کیا جن اللہ کی رحمت کا مستحق ہے؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

488۔ کیا جن اللہ کی رحمت میں داخل ہونے والا ہے کہ نہیں ؟
جواب :
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
« إن لله مائة رحمة فأنزل رحمة واحدة بين الإنس والجن، والهوام، والبهائم، فبها يتعاطفون، وبها يتراحمون، وبها تعطف الوحش على أولادها، وأخر عنده تسعا وتسعين
رحمة، يرحم بها عباده يوم القيامة
»
”بلاشبہ اللہ عزوجل کی سو رحمتیں ہیں، ان میں سے ایک کو اس نے انسانوں، جنوں، حشرات الارض اور جانوروں کے درمیان نازل کیا، جس کے ساتھ وہ باہم مہربان ہیں اور اسی کے ساتھ وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ وحشی جانور بھی اپنی اولاد پر مہربان ہیں اور اللہ نے اپنے ہاں ننانوے رحمتیں موخر کر رکھی ہیں، جن کے ساتھ وہ قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم کرے گا۔“ [صحيح مسلم، رقم الحديث 2752]
تو اس سے معلوم ہوا کہ جو رحمت کا ایک حصہ اللہ نے اتارا ہے، اس میں جنات بھی داخل ہیں۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