہ حرام ہے ۔ اور اس سلسلہ میں صحیح حدیث وارد ہوئی ہے جو امام مسلم رحمہ اللہ سے مروی ہے ۔ [ج 6 ص 30] اور امام احمد رحمہ اللہ سے [ج 2 ص 76 ، 55 ، 10 ، 6] نیز امام ابو داؤد اور دوسرے حضرات سے بھی یہ روایت منقول ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لا تسافروا بالقرآن فإني أخاف أن يناله العدو [صحيح مسلم ، كتاب الامارة ، باب 24 ح 1829 ۔ ومسند احمد ۔ 106/2] ”قرآن کریم لے کر سفر نہ کرو مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں دشمن کے ہاتھ…

Continue Reading

مقتدی کے لیے سورۂ فاتحہ کی قرأت

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : کیا مقتدی امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھے گا یا صرف اپنی تنہا نماز میں ؟ قرآن و سنت سے رہنمائی فرمائیں۔ جواب : صحیح احادیث کی رو سے امام، مقتدی اور منفرد سب کے لیے ہر نماز میں سورۂ فاتحہ پڑھنا لازمی ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے : عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا صَلٰوةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ [بخاري، كتاب الأذان : باب وجوب القراءة للامام والمأموم فى الصلوات كلها 756، أبوداؤد 822، نسائي 137/2، ترمذي 247، ابن ماجه 837 ] ” سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے سورۂ فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں ہے۔“ اس حدیث سے معلوم ہوا…

Continue Reading

قریش کی دعوت سے متعلق ایک واقعہ

  تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ قریش کی دعوت مؤرخین و اہل سیر لکھتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان صفا کے چند روز بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ دعوت کا سامان کرو، تمام خاندان عبدالمطلب اور دیگر رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا۔ تقریباً چالیس افراد نے دعوت میں شرکت کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے بعد کھڑے ہو کر فرمایا : میں تم لوگوں کے لئے وہ چیز لے کر آیا ہوں جو تمہارے لئے دین و دنیا دونوں کی کفیل ہو، میں نہیں جانتا کہ عرب بھر میں کوئی شخص اپنی قوم کے لئے ایسا نادر تحفہ لےکر آیا ہو۔ کون ہے جو اس بار گراں کے اٹھانے میں میرا ساتھ دے۔ اور میری رفاقت اختیار کرے۔ تمام مجلس میں سناٹا تھا۔ دفعۃًحضرت علی رضی…

Continue Reading

پکی قبریں بنانا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : آج کل پکی قبریں بنانے کا خوب رواج ہے کیا ایسا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے ؟ جواب : پکی قبریں بنانا اسلام میں قطعًا ناجائز ہے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صریح حکم کے خلاف ہے۔ «نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يجصص القبر، وان يقعد عليه، وان يبنى عليه» [مسلم، كتاب الجنائز : باب النهي عن تحصيص القبر 970، ابوداؤد 3225] ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پختہ قبریں بنانے اور ان پر بیٹھنے اور عمارت تعمیر کرنے سے منع فرمایا ہے۔“ اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ پکی قبریں بنانا اور ان پر عمارت تعمیر کرنا ناجائز و ممنوع ہے۔

Continue Reading

مردوں کو سونے کی گھڑیاں، انگوٹھیاں اور قلمیں بیچنے کا حکم

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی 54- مردوں کو سونے کی گھڑیاں، انگوٹھیاں اور قلمیں بیچنے کا حکم سونے اور چاندی کی گھڑیاں اور انگوٹھیاں مردوں اور عورتوں کو بیچناجائز ہے لیکن مرد کو سونا، سونے کی یا سونے کا پانی چڑھی انگوٹھی پہنے کی اجازت نہیں، اسی طرح چاندی کی گھڑی ہے، یہ صرف عورتوں کے لیے ہے، البتہ چاندی کی انگوٹھی مرد و عورت دونوں کے لیے جائز ہے، سونے اور چاندی کے قلم مردوں کے لیے جائز ہیں نہ عورتوں کے لیے کیونکہ یہ زیور کی قسم نہیں، بلکہ یہ سونے اور چاندی کے برتنوں کے مشابہ ہیں، اور سونے اور چاندی کے برتن سب پر حرام ہیں، کیونکہ فرمان نبوی ہے: ”سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو، نہ ان کی پلیٹوں میں کھاؤ، کیونکہ یہ ان کے لیے (کافروں کے لیے) دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے…

