شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

87۔ شیطان کی دخل اندازی کی جگہیں کونسی ہیں ؟
جواب :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ وَمَن يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ يُزَكِّي مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٢١﴾
”اے لوگو جو ایمان لائے ہو! شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو اور جو شیطان کے قدموں کے پیچھے چلے تو وہ تو بے حیائی اور برائی کا حکم دیتا ہے اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی بھی پاک نہ ہوتا اور لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک کرتا ہے اور اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جانے والا ہے۔ “ [النور: 21 ]
شیطان کی دخل اندازی کے مقامات درج ذیل ہیں:
➊ حسد اور حرص۔
➋ سیر ہو کر کھانا۔
➌ درہم و دینار کی کثرت اور ساز و سامان، لباس اور گھر کو خوبصورت بنانے کی چاہت۔
➍ لوگوں کے مرتبوں کی طمع کرنا۔
➎ جلد بازی اور معاملات میں عدم ثبات۔
➏ بخیلی اورمحتاجی کا خوف۔
➐ مذاہب اور خواہشات کی بنا پر تعصب۔
➑ اپنی اصلاح کے بجائے دوسروں کے عیوب پر نظر رکھنا۔
➒ غصہ اور شہوت۔
➓ بدگمانی۔
⓫ جائیداد، مال مویشی اور دیگر اموال کی محبت۔

اس تحریر کو اب تک 6 بار پڑھا جا چکا ہے۔