ڈرائیور حضرات کی نماز

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

سوال : ڈرائیور حضرات جو زندگی کے اکثر اوقات سفر میں ہوتے ہیں ان کی نماز قصر ہو گی یا مکمل پڑھی جائے گی ؟ جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
جواب : ڈرائیور شخص جب تک گاڑی چلاتا ہے اور سفر میں رہتا ہے تو وہ مسافر ہے اور نماز قصر ادا کرے گا۔ جب وہ اپنے گھر میں آئے تو پوری نماز ادا کرے گا کیونکہ یہاں وہ مقیم ہے اور گاڑی چلانے کے وقت وہ سفر میں ہے اور سفر کی نماز قصر ہے۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