Continue Reading

ایسے سامان کی خرید وفروخت کا حکم جو اپنی جگہ پڑا ہو

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی 53- ایسے سامان کی خرید وفروخت کا حکم جو اپنی جگہ پڑا ہو کسی مسلمان کے لیے کوئی سامان اس وقت تک نقد یا ادھار بیچنا جائز نہیں جب تک وہ اس کا مالک نہ ہو جائے اور اسے اپنے قبضے میں نہ کرلے، کیونکہ آنخضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حکیم بن حزام سے فرمایا تھا: «لا تبع ما ليس عندك» [سنن ابي داود، رقم الحديث 35033] ”جو تیرے پاس نہیں اسے نہ بیچ۔“ حضرت عبداللہ بن عمر بن عاص رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا يحل سلف و بيع، ولا بيع ما ليس عندك» [سنن الترمذي، رقم الحديث 1234 سنن النسائي، رقم الحديث 4611] ”سلف (قرض) اور بیع (ایک ہی وقت میں) جائز نہیں، اور جو تیرے پاس نہیں اس کی کوئی بیع نہیں۔“…

Continue Reading

قبر سے سورۃ ملک پڑھنے کی آواز آنا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک صحابی نے لاعلمی میں ایک قبر پر خیمہ گاڑ لیا، اندر سے سورۃ ملک پڑھنے کی آواز آئی صاحب قبر نے اول سے آخر تک اس سورت کی تلاوت کی آپ نے رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر یہ واقعہ بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ سورت عذاب قبر روکنے والی ہے اور اس سے نجات دینے والی ہے (ترمذی) کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ جواب : یہ روایت ترمذی شریف ابواب فضائل القرآن : باب ما جاء فی فضل سورۃ الملک(2890)اور مشکوٰۃ (2154) اور اثبات عذاب القبر للبیھقی (146) میں موجود ہے۔ امام بیہقی فرماتے ہیں : «تفرد به يحيي بن عمرو بن مالك وهو ضعيف» ”اس کے بیان کرنے میں یحییٰ بن…

Continue Reading

جادو کو باطل کرنے والی آیات کون سی ہیں؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ 231۔ کیا یہ سچ ہے کہ تمام انبیاء پر جنوں اور جادو کی تہمت لگائی گئی تھی ؟ جواب : جی ہاں یہ سچ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ‎ ﴿٥٢﴾ ”اسی طرح ان لوگوں کے پاس جو ان سے پہلے تھے کوئی رسول نہیں آیا مگر انھوں نے کہا یہ جادوگر ہے، یا دیوانہ۔“ [الذاریات: 52] اللہ تعالی اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جیسے یہ مشرک کہہ رہے ہیں، اسی طرح ان سے پہلے اپنے رسولوں کو جھٹلانے والے لوگوں نے بھی کہا تھا : كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ‎ ﴿٥٢﴾ ------------------ 232۔ کیا چاند کا پھٹنا جادو سے تھا ؟ جواب…

Continue Reading

شام کا ایک اور سفر

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ نسطورا ولی کی کہانی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا مال تجارت لے کر متعدد بار شام اور یمن تشریف لے گئے۔ مؤرخین کا بیان ہے کہ آپ ایک بار بصریٰ بھی تشریف لے گئے تھے۔ لیکن اب وہاں ایک نیا ولی گدی نشیں تھا۔ جس کا نا م نسطورا تھا۔ اب یہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ پہلا مومن و ولی بحیرا تا حال زندہ تھا یا مر گیا تھا۔ اور نسطورا نامی ولی نے بحیرا کی جگہ سنبھال لی تھی۔ یا اس کی کوئی نئی گدی تھی جس پر یہ براجمان تھا۔ ہم تو بہر صورت صرف اتنی بات جانتے ہیں کہ عیسائی متعصبین ان ہی دو واقعات کو پیش کر کے یہ کہا کرتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو جو کچھ بھی…

