آپ نہ ہوتے تو میں آسمان کو پیدا نہ کرتا

تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ

اگر آپ نہ ہوتے تو میں آسمان کو پیدا نہ کرتا
یہ روایت کہ اگر آپ نہ ہوتے تو میں آسمان کو پیدا نہ کرتا۔
تحقیق الحدیث :
امام صغانی نے اس کا موضوع (من گھڑت )کہا ہے۔
البانی نے بھی اس کو موضوع کہا ہے۔
ملا علی قاری یا دیگر کہتے ہیں اس کا معنی صحیح ہے یہ بھی غلط ہے نہ اس کا معنی صحیح، نہ اس کی کوئی سند صحیح ہے۔ بلکہ اس کی عربی عبارت تک غلط ہے۔
ہم کسی بھی روایت پر لمبا تبصرہ نہیں کرنا چاہتے بالخصوص ان روایات پر جن پر علماء کرام نے تشگی باقی نہیں رہنے دی اس کے لئے مزید دیکھیں۔
[الفوائد المجموعة فى الأحاديث الضعيفة والموضوعة للشوكاني حديث 1013 كشف الخفاء 232/2 تزكرة الموضوعات للفتني 86
سلسلة الأحاديث الضعيفة رقم الحديث 282]

اس تحریر کو اب تک 11 بار پڑھا جا چکا ہے۔