شادی کے دو ماہ بعد بچے کی پیدائش
سوال : اگر شادی کے دو ماہ بعد کسی کے ہاں بچہ کی پیدائش ہو جائے تو کیا اسے جائز اولاد تصور کیا جا سکتا ہے؟ جواب : شادی کے دو ماہ بعد پیدا ہونے والا بچہ کس طرح حلال کا ہو سکتا ہے جب کہ روح چار ماہ بعد پھونکی جاتی ہے۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : « ان احدكم يجمع فى بطن امه اربعين يوما ثم يكون علقة مثل ذلك ثم يكون مضعة مثل ذلك ثم يبعث الله . . . . الروح » [بخاري، كتاب القدر : باب 6594، مسلم 2643] ”بلاشبہ تم میں سے ایک کو اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک (نطفے کی صورت میں) جمع کیا جاتا ہے، پھر اس کے مثل جما ہوا خون، پھر اس کے مثل گوشت کا…