Continue Reading

نماز میں مقتدی کا امام کو لقمہ دینا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : اگر نماز میں امام بھول جائے تو کیا مقتدی لقمہ دے سکتا ہے ؟ جواب : مسور بن یزید مالکی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں موجود تھا، آپ نماز میں قرأت کر رہے تھے۔ آپ نے کچھ آیات ترک کر دیں، ان کی قرأت نہ کی۔ ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ”اے اللہ کے رسول ! آپ نے اس طرح آیت ترک کی ہے “۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم نے مجھے یاد دہانی کیوں نہیں کرائی“۔ [ أبوداؤد، كتاب الصلاة : باب الفتح على الإمام فى الصلاة 907، ابن خزيمة 1648، ابن حبان 379] عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا…

Continue Reading

منفرد (اکیلے نمازی) کے ساتھ نماز میں شریک ہونا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : اگر کوئی اکیلا شخص نماز پڑھ رہا ہو دوسرا اس کے ساتھ شریک ہو سکتا ہے ؟ جواب : اگر کوئی شخص اکیلا نماز پڑھ رہا ہو اور دوسرے شخص آکر اس کے ساتھ نماز میں شریک ہو جائیں تو جماعت کی صورت بن جاتی ہے، صحیح احادیث سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔ سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے : بت عند خالتي ميمونة فقام النبى صلى الله عليه وسلم يصلي من الليل فقمت اصلي معه فقمت عن يساره فاخذ برأسي فاقامني عن يمينه [بخاري كتاب الأذان : باب اذا لم ينو الامام أن يؤم ثم جاء قوم فأمهم 699، مسلم، كتاب صلاة المسافرين : 763، نسائي 807 ] ”میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات…

Continue Reading

حرف پ سے شروع ہونے والی خوابوں کی تعبیر

مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ پادری : اس سے مراد بدعت میں حد سے بڑھ جانے والا شخص ہے۔ ------------------ پاد مارنا : ➊ اس سے مراد فضول بات ہے۔ ➋ اس کی تعبیر بےوقوفی یا فحش کلام بھی کی جا سکتی ہے۔ ------------------ پاؤں : پاؤں سے مراد آدمی کی معیشت ہے۔ ➊ اگر وہ خواب میں ننگے پاؤں چل رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مشقت اور پریشانی کا سامنا کرے گا۔ ➋ اگر ایک پاؤں میں جوتا ہو تو وہ اپنے شراکت دار سے الگ ہو جائے گا۔ ------------------ پاخانہ : ➊ اگر کوئی شخص خواب میں پاخانہ کر رہا ہو اور لوگ اسے دیکھ رہے ہوں تو اسے رسوائی سے متنبہ ہو کر رہنا چاہیے۔ ➋ اگر بستر کے اوپر پاخانہ کر دے تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دے…

Continue Reading

معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب: ➊ ان روایتوں کے پیدا ہونے کا بڑا سبب یہ ہے کہ مقبولیت عام کی بنا پر یہ کام واعظوں اور میلاد خانوں کے حصہ میں آیا، چونکہ یہ فرقہ علم سے عموماً محروم ہوتا ہے اور صحیح روایات تک اس کی دسترس نہیں ہوتی اور ادھر گرمی محفل اور شور احسنت کے لئے اس کو دلچسپ اور عوام فریب باتوں کے بیان کرنے کی ضرورت پیش آتی، اس لئے لامحالہ ان کو اپنی قوت اختراع پر زور دینا پڑا ان میں جو کسی قدر محتاط تھے انہوں نے ان کو لطائف صوفيانہ اور مضامین شاعرانہ میں ادا کیا، سننے والوں نے ان کو روایت کی حیثیت دیدی یا بعد کو ان ہی بیانات نے روایت کی حیثیت اختیار کر لی اور جو نڈر…

Continue Reading

End of content

No more pages to load

Close Menu

نئی تحریریں ای میل پر حاصل کریں، ہفتے میں صرف ایک ای میل بھیجی جائے گی۔

واٹس اپ پر چیٹ کریں
1
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ

ہمارا فیس بک پیج ضرور فالو کریں

https://www.facebook.com/pukar01

ویب سائٹ پر کسی بھی طرح کی خرابی نظر آنے کی صورت میں سکرین شاٹ ہمیں واٹساپ کریں یا وائس میسج پر مطلع کریں۔ نیز آپ اپنی تجاویز اور فیڈبیک بھی ہمیں واٹس اپ کر سکتے ہیں۔

جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا كَثِيْرًا وَجَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء