نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت پر سزا

تحریر: مولانا ابوالحسن مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

سوال : کیا یہ واقعہ کسی حدیث میں موجود ہے کہ ایک شخص نے دائیں ہاتھ سے کھانا کھانے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی تو اس کا ہاتھ شل ہو گیا ؟
جواب : سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھانا شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں اس میں طاقت نہیں رکھتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ تم طاقت نہیں رکھو گے اسے صرف تکبر نے اس بات سے روکا اس کے بعد اپنا دایاں ہاتھ اپنے منہ کی طرف نہیں اٹھا سکا۔ ’’ [صحيح مسلم كتاب الاشربة : باب آداب الطعام و الشراب احكامها، : 2021]
یہ حدیث بالکل صحیح ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت کرنی چاہیے، کسی بھی مسئلہ میں نافرمانی سے کام نہیں لینا چاہیے، مسلمان کامیاب تبھی ہوتا ہے جب وہ اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قولاً و عملاً پیروی کرے۔

 

اس تحریر کو اب تک 49 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply