فرض نماز کی جگہ پر سنتیں پڑھنا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

فرض نماز کی جگہ سنتوں کی ادائیگی
سوال: جہاں فرض نماز پڑھی ہو وہاں سنتیں پڑھنا کیسا ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں ؟
جواب : جس وقت فرض نماز ادا کر لی جائے تو نوافل ادا کرنے کے لیے جگہ بدل لینا چاہیے یا کچھ کلام کر لینا چاہیے تاکہ فرض اور نفل میں فصل ہو جائے، بغیر فصل کیے اسی جگہ سنن و نوافل ادا نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا :
أَنْ لَا نُوْصِلُ صَلٰوۃً بِصَلَاۃٍ حَتّٰی نَتَکَلَّمَ أَوْ نَخْرُجَ [صحيح مسلم، كتاب الجمعة : باب الصلوة بعد الجمعة 883]
”ہم نماز کے ساتھ نماز نہ ملائیں حتیٰ کہ ہم بات کر لیں یا وہ جگہ چھوڑ دیں۔ “
معلوم ہوا کہ فرض نماز ادا کرنے کے بعد اس جگہ بھی سنتیں پڑھ سکتے ہیں بشرطیکہ فرض نماز کے بعد کچھ کلام کر لیا ہو، اس طرح جگہ بدل کر بھی سنتیں ادا کر سکتے ہیں۔ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے جگہ بدلنے کو افضل قرار دیا تاکہ سجدہ کرنے کی جگہیں زیادہ سے زیادہ ہو جائیں۔

اس تحریر کو اب تک 5 بار پڑھا جا چکا ہے۔